جہاد کے متعلق ایسے فتاویٰ کو کیوں چھپایا جاتا ہے

شکریہ باسم بھائی یہ الزامات یہاں وہاں کے نہیں ہیں بلکہ انکی اصلیت لوگ بھول نہ جائیں کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے یہ ظالمان آہستہ آہستہ پیش روی کرتے ہوئے ملک و ملت کے لیئے خطرہ بن چکے ہیں ۔ انکی حرکتیں وہی کی وہی ہیں ۔ ہم کیسے بھول جائیں جو کچھ انہوں نے ہمارے ساتھ اب تک کیا ہے اور آئیندہ کرنے کا ارادہ ہے ۔ ایسے میں اگر ہم انکی حرکات کو یاد رکھتے ہیں اور ان کی قبیح حرکات ۔ شرمناک ایجنڈے اور گھٹیا کاروائیوں کو عوام کے سامنے رکھتے ہیں تو کیا برا کرتے ہیں ۔۔؟
 
arifkarim

معطل

بھائی، انکی اصلیت کو ڈھونڈنے سے پہلے ہمیں "اپنی" اصلیت بھی دیکھنی چاہیے کہ یہ طالبان پاک قوم اور اسکے جرنیلوں کی ہی پیداوار ہیں!
 
بھائی، انکی اصلیت کو ڈھونڈنے سے پہلے ہمیں "اپنی" اصلیت بھی دیکھنی چاہیے کہ یہ طالبان پاک قوم اور اسکے جرنیلوں کی ہی پیداوار ہیں!

جس طرح عقیدت اور عبادت میں فرق ہوتا ہے اسی طرح پاک قوم اور جرنیلوں نے جو طالبان بنائے وہ مجاہد تھے یہ وہ نہیں ہیں بلکہ ان میں سے نکلے ہوئے شرپسند عناصر ہیں جنہیں ظالمان کہنا عین مناسب ہے۔ یہ ظالمان طالبان کا نام استعمال کرتے ہوئے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوششوں میں ہیں اور اس طرح اپنے ایجنڈے کو جو پاک وطن اور مسلمان قوم کے اجتماعی مفاد کے خلاف ہے پروان چڑھانے کی کوششوں میں ہیں ۔ دہشت گردی اور جہاد کی تعریف میں فرق بھی اتنا ہی ہے جتنا ظالمان اور طالبان میں ہے ۔ طالبان طالب حق تھے ۔ ہیں اور رہیں گے لیکن ظالمان ظلم و جہل کے ہراول دستے ہیں ۔ اسلام کے نام پر فساد پیدا کرنے والے یہ ظالمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
 
امریکی خیرات پر جہاد کرنے والی پاک فوج کو سلام!
مارو مارو غریب عوام کو مارو ورنہ تمہیں ڈالر نہیں ملیں گے!
فوج کا وہ جہاد عوام کو نہیں بھولا جب انہوں نے فاسفورس بموں سے سیکڑوں معصوم بچیوں کو زندہ جلا کر راکھ کر دیا اور خدا کے گھر کو اپنے بوٹوں تلے روندا۔
یہ خودکش بمبار انھی بہنوں کے بھائی ہیں جو اب پوری قوم سے اس کی بے حسی کا انتقام لے رہے ہیں۔
 
السلام علیکم براادر
یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی فوج امریکی خیرات سے جہاد کر رہی ہے ۔ (بقول آپ کے) تو اگر یہ خیرات لینے کی ضرورت ہمارے اللوں تللوں سے پڑی ہے تو تف ہے ہم پر ورنہ ہمیں ان کا محاسبہ کرنا ہوگا یقینا کرنا ہوگا ۔ اگر امریکی امداد کو ہی بنیاد بنا کر آپ پاک فوج کو لعن طعن کا نشانہ بنا رہے ہیں تو ایسا کرنا بھی آپ کا حق ہے لیکن لال مسجد میں ہونے والی کاروائی کو آپ یہ کہ کر یکطرفہ نہیں کہ سکتے کہ اس کاروائی میں کئی فوجی جوانوں اور افسران کی جانیں گئیں ۔ وہ لوگ کسی پک نک پر نہیں بلکہ ان شرپسندوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیئے گئے تھے جو ایک امن پسند معاشرے میں اپنی انتہا پسندی کی بناء پر اسلام کے نام کو غلط طور سے اجاگر کر رہے تھے ۔ یہ میرا نقطہ نظر ہے اور آپ پورا حق رکھتے ہیں کہ اس سے اختلاف کریں ۔ آپ فاسفورس بموں کی بات کرتے ہیں مجھے مکمل اتفاق ہے کہ ان کا استعمال ظالمانہ ہے۔ اور جہاں چار فوجی مار دیئے جائیں ۔ ان پر گولی چلائی جائے فوج کو وہاں پھول بھیجنے چاہیئں اور سر جھکا کر اپنے ارکان کی لاشیں اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے واپس آجانا چاہیئے ۔ شاید یہی مقصد رہ گیا ہے فوج کا ۔

دوسری طرف پاک فوج کی سوات میں کاروائیوں کو ہدف تنقید بنانے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ فوج کے مقابلے میں عام شہری نہیں بلکہ سخت تربیت یافتہ ایسے دہشت گرد ہیں جو مارے جائیں تو انکے ساتھی انہیں عام شہری کہ کر فوج کے کھاتے ڈال دیتے ہیں ۔ دوسری جانب اگر کسی فوجی کو شہید کیا جاتا ہے تو وہاں یہ لوگ ظالمان زندہ باد ۔ اور سوات کی فتح ۔ اور عورتوں۔ بچوں اور عام شہریوں کے حقوق اور انسانیت کی شکست کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے ۔

سرکاری املاک پر قبضہ ۔ سرکاری املاک پر حملے ۔ غیر سرکاری املاک پر حملہ ۔ خواتین پر ظلم ۔ سرکاری اہلکاروں کا ویڈیو بنا کر زبح کرنا ۔ دوسرے مسالک کو علاقے سے نکل جانے کا حکم ۔ پاک فوج پر حملے ۔ سرکاری و غیر سرکاری امدادی اداروں پر حملے ۔ چوکیداروں کے کان کاٹنا ۔ اپنے علاقے کے دفاع میں جان سے جانے والے شہداء کی میتوں کو کئی کئی دن تک اٹھانے نہ دینا ۔ بزرگان دین کے مزارات پر حملے ۔ قبضے اور انکی تباہی ۔ لاشوں کو کھمبوں سے ٹانگنا ۔ خودکشیاں کرنے کی تربیت اور انہیں انسانی بم کے طور پر استعمال کرنا اگر عین اسلام ہے تو وہ اسلام کہاں ہے جو محمد عربی نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا ۔ ہم اس ظالمانی اسلام کو نہیں بلکہ اس رحمانی محمدی اسلام کے پیروکار ہیں جس میں جہاد کے دوران غیر مسلموں کی عورتوں اور بچوں کو تنگ نہ کرنے کا حکم ہے ۔ جہاں بڑوں کی عزت اور مسافر کی خدمت پر رب کی رضا ملتی ہے ۔ جہاں دفاع وطن اور دفاع دین پر موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے ہم اس اسلام کے پیرو ہیں نہ کہ اس دہشت گردانہ اسلام کے نام پر فتنے کے جس پر تمام مسالک کے علماء کا اجماع ہے اور اس اجماع کی تفاصیل انہی صفحات پر دی جا چکی ہیں
 
عارف انجم

محفلین
امریکی خیرات پر جہاد کرنے والی پاک فوج کو سلام!
مارو مارو غریب عوام کو مارو ورنہ تمہیں ڈالر نہیں ملیں گے!
فوج کا وہ جہاد عوام کو نہیں بھولا جب انہوں نے فاسفورس بموں سے سیکڑوں معصوم بچیوں کو زندہ جلا کر راکھ کر دیا اور خدا کے گھر کو اپنے بوٹوں تلے روندا۔
یہ خودکش بمبار انھی بہنوں کے بھائی ہیں جو اب پوری قوم سے اس کی بے حسی کا انتقام لے رہے ہیں۔

اگر یہ ان بہنوں کے بھائی ہیں تو انہوں نے سانحہ لا ل مسجد کے اصل ذمہ داروں کی طرف کبھی توجہ کیوں‌نہیں دی۔ وہ جو بڑی آزادی سے گھومتے ہیں۔ صرف نچلی سطح‌کے سیکورٹی اہلکار اور بے گناہ شہری ہی ان کا نشانہ ہیں۔کسی کو اغواء کرلینا تاوان کے لیے، ذاتی دشمنی چکانے کیلئے جاسوس قرار دے کر کسی کا گلاکاٹ دینا، کیا یہ لال مسجد کا بدلہ ہے۔

آپ کو کیا معلوم لال مسجد آپریشن سے انکار کرکے کتنے فوجیوں نے بھاری قیمت چکائی۔ بہت سی خبریں اخبارات میں‌شائع نہیں‌ہوتیں۔

جس شخص نے لال مسجد آپریشن کرایا اور جو لوگ اب یہ کارروائیاں کر رہے ہیں ان کی ڈور ایک ہی جگہ سے ہلتی ہے۔

جس دن آپ کا کوئی پیارا کسی خودکش دھماکے کی زد میں آیا اس دن بتائے گا کہ آپ کتنا جائز سمجھتے ہیں ان حملوں کو۔
 
ساقی۔

محفلین
:eek: :eek: :eek:
اسکے لئے کچھ حوالے فراہم کر سکتے ہیں؟

اس کے لیئے ایک کتاب آئی ہے "لال مسجد آپریش قانون کی نظر میں" یہ سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے لکھی ہے . اس میں مکمل لال مسجد کا مقدمہ لڑنے کی کہانی ہے.
جسے لال مسجد والوں سے نفرت ہے ایک دفعہ اسے ضرور پڑھیں تا کہ تمام حقائق کا پتا چل سکے .

کتاب کے نام میں مجھے تھوڑا تردد ہے شاید میں نے غلط لکھا ہے . تھوڑی دیر بعد تصدیق کر کے لکھتا ہوں. کیوں کہ کتاب گھر میں ہے اور میں گھر میں نہیں ہوں.
 
عارف انجم

محفلین
:eek: :eek: :eek:
اسکے لئے کچھ حوالے فراہم کر سکتے ہیں؟

میری معلومات کا ذریعہ اپنے نامہ نگاروں سے ہونے والی براہ راست گفتگو ہے جو ظاہر ہے خبر کا حصہ نہیں بن سکتی۔ صرف لال مسجد ہی نہیں تقریباَ ہر بڑی خبر کا بڑا حصہ خبر کے متن میں شامل نہیں‌ ہوتا یہ معلومات برسوں بعد کسی کتاب کی صورت میں‌ سامنے آتی ہیں۔ یا جب لوگ بولنے پر آمادہ ہوجائیں۔ سوات میں‌ بھی طالبان نے جو کچھ کیا اس کی پوری تصویر شاید آپریشن کی مکمل کامیابی کے بعد ہی سامنے آسکے۔
 
اگر یہ ان بہنوں کے بھائی ہیں تو انہوں نے سانحہ لا ل مسجد کے اصل ذمہ داروں کی طرف کبھی توجہ کیوں‌نہیں دی۔ وہ جو بڑی آزادی سے گھومتے ہیں۔ صرف نچلی سطح‌کے سیکورٹی اہلکار اور بے گناہ شہری ہی ان کا نشانہ ہیں۔کسی کو اغواء کرلینا تاوان کے لیے، ذاتی دشمنی چکانے کیلئے جاسوس قرار دے کر کسی کا گلاکاٹ دینا، کیا یہ لال مسجد کا بدلہ ہے۔

آپ کو کیا معلوم لال مسجد آپریشن سے انکار کرکے کتنے فوجیوں نے بھاری قیمت چکائی۔ بہت سی خبریں اخبارات میں‌شائع نہیں‌ہوتیں۔

جس شخص نے لال مسجد آپریشن کرایا اور جو لوگ اب یہ کارروائیاں کر رہے ہیں ان کی ڈور ایک ہی جگہ سے ہلتی ہے۔

جس دن آپ کا کوئی پیارا کسی خودکش دھماکے کی زد میں آیا اس دن بتائے گا کہ آپ کتنا جائز سمجھتے ہیں ان حملوں کو۔

میں خود کش حملوں کا حمائتی نہیں۔ جس شخص کے سب گھر والے امریکی یا پاکستانی فوج کی بمباری میں مار دیئے جائیں وہ کیا آپ کو پھولوں کے ہار پہنائے گا؟ اس انسانیت کش بمباری میں جتنے بے گناہ ہلاک ہوئے اور ہو رہے ہیں ان کے اعداد و شمار سے آپ اچھی طرح واقف ہیں۔
چونکہ انتقام کی آگ میں جلنے والوں کا بس اصل ذمہ داروں پر نہیں چلتا اس لئے ان نچلے طبقے کے اہلکار ان کی زد میں آتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
يا ايها الذين آمنوا اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامرمنكم فان تنازعتم فى شىء فردوه الى اللہ

درج بالا آیت میں صاف حکم دیا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حاکم کی ۔ لیکن آگے یہ بھی بیان ہوا ہے کہ اگر آپ میں کسی چیز کا تنازعہ تو پھر اللہ اور اس کے رسول کیطرف رجوع کرو ۔ پھر حاکم وقت کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں۔
اور ویسے بھی ہمارے حاکم وقت اس وقت بہت ہی پرہیز گار ہیں ان کے پرہیز گاری کی مثالیں یورپین ہوٹلوں اور نائٹ کلبوں میں بھارتی رقاصاوں پر نچاور کرنے میں نظر آنے کو ملتی ہیں تفصیل اس ربط میں
 
x boy

متفق
 
لال مسجد میں ہونے والی کاروائی کو آپ یہ کہ کر یکطرفہ نہیں کہ سکتے کہ اس کاروائی میں کئی فوجی جوانوں اور افسران کی جانیں گئیں ۔ وہ لوگ کسی پک نک پر نہیں بلکہ ان شرپسندوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیئے گئے تھے جو ایک امن پسند معاشرے میں اپنی انتہا پسندی کی بناء پر اسلام کے نام کو غلط طور سے اجاگر کر رہے تھے ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ ”جامعہ حفصہ“ والوں نے کونسی ایسی حرکت کی تھی جس سے(بقول آپ کے) اسلام بد نام ہؤا ؟
دوسری بات یہ کہ کیا ان پر بمباری کرنا ہی ضروری تھا؟ محاصرہ سے مطلوبہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟
اب تک جو حقائق سامنے آچکے ہیں ان کو ضرور مدِ نظر رکھئے گا۔
 
پاکستان میں فساد پھیلانے والوں کے لئے آپ لفظ ”ظالمان“ ہی کیوں استعمال کر رہے ہیں ”فسادی“ یا ”ایجنٹ“ جیسے الفاظ کیوں نہیں استعمال کر لیتے؟
اگر کوئی لفظ ”طالبان“ کا غلط استعمال کرتا ہے تو آپ ان کے معاون تو نہ بنیں ”طالبان “ کو بدنام کرنے میں۔
 
اس تھریڈ میں کچھ افراد نے تمام ”مدارس دینیہ“ کو بلاتفریق ہدفِ تنقید بنایا ہے جس سے ان کی اندرونی خباثت عیاں ہے۔
اکا دکا واقعات کو کل پر منطبق کردینا ایسا ہی ہے جیسے کسی مسلم کہلانے والے کا خلافِ اسلام عمل دیکھ کر اسلام پر طعنہ زنی کرنا۔ کسی داڑھی والے کی غلطی کو تمام داڑھی والوں پر مڑھ دینا۔
کسی مدرسہ میں کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہؤا۔
کسی مدرسہ میں کبھی ہڑتال نہیں ہوئی۔
کسی مدرسہ میں کبھی امتحانات پوسٹ اپان نہیں ہوئے۔
کسی مدرسہ میں کبھی چھٹیوں کا شیڈول نہیں بدلا۔
مدرسوں میں صفائی دوسرے تعلیمی اداروں سے بہتر ہوتی ہے۔
مدرسوں میں نظم و ضبط دوسرے تعلیمی اداروں سے بہتر ہوتا ہے۔
مدرسوں میں کرپشن دوسرے تعلیمی ادروں کی نسبت نہ ہونے کے برابر ہے۔
۔
۔
۔
 
زیک

مسافر
پاکستان میں فساد پھیلانے والوں کے لئے آپ لفظ ”ظالمان“ ہی کیوں استعمال کر رہے ہیں ”فسادی“ یا ”ایجنٹ“ جیسے الفاظ کیوں نہیں استعمال کر لیتے؟
اگر کوئی لفظ ”طالبان“ کا غلط استعمال کرتا ہے تو آپ ان کے معاون تو نہ بنیں ”طالبان “ کو بدنام کرنے میں۔
طالبان تو تمام کام ہی غلط کرتے ہیں
 
Top