محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
بلیاں ہرسال 4 ارب پرندے ہڑپ کرجاتی ہیں، تحقیق
نیویارک: اگر آپ بلیوں کو خوبصورت اور معصوم سمجھتے ہیں تو اپنی سوچ پر نظر ثانی کرلیں کیونکہ شیر کی یہ خالہ ہر سال اربوں پرندے اور چھوٹے جانور کھا جاتی ہے۔
یہ دلچسپ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
یوایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کی تحقیق کے مطابق صرف امریکا میں ہی بلیاں ہر سال 3 ارب 70 کروڑ پرندے اور 2 ارب 70 لاکھ دوسرے جانور ہڑپ کر جاتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق بلیاں جنگلی حیات کی ہماری توقعات سے بھی بڑی دشمن ہے اور وہ انسانوں یا دیگر جانوروں کے مقابلے میں زیادہ پرندے مارتی ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہروں میں تو پرندوں کے ساتھ چوہے بھی بلیوں کا بڑا ہدف بنتے ہیں مگر دیہات اور نواحی علاقوں میں خرگوش، گلہریاں غرض ہر قسم کے چھوٹے جانور اس کا شکار بن جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے ایک مقامی بزنس مین گیریتھ مورگن نے پرندوں کی نسل کشی روکنےکیلئےبلیوں کےخلاف مہم شروع کردی تھی۔
گیریتھ مورگن نےاپنےایک مضمون میں لکھا تھا کہ تحقیق کےمطابق ایک بلی سال میں قریباً 13 پرندوں یا چھوٹےجانوروں کومارکرکھاجاتی ہے۔
عینی شاہ عائشہ عزیز