سچ کہوں تو سچی سے میں نے آپکو کسی فالتو بحث میں پڑتے نہیں آجتک دیکھا ۔۔ آپ کے علاوہ بھی تو یہاں بےشمار ہیں جو ہر سیکشن ، ہر تھریڈ میں بحث شروع کردیتے ہیں
میں تو حیران ہوں لوگوں نے خواہ مخواہ خواتین کو بدنام کررکھا ہوتا ہے ۔
مگر آپ خود ہی دیکھ لیں اس فورم پے آجتک کسی خواتین ، کسی لڑکی کی کسی بھی تھریڈ میں بحث نہیں چلی
یہ جتنے بھی جھگڑے ۔۔ گالی گلوچ بحث ۔۔ بحث بحث یہ سب یہاں مرد لوگ ہی کرتے ہیں
اس تبصرے اور رائے پر آپ کا شکریہ!
ویسے یہ کام ہم مرد شاید اپنی مردانگی ثابت کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
اور دیکھ لیں وہی ہوا نا جس کا ڈر تھا کہ میرے فضول بحثوں میں نہ الجھنے اور جھگڑوں میں نہ پڑنے کا نقصان یہ ہوا کہ آپ نے مجھے مردوں کی فہرست سے ہی باہر نکال دیا۔ اب تو مجھے اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنی ہی پڑے گی
میں نے اس دھاگے میں بھی کوئی بحث نہیں کی تھی سوائے یہ کہنے کے کہ جن بھوت کو اپنے کھانے پینے اور رہنے کے متعلق سوچنے اور ان ضروریات کا بند و بست خود کرنے دو اور بجائے اس کے بطور انسان یہ سوچو کہ انسان جو بھوک، افلاس اور ننگ سے مر رہا ہے اسے کیسے بچایا جائے اور فراز کا ایک شعر لکھا تھا کہ
بستیاں چاند ستاروں پہ بسانے والو
کرّۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ
اور شاید نبیل صاحب کے مشورے کے عقب منشا بھی یہی تھی کہ محفل پر جنوں، بھوتوں، چڑیلوں، روحوں اور بد روحوں پر پہلے ہی بہت "قیمتی" مواد موجود ہے، اس سے استفادہ کریں بجائے اس موضوع پر نئے سرے سے دھاگے کھولتے چلے جانے کے۔
لیکن شومئی قسمت کہ حضرت کنعان صاحب میری بات کو خدا جانے کس پیرائے میں لے گئے۔
یوں تو ہم نے اپنے بچپن میں بہت سے جن دیکھے ہیں۔۔۔
ہمارے محلے کی مسجد سے اکثر اعلان ہو رہا ہوتا تھا کہ "جِن کا بچہ" ہو آ کر لے جائیں اور تھوڑی دیر بعد "جن کا بچہ" ہوتا تھا وہ آ کر لے جاتے تھے