جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

شمشاد جی،!!!!!
خوش رہیں،!!!!
بس کچھ معاش کی تلاش، کچھ عمر کا تقاضہ، ریٹائرمنٹ کے بعد بہت مشکل ہوجاتا ہے،!!!!
آپ نے یاد کیا بہت شکریہ،!!!!
 
بس کیا بتائیں شمشاد جی کچھ روزگار کی تلاش میں تگ و دو جاری ہے،!!!! اور کچھ عمر کا تقاضہ جس کی وجہ سےہمت اور حوصلہ میں شکست کا سامنا،!!! دعاؤں کا طلب گار،!!!!
خوش رہیں،!!!
 
شمشاد جی،!!!میری لکھی ہوئی کہانی، "بھولی بسری یادیں" تو بالکل نظروں سے اوجھل ہوگئی ہے، کہیں اسے چسپاں کردیں تو عنایت ہوگی، تاکہ نئے پڑھنے والوں کے لیے ڈھونڈنے میں مشکل نہ ھو،!!!!
بہت شکریہ،!!!!
خوش رہیں،!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
ارے عبد الرحمان صاحب، ایسا کیا ہو گیا کہ شکست کا سامنا ہے۔ ہمت تو کبھی بھی نہیں ہارنی چاہیے۔
 
ہمت تو نہیں ہاری تھی لیکن اپنے ہی کچھ مہربانوں نے حوصلہ شکنی کچھ اس طرح سے کی کہ تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی ہوگئیں، اوراپنی ملازمت سے سبکدوش ہونا پڑا،!!! لیکن بس اللٌہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے،!!!! اللٌہ کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے برداشت کرنے کی حد سے تجاوز ہونے نہیں دیا،!!!! اور یہ بھی شکر ہے کہ رزق کا مالک اللٌہ تعالیٰ ہی ہے،!!!!
لکھنے کو تو بہت کچھ ہے، اور لکھنا بھی چاہتا ہوں، کہ دوسروں کو نصیحت ہو، لیکن بہت سے اپنے ہی احباب کے نام کے بدنام ہونے کا ڈر رہتا ہے،!!!!
خوش رہیں،!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
میری مانیں تو ضرور لکھیں۔ نام و مقام بدل دیں۔
تا کہ دوسروں کو آپ کے تجربے کچھ سبق حاصل ہو۔
 
mfdarvesh

محفلین
ہمت تو نہیں ہاری تھی لیکن اپنے ہی کچھ مہربانوں نے حوصلہ شکنی کچھ اس طرح سے کی کہ تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی ہوگئیں، اوراپنی ملازمت سے سبکدوش ہونا پڑا،!!! لیکن بس اللٌہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے،!!!! اللٌہ کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے برداشت کرنے کی حد سے تجاوز ہونے نہیں دیا،!!!! اور یہ بھی شکر ہے کہ رزق کا مالک اللٌہ تعالیٰ ہی ہے،!!!!
لکھنے کو تو بہت کچھ ہے، اور لکھنا بھی چاہتا ہوں، کہ دوسروں کو نصیحت ہو، لیکن بہت سے اپنے ہی احباب کے نام کے بدنام ہونے کا ڈر رہتا ہے،!!!!
خوش رہیں،!!!!

بہت افسوس ہواجی، اللہ آپ تو اور زیادہ باعزت روزگار عطا فرمائے آمین
ضرور لکھیں جی، میرے جیسے کا بھلا ہوجائے گا میں بہت جلد اعتماد کر لیتا ہوں
 
Ukashah

محفلین
واہ ۔ کیا زبردست دھاگہ ہے ۔ واقعی میں تو بہت کم آتا ہوں ۔ ۔۔ ان شاء اللہ اب آتا رہوں گا۔
 
Top