محمد یعقوب آسی
محفلین
ہے تو عجیب سی بات کہ انسانوں کے گوناگوں مسائل اور معاملات کے ہوتے ہم جنگلوں کی راہ پکڑیں اور ۔۔۔
وہ بھی یہ دیکھنے کو کہ بلیاں جنگل میں کیسے رہتی ہیں، کیونکر رہتی ہیں، کون سے جانور ’’بلی‘‘ کی نسل سے ہیں یا سمجھے جاتے ہیں۔
یا یہ کہ کتے کا خاندان کیا ہے، کیا گیدڑ اور بھیڑیے بھی کتے کی نسل ہیں؟
یا یہ کہ بندر اور بن مانس کیا واقعی انسان کے پیشرو ہیں؟
یا یہ کہ ہاتھی کا آئس ایج سے کیا تعلق ہے ۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
صاحبو! بات اپنے اپنے ذوق اور دل چسپی کی بھی تو ہوتی ہے۔ اپنے عزیزامین صاحب کا کہنا ہے کہ انہیں جنگلی حیات سے دل چسپی ہے۔ ان کے مطالعہ سے مستفیض ہوتے ہیں۔ عین ممکن ہے ہمیں اس زاویے سے بھی انسان کا مطالعہ کرنے کے مواقع مل جائیں۔
بسم اللہ کیجئے جناب عزیزامین صاحب۔