شزہ مغل
محفلین
میں اس لیے خاموش ہو گئی تھی کہ چند لوگ کسی کی کوئی بات مان کر بھی نہیں ماننا چاہتے۔ حالانکہ علم کے حصول میں وسعت نظر و قلب بہت ضروری ہے۔ کھلے دل سے دوسروں کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے۔ چاہے ہم ان سے اتفاق نہ بھی کرتے ہوں۔
اب آپ کو چند ذاتی مشاہدات بتاتی ہوں۔
میری پھوپھو ان چیزوں کی وجہ سے بہت عرصہ تکلیف میں مبتلا رہی ہیں۔ جب وہ مخلوق حاضر ہوتی تھی تو میری پھوپھو کی آواز یکسر بدل جاتی تھی۔ کیونکہ وہ اپنے کنٹرول میں نہیں رہتی تھیں۔ ان کی حالت کیا ہوتی تھی یہ بیان نہیں کرنا چاہتی۔ ہاں اتنا بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ انسان کا پورا بدن اس شدید تکلیف میں ہوتا ہے کہ جیسے کانٹوں سے بھری کیکر کی شاخیں زبردستی بدن کے پور پور میں داخل کر دی جائیں۔ (استغفار)۔ یہ جن حضرت نے کہا کہ نابالغ بچے کو انٹرفیس بنایا گیا۔ ان کے لیے عرض کر دوں کہ میری امی جان کو بھی ایک بار انٹرفیس بنایا گیا تھا اور ان کو جو تکلیف ہوئی تھی وہ مجھ سے بیان نہیں کی جاسکتی۔
یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ جو بابا جی اور عامل بابا وغیرہ اس قسم کے طریقے اپناتے ہیں آپ سب ان سے ہوشیار رہیں۔ جو باتیں میں نے مشاہدہ کی ہیں وہ بتاتی ہوں۔
1۔ سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ کے حکم کے بنا کچھ نہیں ہوتا۔
2۔ یہ مخلوق جو ہمیں نظر نہیں آتی ان میں مسلم بھی ہیں اور غیر مسلم بھی۔ مسلم مذکر مخلوق کسی مونث انسان کے بدن میں داخل نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ یہ دونوں غیر محرم ہیں ایک دوسرے کے لیے۔
3۔ اگر کوئی مخلوق کسی انسان میں داخل ہو کر کلام کرے تو کبھی بھی اس سے مت پوچھیئے کہ تمہیں کس نے بھیجا ہے۔ کیونکہ یہ انسانوں میں فتنا برپا کر دیتی ہیں۔ (ہماے خاندان میں سب کو ایک دوسرے سے بدظن کردیا)
4۔ کبھی بھی انٹرفیس مت بنیں نہ بننے دیں۔ کیونکہ ایک بار یہ کسی بدن میں داخل ہو جائے تو راستہ بن جاتا ہے ان کے آنے جانے کا۔
5۔ عموما" لوگ ان سے اپنے مسائل پوچھنے لگتے ہیں جو بہت غلط رویہ ہے۔ غائب یا آنے والے وقت کا علم اللہ کو ہے۔ نہ تو یہ کسی کو پتا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی سے پوچھنا چاہیئے۔
6۔ کبھی بھی ان مخلوقات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کسی عامل وغیرہ کو پیسے، قیمتی چیزیں مت دیں۔
7۔ اگر کوئی آپ کو تعویز یا کوئی بھی چیز کسی قبرستان میں دفنانے، جلانے یا کوئی بھی عجیب عمل کرنے کے لیے کہے تو مت کریں۔
8۔ عامل حضرات جو ٹرکس دکھاتے ہیں ان کو معجزات کا نام مت دیجیئے۔ اپنی آنکھیں، کان اور سب سے زیادہ اپنا دماغ کھلا رکھیں۔
9۔ قرآنی آیات کا اگر کوئی حوالہ دے تو خود ان آیات کا ترجمہ پڑھیں اور ان آیات سے پہلے اور بعد کی آیات بھی پڑھ لیں۔