لگتا ہے بات موضوع سے ہٹ بلکہ کافی دور چلی گئی ہے۔ بقول بوچھی جی، نہ تو مجھے جنات سے دوستی رکھنی ہے اور نہ ہی جنات کو قبضے میں لینا ہے
اصل میں میرے علم میں نہیں تھا کہ فورم پر اس موضوع پر اور تھریڈز بھی ہیں، اصل میں یہ تھریڈ شروع کرنے کیضرورت مجھے اسوقت پیش آئی جب میرا نوکر 6 روز کی بلا اجازت چھٹیاں گذار کر واپس آیا وجہ معلوم کرنے پر اسنے مجھے بتایا۔۔۔
سائیں ( جناب) میرے ایک رشتہ دار کی کسی سے بنتی نہیں تھی کافی دشمنی تھی رشتوں کے معملات تھے تو اس شخص نے کسی عامل سے ( جسکے قبضے میں جنات تھے) ایک جن میرے رشتہ دار جو کہ اسکا سالا لگتا تھا کے پیچھے لگوا دیا اور اسنے اسکو بہت بیمار اور پاگل کر دیا پھر ہم ایک فقیر ( عامل) کے پاس گئے وہ سید تھا اور عامل نہیں بلکہ کامل تھا اسنے 15،000 روپے لیکر اور 3 کالے بکرے لیکر میرے سالے کا جن نکال دیا اور اسے اپنے پاس قید کر لیا، میرے استفسار پر اسنے بتایا کہ میرا سالا اب بالکل ٹھیک ہے، میں نے ایسے کئی قصے پہلے بھی سن رکھے تھے، لیکن میں جانتا ہوں کہ جنات ہیں اور وہ کبھی کبھار انسانوں سے شرارتیں بھی کرتے ہیں مگر میں نے سوچا کہ کیا جنات ایسے بھی کرتے ہیں جیسے میرے نوکر کے سالے کے ساتھ ہوا اور عمومن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے اور پھر کو ئی خودساختہ عامل کامل اسکا جن نکال کر اسے ٹھیک کر دیتا ہے، یہ واقعات خواتین خصوصن کنواری لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ان میں نہ صرف گاؤں کے انپڑھ بلکہ شہر کے پڑھے لکھے بھی شامل ہوتے ہیں اور ان کو عاملوں اور کاملوں کے ڈیروں پر لاتے ہیں، مزید آپ اس بارے میں اخبارات اور میڈیا میں پڑھ اور سن چکے ہونگے۔
میں نے سوچا کہ ہماری محفل میں بہت سے صاحبِ علم دوست موجود ہیں تو اس موضوع کو چھیڑ کر اس نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے کے کیا جنات واقعی وہ سب کچھ کرتے ہیں جو یہ خود ساختہ عامل اور کامل کہتے ہیں اور لوگوں سے پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ انکی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں، میں اس پر سیر حاصل بحث چاہا رہا تھا تا کہ اس پر ایک مفصل آرٹیکل لکھ سکوں، مگر یہ دھاگہ مذاق کی نذر ہو گیا حالانکہ یہ ایک نہایت سنجیدہ موضوع ہے اور جنات کا انسانوں سے چمٹ جانا اور پھر انھیں انپڑھ اور جاہل فقیروں کے پاس لیجانا ایک المیہ ہے جس سے نمٹنے کے لیئے یقینن ایک جہاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نہ صرف مالی نقصانات کا باعث ہے بلکہ شرک، بدعت اور توہم پرستی کا بڑا سبب ہے۔ شکریہ۔