محمد نعمان
محفلین
مگر میں نے جنگ کی حمایت کب کی ہے بلکہ کوئی بھی باشعور انسان کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کرے گا۔ اصل مسئلہ یہ نہیں کہ جنگ لڑی جائے یا نہیں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ دشمن کی جارحیت کو کس پیمانے سے ناپا جائے۔کیا ہم اپنی کمزوریوں پر روتے رہیں اور اپنی طاقت کو پس پشت ڈال کر یہی کہتے رہیں کہ ہم سے کچھنہیں ہو پائے گا ہم کمزور ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بالکل نظر انداز کر دیں۔ میں نے یہ بھی کہا کہ ہم امن کے لیے اپنی جان دے سکتے ہیں ہم امن پسند ہین کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جارحیت کے اقت بھی امن ہی سے کام لیں گے اور خون خرابے کے ڈر سے اپنی حفاظت کو بھی بالائے طاق رکھ دیں گے کہ کہیں دنیا ہمیں شدت پسند نہ کہہ دے۔۔۔۔