جہاز سے چھلانگ

دوست

محفلین
محترمی عزیز امین
ٹیگ کرنے کا شکریہ. میں معذرت خواہ ہوں چند دن پہلے آپ کے مبارکباد کے دھاگے پر آف ٹاپک چند پیغامات پوسٹ کر دیئے. میں عموماً ایسے چٹ چیٹ دھاگوں سے اجتناب برتتا ہوں. رہی بات میرے وقت دینے کی، میرے خیال میں میں کسی بھی معاملے میں آپ کی مدد کے لیے ان محترم احباب میں کم ترین درجے کا حامل ہوں. اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی مشغولیت کو میری وجہ سے خراب نہ کریں اور نہ ہی مجھے غیر ضروری طور پر زحمت دیں. جہاں مجھے لگا میں آپ کے کام آ سکتا ہوں میں بذات خود حاضر ہو جاؤں گا.
وسلام
 
عزیزامین

محفلین
مجھے نہیں لگا کہ کہیں آپ نے غیر ضروری گفتگو کی ہے باقی باتیں زاتی پیغام میں کرتے ہیں ہو سکتا ہے کسی کو اعتراض ہو،
 
عزیزامین

محفلین
محترمی عزیز امین
ٹیگ کرنے کا شکریہ. میں معذرت خواہ ہوں چند دن پہلے آپ کے مبارکباد کے دھاگے پر آف ٹاپک چند پیغامات پوسٹ کر دیئے. میں عموماً ایسے چٹ چیٹ دھاگوں سے اجتناب برتتا ہوں. رہی بات میرے وقت دینے کی، میرے خیال میں میں کسی بھی معاملے میں آپ کی مدد کے لیے ان محترم احباب میں کم ترین درجے کا حامل ہوں. اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی مشغولیت کو میری وجہ سے خراب نہ کریں اور نہ ہی مجھے غیر ضروری طور پر زحمت دیں. جہاں مجھے لگا میں آپ کے کام آ سکتا ہوں میں بذات خود حاضر ہو جاؤں گا.
وسلام
پلیز آپ میرے دھاگے میں آکر مجھے مایوس نا کریں ؟ آپ مشتاق سیان کو جانتے ہیں؟ وہ بھی گوجرانولہ سے ہیں یہ میری آخری کوشش تھی آپ کو مدوعو کرنے کی خوش رہیں مشتاق سیان کے متعلق زاتی میں بتایں شکریہ ۔ زیک معذرت آپ کے دھاگے کو خراب کیا۔ مجبوری یہ تھی دوست ذاتی پیغام نہیں دیتے تھے۔
 
گل بکاؤلی

محفلین
:zabardast1::thumbsup::thumbsup::thumbsup::thumbsup::thumbsup:
بہت مزا آیا تھا۔ جب آپ فری فال میں ہوتے ہیں تو بہت زور کی ہوا آپ سے ٹکرا رہی ہوتی ہے۔ آپ کو ایک خاص طریقے سے اپنے جسم کو رکھنا ہوتا ہے ورنہ آپ قلابازیاں کھانا شروع کر دیتے ہیں اور مزید تیزی سے نیچے جاتے ہیں۔ میرے دوست کے ساتھ یہی ہوا اور اس کے انسٹرکٹرز کو اسے پکڑنا پڑا۔

13500 فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی تھی۔ کوئی 50 سکینڈ میں 4500 فٹ پر پہنچ گیا تھا جہاں پیراشوٹ کھولا۔

پھر جب آپ پیراشوٹ کھولتے ہیں تو آپ کی سپیڈ کافی کم ہو جاتی ہے اور آپ مزے سے ارد گرد کے نظارے کرتے ہیں۔

پیراشوٹ نہ کھلنے کا چانس کافی کم ہے۔ پانچ گھنٹے ہمیں زمین پر سیفٹی ٹریننگ دی گئی تھی۔ پھر مین پیراشوٹ کے ساتھ ایک بیک‌اپ پیراشوٹ بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا مین پیراشوٹ نہ کھلے تو وہ کھول لیں۔ اس کے علاوہ اور سیفٹی کے لئے یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر ایک مخصوص اونچائی تک آپ نے پیراشوٹ نہیں کھولا تو وہ خود کھل جائے۔ پیراشوٹ کی سیفٹی specifications کافی سخت ہوتی ہیں اور انہیں باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔

کام بہت مزے کا ہے۔ آپ بھی کبھی ٹرائی کریں۔
اللہ کبھی ہمیں بھی اتنے وسائل اور موقع سے نوازے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
پھر موقع ملا یا نہیں؟
جب دبئی گیا تھا تو بہت ٹائٹ شیڈول تھا۔ میں خود تو نہیں کر سکا البتہ میرا چھوٹا بھائی رافع کریم کر آیا:
1622565_10203597646010809_5843516910834172715_o.jpg
 
زیک

مسافر
جب دبئی گیا تھا تو بہت ٹائٹ شیڈول تھا۔ میں خود تو نہیں کر سکا البتہ میرا چھوٹا بھائی رافع کریم کر آیا:
1622565_10203597646010809_5843516910834172715_o.jpg
اگر بھائی نے کی تو آپ بھی آسانی سے کر سکتے تھے۔ ڈر کی وجہ سے نہیں کی یا شوق نہیں؟

لینڈنگ کیا پام جزیرے کے آس پاس تھی؟ یا صحرا میں؟

یہ ٹینڈم جمپ ہے جس میں ایک بندہ آپ کے ساتھ بندھا ہوتا ہے۔ مجھے اکیلے جمپ کرنا اچھا لگتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر بھائی نے کی تو آپ بھی آسانی سے کر سکتے تھے۔ ڈر کی وجہ سے نہیں کی یا شوق نہیں؟
اسمیں ڈر والی تو کوئی بات نہیں کہ ٹینڈم جمپ تھی۔ اصل میں ہمیں ایک ساتھ ٹکٹیں نہیں ملیں اسلئے شیڈول آگے پیچھے ہونے کی وجہ سے یہ کام ہم نہیں کر سکے۔ اب پھر کبھی دبئی کا پروگرام ملا تو ضرور کریں گے۔

لینڈنگ کیا پام جزیرے کے آس پاس تھی؟ یا صحرا میں؟
پام جزیرے کے پاس ہی اسکائی ڈائیو دبئی والوں کا پالم ڈراپ زون ہے۔ وہاں پر ہوئی تھی۔

یہ ٹینڈم جمپ ہے جس میں ایک بندہ آپ کے ساتھ بندھا ہوتا ہے۔ مجھے اکیلے جمپ کرنا اچھا لگتا ہے۔
جی پر اسکے لئے کچھ ٹریننگ درکار ہوتی ہے اور ٹینڈم جمپ کرنے والوں کو زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس موقع پر ہدایات کے بعد جمپ ہو جاتی ہے۔
 
Top