جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

شمشاد

لائبریرین
انہوں نے کون سا عنوان دیا تھا سر پٹخنے کو؟ مجھے تو ایسا کوئی عنوان نظر نہیں آیا۔
 

تیشہ

محفلین
آموں میں نہیں آم کی پیٹیوں میں بطور تحفہ بھجوا رہے تھے اور وہ بھی سعودی عرب میں، لیکن ان کی قسمت خراب کہ وہیں پر پکڑے گئے۔

میں نے جو نیوز دیکھی سنی ۔۔ اُس میں آموں کو کاٹ کر، آموں کے بیچ میں چھپائی گئی تھی اور پھر آم کو باہر سے جوڑ کر اُس پے ڈیکوریشن کردی گئی تھی ۔۔ ایسے ہی سارے آموں سے نکلتی گئی ۔ اور یہ سعودیہ نہیں کہیں کسی اور ملک میں لے جارہے تھے نام یاد نہیں رہا مجھے :( مگر ایمپریس فلائٹس تھی جس پے یہ لے جارہے تھے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے پاکستانی بھی بڑی فنکار ہیں، کیسے کیسے انوکھے خیال آتے ہیں ان کے ذہن میں۔
 

قمراحمد

محفلین
انگلینڈ کی پولیس آج کل زیر تربیت ھے اپنے :)، ہاتھ ہولا رکھیں گے تب بھی آُپ نے کون سا پلٹ کے آنا ہوتا ھے ایک عنوان دے کے لوگوں کو آپس میں سر پٹخنے کا آپ نو دو گیارہ ہو جاتے ھیں :)
میری مصروفیات ہی اتنی ہوتیں ہیں کہ یہاں زیادہ دیر تک آن لائن نہیں رہ سکتا۔ اور کبھی کبھی لوگوں کی رائے جاننے کے لئے ایک عنوان دے کر چلے جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ویسے بھی یہاں کچھ لوگ ہیں جو صرف اپنی رائے کو ہی درست مانتے ہیں۔ اور میں کبھی بھی فالتو قسم کی لمبی بحث کرنے کا قائل نہیں رہا۔ :)
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
سب بھائیوں کو فرذوق کا سلام ۔۔۔ اُمید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔۔ اور ہاں مین مقصد آنے کا یہ ہے کہ ۔۔ آپ لوگ مجھے مبارک باد دوں ،، کیونکہ میں نے اپنا ذاتی کمپیوٹر خرید لیا ہے ۔۔ اور بہت اچھا سسٹم ہے ۔۔ اب آپ لوگ دعا کریں کہ نیٹ بھی لگوا لوں اورآپ لوگوں سے مسلسل رابطے میں آ جاؤں ۔۔۔

خیر مبارک ایڈوانس میں ،، اب پتا نہیں کب چکر لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمشاد بھائی السلام علیکم
جیا آپی السلام علیکم
شگفتہ آپی السلام علیکم
آپا خوشی السلام علیکم
باجو السلام علیکم
سعود بھائی السلام علیکم
۔اعجاز بھائی السلام علیکم
ان خاص ممبرز کو میرا خاص سلام
 
Top