سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک صاحب کو ان کی متعصبانہ زہر افشانی کرنے کی کھلی چُھٹی کیوں دی جارہی ہے ؟ اس دھاگے کو مقفل کیوں نہیں کردیا جاتا؟
............................
عثمان میں نے آج یہ پوسٹ دیکھی اور حیران ہوں کہ صاحبان اختیار اسے فوری طور پر مقفل کرنے کے بجائے لسانی تفریق اور تعصب کو پھلنے پھولنے کا موقع دے رہے ہیں اور یہی نہین بلکہ خود بھی اس پر بحث میں مصروف ہیں۔ ایک اور صاحب نے یہ کہا کہ ایک شخص کی ذاتی رائے اور خیالات کو کیوں پھیلنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے اور میں بھی یہی سوال کر رہا ہوں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ محفل انتظامیہ اس پر چپ ہے?
حیرت انگیز بات ہے کہ بین السطور بات کرنے والے اب یہاں کیوں نہیں آ رہے اور یہ مشورہ انتظامیہ کو کیوں نہیں دیتے کہ اسے مقفل کیا جائے ۔ میں نے ایک جائز بات پر واویلا کیا امام تمیمہ والی پوسٹ میں تو صاحبان محفل تڑپ اٹھے اور وہاں کوئی ایسی جنگی صورت حال پیدا ہی نہیں ہوئی تھی لیکن اسے مقفل کر دیا گیا۔ جب کہ یہ جو سراسر غلط بحث ہے اور کوئی اپنی بات ثابت ہی نہیں کر پا رہا۔ نہ کوئی ثبوت ہے نہ کوئی جواز کسی بات کا بس بے پر کی اڑائے جا رہے ہیں سب اسے جاری رہنے دیا گیا ہے۔ اب محفل کا ماحول خراب نہیں ہو رہا? یا کسی خاص سوچ کے تحت چند لوگوں یا مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والوں کا مذاق اڑوانے کی غرض سے اسے جاری رکھا گیا ہے۔ کم از کم اب تو میرے ذہن میں یہ بات آئے گی ہی۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔