جناح پور

جناح پور وقت کی ضرورت ہے؟

  • Total voters
    29
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیاں ، ہسپتال ، اعلی عدالتوں کے بنچ ، پختہ سڑکیں اور تعمیر و ترقی سے متعلقہ دیگر لوازمات ان علاقوں تک پہنچائے جائیں تو محرومی کا احساس کم کیا جا سکتا ہے۔ نئے صوبے بنانا اس کا حل نہیں ہے۔ یہ مزید مسائل پیدا کریں گے۔ سب سے بڑا مسئلہ تو مزید صوبائی تعصبات کی شکل میں ہی اٹھ کھڑا ہو گا۔پھر وسائل پہ بوجھ بڑھے گا۔ پنجاب کے موجودہ گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ سرائیکی ہیں۔ شیر کا لقب پانے والے مصطفے کھر بھی پنجاب کے گورنر رہے لیکن ان لوگوں نے بھی اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ اور ہمارے سرائیکی بھائی جو محبت اور مٹھاس میں اپنا جواب نہیں رکھتے بالآخر ہم سے بد ظن ہوئے۔ اور ان لوگوں کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ انہوں نے کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔
لیکن موجودہ بے اصول سیاست دان، سرائیکی ہوں یا غیر سرائیکی ، یہ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئیے اس علاقے کے مسائل کے حل کی طرف توجہ کرنے کی بجائے ان کی محرومیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں اور نئے صوبے کی آڑ میں اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔
تاج محمد لنگاہ نے سب سے پہلے یہ نعرہ بلند کیا لیکن وکیل ہونے کے باوجود اپنے علاقے کے عوام کے حق کے لئیے کوئی قانونی یا سیاسی کوشش نہیں کی ۔ یہی حال محمد علی درانی کا ہے۔ بڑی لمبی فہرست ہے ،پھر کبھی بات ہو گی۔
جناح پور کا معاملہ اب ختم ہو چکا اس گڑھے مردے کو اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ البتہ الطاف حسین نے اردو سپیکنگ بھائیوں کے نام پہ سیاست خوب چمکا لی ۔ جو بندہ برطانیہ کی شہریت کے لئیے مرا جا رہا تھا وہ آج کراچی اور کراچی میں بسنے والوں کے کرب کو کیا سمجھ پائے گا۔ یہ بڑھک ماری کے فن میں ماہر کبھی جی ایم سید کا مرید خاص تھا اور آج خود پیر بن گیا۔ کراچی لاوارث ہے۔ عوام خوف کی حالت میں ہیں اور یہ لیڈران عاشق و معشوق کی مانند روٹھنے منانے اور اپنا اپنا بھاؤ بڑھانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی جناح پور پہ بحث کر رہا ہے تو کوئی سرائیکی صوبے کا رونا رو رہا ہے اور حالات جس سمت بڑھ رہے ہیں وہ خدانخواستہ پاکستان کے وجود کو معدوم کرنے والے ہیں۔ پھر کہاں کا جناح پور اور کیسا سرائیکی صوبہ۔۔۔۔۔۔ اور ہم(دانشوران محفل) ہیں کہ جلتی پہ تیل ڈالنے کا کام کرتے جا رہے ہیں۔ نہیں سمجھتے کہ اگر اچھی بات کہنے کو نہ ہوتو خاموشی بھی ایک نعمت ہے۔
 
ہر سچی بات کڑوی ہوتی ہے
اور ان کو تو زہر لگتی ہے جنکے مفاد پر ضرب پڑتی ہے۔
صوبائی تعصب مسئلہ اٹھ کھڑا ہوگا نہیں بلکہ ہے۔ نئی نیم خودمختار ریاستیں بنانے سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔ پھر ہر ریاست اپنے وسائل کا استعمال کرے گی اور مرکز پر بوجھ نہیں ہوگا۔ بلکہ مرکز اور مستحکم ہوگا۔ ہر ریاست اپنے وسائل کا حصہ دفاع اور خارجہ پالسیی و یگر معلات کے لیے دے گی۔
جناح پور کا معاملہ ختم نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ اب تک تھا ہی نہیں۔ ابھی تو اس کی شروعات ہیں۔ پاکستان کی سالمیت اگر خطرے میں ہے تو اس کی وجہ وہ حکومتیں اور حکمران تھے جو پاکستان کے وسائل کو ہڑپ کرکے بھاگ گئے۔ یا وہ فوجی اخراجات ہیں جو کسی کے دائرہ احتساب میں نہیں اتے۔ یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ پاکستان کی سالمیت ازحد ضروری ہے اور یہ سالمیت اتحاد ہی سے ممکن ہے اور اتحاد دوسروں کو ان کا حق دینے اور راضی خوشی رکھنے سے ہوگا نہ کہ گولی اور بم سے۔
 
عسکری

معطل
ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایوان صدر میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ ہورہی تھی۔ کراچی کا تفصیل سے ذکر ہوا تو صدر آصف علی زرداری محفل میں شریک ایک سندھی وزیر کومخاطب کرکے تفاخرانہ انداز میں کہنے لگے کہ ”میری سیاست کو مانتے ہوکہ نہیں،کس طرح میں نے پختونوں اور مہاجروں کو الجھا رکھا ہے“۔
جی ایسا ہو سکتا ہے زرداری بہت ہی مکارانہ اور بے رحم سیاست پر یقین رکھتا ہے اور ویسے بھی ہر حکومت لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استمال کرتی ہے
 
عسکری

معطل
ہر سچی بات کڑوی ہوتی ہے
اور ان کو تو زہر لگتی ہے جنکے مفاد پر ضرب پڑتی ہے۔
صوبائی تعصب مسئلہ اٹھ کھڑا ہوگا نہیں بلکہ ہے۔ نئی نیم خودمختار ریاستیں بنانے سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔ پھر ہر ریاست اپنے وسائل کا استعمال کرے گی اور مرکز پر بوجھ نہیں ہوگا۔ بلکہ مرکز اور مستحکم ہوگا۔ ہر ریاست اپنے وسائل کا حصہ دفاع اور خارجہ پالسیی و یگر معلات کے لیے دے گی۔
جناح پور کا معاملہ ختم نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ اب تک تھا ہی نہیں۔ ابھی تو اس کی شروعات ہیں۔ پاکستان کی سالمیت اگر خطرے میں ہے تو اس کی وجہ وہ حکومتیں اور حکمران تھے جو پاکستان کے وسائل کو ہڑپ کرکے بھاگ گئے۔ یا وہ فوجی اخراجات ہیں جو کسی کے دائرہ احتساب میں نہیں اتے۔ یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ پاکستان کی سالمیت ازحد ضروری ہے اور یہ سالمیت اتحاد ہی سے ممکن ہے اور اتحاد دوسروں کو ان کا حق دینے اور راضی خوشی رکھنے سے ہوگا نہ کہ گولی اور بم سے۔

اچھا اچھا جب کسی نے مسئلہ کیا تو اسوقت مناسب کاروائی ہو گی خالی انٹرنٹ فورمز پر دھاگے کھولنے سے نئے خود مختیار ریاستیں بنتی تو دنیا کے اسوقت 100000000000000000 ٹکڑے ہو چکے ہوتے ۔ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ام کیو ام کو حکومت چھوڑے اور شوشے پرانے والے واپس آگئے۔ اس سے ثابت ہوتا ہی ام کیو ام لسانی جتھا ہے جو زبان پر سیاست کرتی ہے ۔ اور آپ کو پتا ہونا چاہیے اسطرح آپ اپنی جماعت کی 10 سالہ کیے کرائے پر پانی پھیر رہے ہیں۔ رہا جناح پور تو لاہور کو اقبال پور پشاور کو پاچا خان پور کوئٹہ کو بکٹی پور قبائلی علاقوں کو بیت اللہ پور کی طرح بنایا جائے؟ مجھے آپ کی ذہنیت پر شبہ ہے۔ ویسے بھی آپ کی باتوں سے لگتا ہے آپ اینٹی پاکستان ایجنڈے پر یقین رکھتے ہیں جس سے بحث وقت کا ضیاع ہے کیونکہ اپنے ہی ملک کے دشمن بن جانے والے باتوں سے نہیں واپس آ سکتے کبھی ۔ جائیں جناح پور بنائیں وہاں پاہر بیٹھے کیا کر رہے ہیں؟
 
سندس راجہ

محفلین
حکومت سے باہر آنے کے بعد سب کو الگ صوبے اور جناح پور کی یاد آنے لگتی ہے۔

جیسے درانی کو صوبہ بہاولپور اور الطاف حسین کو جناح پور۔

ملک توڑنے کی سازش کا الزام لگا کر ان پر اقدام غداری کا مقدمہ چلا کر جناح پور کالے نالے کے پانی کی سزا دی جانی چاہیے۔
 
پاکستان میں ابھی اتنا دم نہیں رہا کہ برطانوی شہری پر غداری کا مقدمہ چلائے ۔درانی گیلانی کون ہیں سب جانتے ہیں بہاولپور کی عوام میں نئے صوبے کے بارے میں اتنی شدت نہیں ہے ابھی تک پی پی پی اور مسلم لیگ -ن کا زور ہے وہاں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کیا آپ لوگ اس بات پر راضی ہیں کہ اہلیان کراچی کی قسمت کے فیصلے اندرون سندھ میں بیٹھے وڈیرے کریں؟
کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ ذولفقار مرزا جیسے حضرات کے پاس کراچی کی قسمت کی چابی ہو اور وہ کھلے عام حقیقی کے قاتل دہشتگردوں کو اہلیان کراچی پر کھلے کتوں کی طرح چھوڑ دینے کی دھمکیاں دیتے رہیں؟
کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ کراچی کے جتنے ترقیاتی منصوبے ہوں، اُن تمام کے تمام کا اختیار اندرون سندھ بیٹھا کوئی وڈیرہ ہو جو کہ سندھ کی صوبائی حکومت کی بدولت اہلیان کراچی کی قسمت کو کنٹرول کر رہا ہو؟

چنانچہ مسائل تو ہیں، ناانصافیاں تو ہیں۔ اگر آپ اہلیان کراچی کے ان مسائل، ان شکایات، ان ناانصافیوں کا ادراک نہیں کریں گے تو یہ بات غلط ہو گی۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مختصرا میری رائے یہ ہے کہ:۔
1۔ نئے صوبے کی بات نہ کی جائے۔
2۔ بلکہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اور اختیارات کو نچلے لیول تک پہنچایا جائے۔
3۔ سندھ کی صوبائی حکومت کا کام فقط "قانون سازی" ہو۔

پاکستان میں بنیادی طور پر "پارلیمانی نظام" کی جگہ "صدارتی جمہوری نظام" نافذ ہونا چاہیے (کم از کم میری رائے کے مطابق)۔
 
وقت بہت تیزی سے فیصلہ کررہا ہےکہ جناح پور وقت کی ضرورت ہے۔ کراچی ہمیشہ دھشتگردی کا شکار نہیں رہ سکتا۔ نہ ہی ظلم و زیادتی اسکا مقدر ہے۔ پاکستان بنانے والوں کو گالیاں دی جارہی ہیں ان کی اولاد کو لعن طعن کی جارہی ہے ان پر دھشت گرد کتے چھوڑے جارہے ہیں پھر بھی پاکستان بنانے والوں کی اولاد پاکستان کی خاطر مفاہمت کے گھونٹ پی رہی ہے۔ فوج زندہ باد کے نعرے لگارہی ہے۔ مگر کب تللک۔
اگر یہ لوگ پاکستان بناسکتے ہیں تو جناح پور کیا چیز ہے۔
صوبے بنانے کا وقت گزر چکا۔ جتنا خون صوبہ بنانے میں بہے گا اتنا ہی نئی ریاست کی تشکیل میں۔
 
حالات کا منطقی نتیجہ ہے۔
جیسے لاکھ ہندو اور انگریزوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان حالات کا منطقی نتیجہ ہے۔
ہم تو صرف مستقبل بینی کررہے ہیں۔
 
میم نون

محفلین
اچھا تو آپ جوتشی کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں۔

ذرا ایم کیو ایم کے مستقبل پر بھی روشنی ڈالئیے؟
 
dxbgraphics

محفلین
مختصرا میری رائے یہ ہے کہ:۔
1۔ نئے صوبے کی بات نہ کی جائے۔
2۔ بلکہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اور اختیارات کو نچلے لیول تک پہنچایا جائے۔
3۔ سندھ کی صوبائی حکومت کا کام فقط "قانون سازی" ہو۔

پاکستان میں بنیادی طور پر "پارلیمانی نظام" کی جگہ "صدارتی جمہوری نظام" نافذ ہونا چاہیے (کم از کم میری رائے کے مطابق)۔

میں اتفاق کرتا ہوں
 
درست ہے۔ صدراتی نظام حکومت کی حمایت دراصل اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اپ لوگ امریکی طرز حکومت سے متاثر ہییں۔ میں بھی یہی بات کہہ رہا ہوں۔ صدراتی حکومت کا مطلب یہ بھی ہے کہ مزید ریاستیں اسی طرز پر تشکیل دی جائیں جیسے ریاست ہاےمتحدہ۔ اس صورت میں میں بھی صدارتی نظام کی بات کررہا ہوں۔ بات ایک ہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top