فیصل عظیم فیصل
محفلین
اور حامیان ظالمان کی پہلی کوشش یہی تھی کہ اس تھریڈ کو اگنور کیا جائے اور خاموشی سے دبا دیا جائے ۔ ابھی تو میں کوشش میں ہوں کہ دیگر مسالک کے علماء کرام سے بھی فتاویٰ حاصل کر کے انہیں اسی فورم کی زینت بناؤں اور پھر بھی اگر کوئی گروہ یا شخص ظالمان کو جہاد پر کہے تو اس کا رد کرنے کو مناسب فورم موجود ہو ۔ ظالمان ایک فتنہ ہیں اس بات پر میں عرصے سے رائے کا اظہار کر رہا ہوں اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا ۔ اس فتنہ کا رد کرنے کی کوشش کرنا حکومت وقت کا حق ہے اور اس کوشش میں شامل تمام ادارے مجاہد ہیں، جہاد فرض ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فرض کی تکمیل کے لیئے اس گروہ کا ساتھ دیا جائے جو حق پر ہو اور حق پر اس وقت حکومت وقت ہے جو عوام کی جان و مال ، مملکت کی اساس، مملکت کی سمعہ ، دین کی سمعہ ، اور فتنہ کے سدباب کے لیئے مصروف عمل ہے ۔ یقیناََ رئیس مملکت ایک قابل نفرت شخص ہے لیکن اس شخص سے نفرت ہمیں ملک سے غداری پر مجبور نہ کرے ، اللہ تعالیٰ سب سے بہتر جاننے والا ہے کہ اس کو کس سے کیا کام لینا ہے اور نہ معلوم کسی ذلیل ترین شخص سے وہ کتنا عظیم ترین کام لے لے اور نہ معلوم بظاہر دین داری کی چمک دمک سے لدے ہوئے اللہ کے قریب کتنے قابل مذمت و مقہور ہوں ۔ اسی لیئے میں اکثر کہا کرتا ہوں ، مظہر کبھی کبھی دھوکہ بھی دے دیتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے پیارے وطن کو اس نازک دور سے سرخرو کرے اور ظالموں کے عزائم کو خاک میں ملا دے ۔آمین ثم آمین ۔
ہمارا فرض یہ ہے کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی اس فتنہ کو جہاں اپنے پر پھیلاتے دیکھیں انہیں روکیں ۔ ہاتھ سے اگر روکنے کی طاقت ہو تو ہاتھ سے ۔ نہیں تو زبان سے اور اگر زبان سے بھی نہیں تو کم از کم دل سے برا ضرور جانیں اور جان رکھیں کہ یہ درجہ ادنیٰ ترین ہے اگر اتنا بھی نہیں کر سکتے تو اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ہم خود کو خود ہی ہلاکت میں ڈال دیں گے اور ہمارا نام و نشان تک نہ ہوگا۔