جہاد کے متعلق ایسے فتاویٰ کو کیوں چھپایا جاتا ہے

arifkarim

معطل
سب سے پہلی بات یہ کہ ”جامعہ حفصہ“ والوں نے کونسی ایسی حرکت کی تھی جس سے(بقول آپ کے) اسلام بد نام ہؤا ؟
دوسری بات یہ کہ کیا ان پر بمباری کرنا ہی ضروری تھا؟ محاصرہ سے مطلوبہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟
اب تک جو حقائق سامنے آچکے ہیں ان کو ضرور مدِ نظر رکھئے گا۔
ریاستی قوانین کو اپنے ہاتھ میں لیکر شریعت نافظ کرنے کو آپ معمولی سی حرکت کہہ رہے ہیں؟
 
ریاستی قوانین کو اپنے ہاتھ میں لیکر شریعت نافظ کرنے کو آپ معمولی سی حرکت کہہ رہے ہیں؟
پاکستان کے قانون میں یہ شق شامل ہے کہ کوئی قانون شریعت کے خلاف نہیں ہوگا۔ لہٰذا شریعت نافذ کرنا قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں بلکہ قانون کے نفاذ میں مدد ہے۔
اعتراض صرف یہ ہو سکتا ہے کہ قانون کے نفاذ کی ذمہ داری جن کی ہے وہی یہ کام کریں ۔ قانون کو ہاتھ میں لینا جرم ہے مگربغاوت نہیں۔ باغیوں کے خلاف اتنا شدید رد عمل نہ کیا جائے اور قانون کے نفاذ کی سعی کو اتنا شدید لیا جائے کہ امن کی کوشش کو بھی بالائے طاق رکھ دیا جائے باعث حیرانی ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

قانون کے مطابق قاتل کی سزا موت ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ جامعہ حفصہ والے اسلام آباد میں قاتلوں کو پکڑ پکڑ کر مارتے رہیں؟
 
پاکستان کے قانون میں یہ شق شامل ہے کہ کوئی قانون شریعت کے خلاف نہیں ہوگا۔ لہٰذا شریعت نافذ کرنا قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں بلکہ قانون کے نفاذ میں مدد ہے۔
اعتراض صرف یہ ہو سکتا ہے کہ قانون کے نفاذ کی ذمہ داری جن کی ہے وہی یہ کام کریں ۔ قانون کو ہاتھ میں لینا جرم ہے مگربغاوت نہیں۔ باغیوں کے خلاف اتنا شدید رد عمل نہ کیا جائے اور قانون کے نفاذ کی سعی کو اتنا شدید لیا جائے کہ امن کی کوشش کو بھی بالائے طاق رکھ دیا جائے باعث حیرانی ہے۔
تو آپ کی دی ہوئی دلیل کی روشنی میں موب جسٹس ایک درست اقدام ہے کیا.. ؟؟
 
جامعہ حفصہ کی بات کرنے کے لیئے الگ دھاگہ کھول لیجئے ظالمان کے ظالمانہ اعمال پر فتاویٰ کے اس دھاگے کو براہ کرم آلودہ مت کیجئے کہ لال مسجد آپریشن اور یہ فتاویٰ الگ الگ موضوعات ہیں
 
آپ معاونت کا ٖغلط مفہوم لے رہے ہیں۔
معاونت کرنے کے جرم میں جامعہ حفصہ کا محاصرہ ۔ انہوں نے اندر سے جذبات کی بارش کر کے ایک بریگیڈئیر رینک کا فوجی افسر شہید کر دیا۔ مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ۔ غیر ملکی عناصر کی حوالگی پر سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ اور عبد الرشید غازی نے معاونت کے لیئے استعمال ہونے والا اسلحہ ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ مزید یہ کہ اندر سے نعروں کی بارش سے چند اور فوجی شہید ہوچکے ہیں یہ تھی قانون کے نفاذ میں معاونت کی تازہ ترین کہانی اور جامعہ حفصہ کو جو آج بھی مولوی برقعہ کے ریز سایہ داعش کی وفاداری کا حلف اٹھاتی ہے آج کے دور کی مسجد ضرار کے علاوہ کچھ اور ثابت کرنے کی کوشش حضرت عبد الرحمن بھٹی مدظلہ العالی کے دست راست سے
 
میں ”موب جسٹس“ کا معنیٰ نہیں سمجھ سکا۔
تشدد کے زور پر معاشرے میں اپنی من مانی کرنا موب جسٹس کہلاتا ہے
پنجابی میں کہتے ہیں 'میل' (یعنی کافی سارے ہم خیال) اکٹھا کر کے کسی معاملے پر، افرادی وقت کی نمائش کر کے یا ان کے ذریعے تشدد ، جھگڑا کر کے اپنی مرضی کا فیصلہ کروا لینا یا کسی مکان، زمین، جگہ وغیرہ پر قبضہ کر لینا۔
 
Top