جہاز سے چھلانگ

ابن توقیر

محفلین
زیک بهیا بہترین یادیں ہیں آپ کی، بہت مزا آیا دیکھ کر۔ میں بهی بس ذرا فارغ ہو جاؤں پهر کرتا ہوں کچھ۔

ضرور ضرور۔
لیکن یہ شاید اگلے دس بارہ سالوں میں ممکن ہوسکے۔
چونکہ ابھی میں چھوٹا ہوں۔ :wink: :wink:
بهیا جی اس بات کو تقریبا دس بارہ سال گزر گئے ہیں اب تو بڑے ہوگئے ہوں گے پهر کیا کچھ جی؟
زیک بھائی کتنا خرچہ ہو جاتا ہے انداز"ا؟ میں تھوڑا بڑا ہو جاؤں پھر ایسے کام کروں گا :cool:
ہائیں اب آپ کے بڑے ہونے کے لیے بهی دس بارہ سال انتظار کرنا ہوگا؟

ازرائے تفنن
 
آخری تدوین:

کاشف اختر

لائبریرین
کافی مصروفیت کے باوجود تقریبا تمام مراسلے میں نے پڑھے! مناظر بڑے دلفریب اور کمال کے ہیں!
اب آپ کی آئندہ تصاویر کا انتظار ہے!
 
نوشاب

محفلین
اپنے انٹرویو میں سکائی ڈائیونگ کا ذکر آیا تو سوچا اس کی تصاویر ہی پوسٹ کر دوں۔

کچھ سال پہلے مجھے اور ایک دوست کو شوق رچایا کہ جہاز سے جمپ کیا جائے۔ سو اپنی یونیورسٹی کے سکائی‌ڈائیونگ کلب سے رابطہ کیا اور ایک دن ان کے ساتھ اٹلانٹا سے کوئی ایک گھنٹہ دور زرعی علاقے میں ایک چھوٹے سے ائرپورٹ گئے۔ چونکہ ہم نے سب کچھ خود کرنا تھا اس لئے زیادہ‌تر دن زمین پر ٹریننگ میں گزرا۔
آپ نے چھلانگ ہی لگائی تھی نا یا کسی دوست نے دھکا دیا تھا۔
 
واپس زمین پر

12.jpg
زمین پر اترتے ہی عینک لگا لی یا عینک لگائے ہوئے ہی کود گئے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست ۔۔۔۔
لیکن قالین کہاں ہے زیک بھائی؟؟؟

الٰہ دین بھائی تو اپنے جادوئی قالین پر اڑتے تھے نا ۔ آپ قالین کے بغیر کیسے؟ Invisible تو نہیں تھا ؟
 
زیک

مسافر
زبردست ۔۔۔۔
لیکن قالین کہاں ہے زیک بھائی؟؟؟

الٰہ دین بھائی تو اپنے جادوئی قالین پر اڑتے تھے نا ۔ آپ قالین کے بغیر کیسے؟ Invisible تو نہیں تھا ؟
مزا تو تبھی ہے جب نہ قالین ہو نہ کچھ اور۔ ہوا اس رفتار سے آپ سے ٹکرائے کہ کبھی سوچا نہ ہو
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزا تو تبھی ہے جب نہ قالین ہو نہ کچھ اور۔ ہوا اس رفتار سے آپ سے ٹکرائے کہ کبھی سوچا نہ ہو
ہوا تو ان دیکھی ہوتی ہے۔۔۔ بندہ تو ستون سے ٹکرا کر ہی مہینوں کے لئے درد سہنے پہ مجبور ہو جاتا ہے۔

مشکل ہوتا ہو گا نا بیلنس رکھنا۔۔۔
 
زیک

مسافر
ہوا تو ان دیکھی ہوتی ہے۔۔۔ بندہ تو ستون سے ٹکرا کر ہی مہینوں کے لئے درد سہنے پہ مجبور ہو جاتا ہے۔

مشکل ہوتا ہو گا نا بیلنس رکھنا۔۔۔
150 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آپ فری فال میان نیچے جا رہے ہوتے ہیں۔ belly to earth position رکھنے کی ٹریننگ زمین کر کی ہوتی ہے اور وہی رکھ کر آپ stable رہتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
150 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آپ فری فال میان نیچے جا رہے ہوتے ہیں۔ belly to earth position رکھنے کی ٹریننگ زمین کر کی ہوتی ہے اور وہی رکھ کر آپ stable رہتے ہیں۔
آپ تو شوق پیدا کر رہے ہیں بھائی۔۔۔
مگر بندھ باندھنا پڑے گا اس شوق کو ورنہ صرف ایک بازو اور ٹانگیں ہی تو بچی ہیں۔ سر اور بازو تو اپنے کئے کو بھگت بیٹھے۔
 
زیک

مسافر
Top