جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

انقلابی کارکن انقلاب کے راستے پر :(
Bqz12QpCEAEh7gD.jpg
 
انقلابی اس قسم کے ہوتے ہیں :shock::shock::shock::shock: ؟
ویسے جس طرح پولیس کے کردار نے مسلم لیگ کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کر دیا تھا ، اب یہی کچھ پی اے ٹی کے ساتھ ہونے والا ہے۔جو اخلاقی برتری ان کو حاصل تھی ،آج اس کا خاتمہ ہوگیا !
اب دونوں طرف سے کہنے والوں کے پاس اپنی اپنی باتیں ہو گیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
افسوس کہ یہ دین و سلامتی کی بات کرنے والوں کے پیروکار ہیں۔ صد افسوس کہ ہماری زبانیں و قلم 'عوام' کے دکھ میں نڈھال ہوئے جاتے ہیں لیکن ان عوام کو سیدھا چلن دکھانے کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے۔ ظلم و زیادتی کوئی بھی کرے چاہے وہ خواص میں سے ہو یا عوام میں سے۔ اس کی مذمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ لیکن ہمیں بھیڑ چال پسند ہے۔
ان ڈنڈے برسانے والوں میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کو 'انقلاب' کا مفہوم کسی نے سمجھایا ہو یا اس نے سمجھا ہو۔ طاہرالقادری کے متاثرین اور حامیوں سے معذرت کے ساتھ ۔
 
ہمارا میڈیا اور بریکنگ نیوز:

طاہر القادری نے عینک پہن لی۔
طاہر القادری نے فون اٹھا یا۔
طاہر القادری کے پاسپورٹ پر اینٹری سٹیمپ لگی۔
طاہر القادری گاڑی میں بیٹھ گئے۔
طاہر القادری نے سر دائیں طرف گھمایا۔
طاہر القادری نے سانس لی۔
طاہر القادری نے اگلی سانس لی۔

ان نیوز چینلز کو ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ بریکنگ نیوز کیا ہوتی ہے اور یہی میڈیا ہے جو زیرو کو ہیرو بنا کر قوم کے سامنے پیش کرتا ہے۔

میری سیاسی ہمدردیاں ن لیگ کے ساتھ نہیں لیکن جس طرح اس میڈیا نے ماڈل ٹاؤن والے واقعے میں پولیس اور حکومت کا گھیراؤ اور متاثرین کے لیے واویلا کیا۔ آج ان کا واویلا کیوں سنائی نہیں دیا جب ان کے کیمرے فوری لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہے تھے اور پولیس و املاک پر 'انقلابی' جس طرح حملہ آور ہو رہے تھے۔ اس پر کسی کو توفیق نہیں ہوئی۔ پولیس والے بھی اسی قوم کا حصہ ہیں۔ ان کے بھی خاندان موجود ہیں۔ کہیں سنا کہ 'معصوم' ، پُرامن' ، 'نہتے' انقلابیوں نے دسیوں قانون نافذ کرنے والوں کو زخمی کر ڈالا ہو۔
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جو صبح سے میڈیا پر ہی شور مچا ہوا ہے کہ فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ یہاں بالکل فون سروس معطل نہیں ہوئی۔
پولیس اور وہ بھی پنجاب پولیس ؟؟؟؟
اس کی تو کم ازکم سزا زندہ جلادینا ہے جب نہتے اور غریب لوگوں پر ظلم کرتی ہے تو اس وقت کیا ہوتا ہے کوئی پولیس والا اپنے ضمیر کی آواز پر یہ نہیں کہتا کہ یہ زیادتی ہے اور نہ ہی آرڈر ماننے سے انکار کرتا ہے اس لیئے پولیس والے کی کم سے کم سزا ستی ہے
 
مبارک ہو









مبارک ہو






قادری جہاز سے اتر گیا

قادری کا پہلا دورہ جناح ہسپتال کے دماغی امراض کا شعبہ ہونا چاہیے
 

زیک

مسافر
لگتا ہے واقعی انقلاب آگیا ورنہ یہ جہازی خبریں تو کسی اور کو پوسٹ کرنا تھیں
 
ہمارا میڈیا اور بریکنگ نیوز:

طاہر القادری نے عینک پہن لی۔
طاہر القادری نے فون اٹھا یا۔
طاہر القادری کے پاسپورٹ پر اینٹری سٹیمپ لگی۔
طاہر القادری گاڑی میں بیٹھ گئے۔
طاہر القادری نے سر دائیں طرف گھمایا۔
طاہر القادری نے سانس لی۔
طاہر القادری نے اگلی سانس لی۔

ان نیوز چینلز کو ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ بریکنگ نیوز کیا ہوتی ہے اور یہی میڈیا ہے جو زیرو کو ہیرو بنا کر قوم کے سامنے پیش کرتا ہے۔

میری سیاسی ہمدردیاں ن لیگ کے ساتھ نہیں لیکن جس طرح اس میڈیا نے ماڈل ٹاؤن والے واقعے میں پولیس اور حکومت کا گھیراؤ اور متاثرین کے لیے واویلا کیا۔ آج ان کا واویلا کیوں سنائی نہیں دیا جب ان کے کیمرے فوری لمحہ بہ لمحہ کوریج کر رہے تھے اور پولیس و املاک پر 'انقلابی' جس طرح حملہ آور ہو رہے تھے۔ اس پر کسی کو توفیق نہیں ہوئی۔ پولیس والے بھی اسی قوم کا حصہ ہیں۔ ان کے بھی خاندان موجود ہیں۔ کہیں سنا کہ 'معصوم' ، پُرامن' ، 'نہتے' انقلابیوں نے دسیوں قانون نافذ کرنے والوں کو زخمی کر ڈالا ہو۔
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جو صبح سے میڈیا پر ہی شور مچا ہوا ہے کہ فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ یہاں بالکل فون سروس معطل نہیں ہوئی۔
چھوڑیں کیوں خون جلاتی ہیں :)
میں نے تو صبح سے نیوزچینل ہی نہیں دیکھے
 

x boy

محفلین
قاری حنیف ڈار ابوظہبی میں مسجد امام اور خطیب ہیں وہ لکھتے ہیں
"
میں نے قادری صاحب کو ان کے قدموں کے پاس بیٹھ کر سنا ھے ،، جناب جسٹس پیر کرم شاہ صاحب نے فرمایا تھا : بریلوی یتیم تھے ان کے پاس بات کرنے والا کوئی بندہ نہیں تھا ،، یہ طاھر القادری ایک تحفہ ھے اسے ھاتھوں ھاتھ لینا ھے اور اس کا ساتھ دینا ھے ،یہ بریلویت کا قلعہ ھے ،،

مگر جب انہوں نے جھوٹا خواب سنایا اور حدیث پڑھ کر نبی ﷺ پر جھوٹ بولا تھا ،، اس دن وہ میری نظروں سے گر گئے ،

اولاً اس لئے کہ خواب " اقرار حسین کی سر عام کی ریکارڈنگ کی طرح نہیں آتے ،، یہ نبیوں کو بھی کوڈز میں آتے ھیں،، جنہیں تعبیر کی صورت ڈی کوڈ کیا جاتا ھے ! حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب ،، مصر کے بادشاہ کا خواب سات گائیوں والا ،، نبی پاک ﷺ کا احد کی صبح گائے ذبح کر کے گوشت بانٹنے کا خواب ،، جس کی تعبیر سے ابوبکر ؓ عاجز آ گئے تو آپ نے فرمایا میرے خاندان کا کوئی بندہ شہید کیا جائے گا ،جسے مثلہ کیا جائے گا ،، حضرت حمزہؓ کے ساتھ وھی ھوا !

مگر قادری صاحب کا خواب نہیں بلکہ 3 گھنٹے کی فلم تھی ،، میں اور جاوید صاحب ایگل اے سی سروسز والے اور جناب حکیم عبدالرؤف رضا صاحب اکٹھے بیٹھ کر یہ خواب دیکھ رھے تھے کہ حکیم صاحب نے ایک تاریخی جملہ کہا اور اپنی حکمت کا نچوڑ نکال کر رکھ دیا !

قاری صاحب ! اتنی دیر میں تو بندے کا تین دفعہ وضو ٹوٹ جاتا ھے اور وضو ٹوٹے تو آنکھ کھل جاتی ھے اور خواب ختم ھو جاتا ھے ،،مگر یہ بندہ تو لگتا خواب کو Pause پہ لگا کر وضو توڑتا ھے اور پھر وھیں سے Play کر لیتا ھے !

ویسے انہوں نے خود کہا تھا کہ اگر میں 63 سال کی عمر میں نہ مروں تو سمجھنا کہ میں نے نبی ﷺ پر جھوٹ بولا ھے اور جھوٹے پر اللہ کی لعنت !

اور اب وہ 63 سال کے بعد لعنت کی زندگی گزار رھے ھیں ا!!"
 

x boy

محفلین
اپنے قادری صاحب کو سمجھ نہیں لگی کہ ان کی قیمت آپریشن کی صورت میں وصول کر لی گئ ھے ،، اب فوج نہیں کوئی اور ان کا فیصلہ کرے گا ،، خواہ مخواہ پچھلے مالک کو پکارنے سے کچھ نہیں ھو گا !

دوسری بات یہ کہ وہ امارات کے قانون سے واقف نہیں !

وہ امارات کے جہاز کو یرغمال بنا کر ھائی جیکنگ کا جرم کر بیٹھے ھیں،،

اب وہ امارات کے مجرم ھیں !

امارات کے قانون کے سامنے جوابدہ ھیں ، اس کا سامنا کریں گے ، امارات اپنے مجرم کو کہیں سے بھی منگوا لیتا ھے - وہ امارات سے اب آئندہ فلائی بھی نہیں کر سکیں گے ، بلیک لسٹ کر دیئے جائیں گے ،مگر سزا کاٹنے کے بعد !

بچوں کی سی حرکتیں ،سنجیدہ جرم میں تبدیل ھو چکی ھیں ،

اسی کے بارے میں کسی دانشور کا قول ھے !

دل لگی میں ایسی دل کو لگی کہ دل کھو گیا !
 

x boy

محفلین
وما کان لنفسٍ ان تموت الا بأذن اللہ کتاباً مؤجلاً( العمران )! کوئی شخص اللہ کے اذن کے بغیر مر نہیں سکتا !

اینما تکونوا یدرککم الموت ولو کنتم فی بروجٍ مشیۜدہ ،، تم جہاں کہیں ھو گے موت تمہیں پا لے گی اگرچہ تم جڑھے ھوئے برج میں بیٹھ جاؤ ! ( النساء )

پر یقین نہیں آیا ،

گورنر سرور کے یہ کہنے پہ کہ : قادری صاحب آپ کو کوئی نہیں مارتا میں خود آپ کو لینے آ رھا ھوں "

قادری صاحب کا دل ایمان و یقین سے بھر گیا !

بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی - مجھے بتا تو سہی کہ اور کافری کیا ھے ؟

یہ سرور صاحب شہباز شریف ،نواز شریف نامی شوربے کی بوٹی ھے ،، وہ بوٹی جو چوری کے ککڑ کے شوربے میں سے خود بخود مولوی صاحب کی پلیٹ میں گر گئ تھی اور انہوں نے فتوی دیا تھا کہ جو خود آتی ھے اسے آنے دو وہ حلال ھے ،،

نواز شریف ، شہباز شریف قادری صاحب کی جان کے دشمن ھیں اور ان کا گورنر ان کی جان بچائے گا ؟

اب تو ھنسنے کی ھمت بھی نہیں رھی
 

x boy

محفلین
شیطان ابلس انسانوں کے ذہن میں کسطرح بستا ہے وہ دیکھیں اس ویڈیوں میں،،

لندن سے دبئی روانگی کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کیا کہا دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں

 
Top