جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

محترم طاہر القادری صاحب اتر کر کب کے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، ٹیلی میڈیا پر بھی اور خبریں جگہ بنانے لگ گئیں
اس لڑی میں الاسٹک کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے :LOL:۔ میرا خیال ہے اب ہم سب کو بھی بس کر دینی چاہیے۔:)
 
x boy

محفلین

بالکل ٹھیک آج تو براہ راست نماز جنازہ ٹیلی کاسٹ ہورہا تھا جیونیوز اور اے آر وائی پر جو غائبانہ تھا اور امام یہی قادری تھے
 
جی ۔ تفصیل یوں ہے کہ ادارہ منہاج القرآن کے نائب صدر میجر(ر) انوار علوی کی لاہور حفیظ سنٹر میں کمپیوٹر بیچنے کی دکان تھی علیوین کمپیوٹرز کے نام سے ہم ان سے کمپیوٹر خریدنے گئے تھے۔ یہ 1996 کی بات ہے۔ ان سے کافی دوستانہ ماحول میں بات ہوئی کہ طاہرالقادری کو پہلے انتخابات میں شکست کیوں ہوئی؟ تو انہوں نے دو وجوہات بتائیں ایک بشارات کی کیسیٹ اور دوسری نواز شریف کی مخالفت۔

اس تنظیم میں اکثر ریٹائرڈ فوجی ہی کیوں ہوتے ہیں؟
 
محترم طاہر القادری صاحب اتر کر کب کے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، ٹیلی میڈیا پر بھی اور خبریں جگہ بنانے لگ گئیں
اس لڑی میں الاسٹک کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے :LOL:۔ میرا خیال ہے اب ہم سب کو بھی بس کر دینی چاہیے۔:)

قادری جہاز سے اتر گیا مگر مداحوں کے دل سے نہیں اتررہا
ذکر یار کی کیالذت ہے اپکو تو پتہ ہی ہے
 
اس تنظیم میں اکثر ریٹائرڈ فوجی ہی کیوں ہوتے ہیں؟
اس کے علاوہ میں بہت سے منہاج القرآن کے کارکنوں کو قریب سے جانتا ہوں ، دو تو ہمارے گھر کرائے دار بھی تھے۔ زیادہ تر طلباء ان کے کارکن تھے۔ لیکن اب مجھے کویت میں آئے 10 سال سے زائد ہوگئے ہیں۔ پتہ نہیں کیا کیا تبدیلیاں آچکی ہیں ان میں۔ اس وقت تو جن کارکنوں سے شناسائی تھی بہت ہی شریف النفس لوگ تھے۔ سارے ہی سیاستدانوں کو برا سمجھتے تھے لیکن نواز شریف کی برائیاں یوں کرتے تھے جیسے لگتا تھا کہ خصوصاً ثواب سمجھ کر کرتے تھے۔ یوں کہ سکتے ہیں کہ نواز کی نفرت گویا ان کی رگوں میں دوڑتی تھی۔
 
ایم کیو ایم والے بھی نواز اور ن سے بہت نفرت کرت ہیں حالانکہ مار ان کی پی پی لگاتی ہے
پی پی ہی نے قادری کے دھرنے کو ناکام کیا تھا اور قادری کو خوب بے وقوف بھی بنایا تھا
اس وقت ن لیگ عمران، قادری، ایم کیو ایم کی مشترکہ ہدف ہے
 
طاہر القادری پر تنقید ضرور کیجئے ، لیکن منطقی انداز میں اور دلائل کے ساتھ ( بدقسمتی کے ساتھ یہ چلن اس معاشرے میں کم ہوتا جارہا ہے)۔
حکومت جس بری طرح اس سارے سلسلے میں ایکسپوز ہوئی ہے اور حکومتی مشینری اور اراکین کی بدیانتیوں اور بوکھلاہٹوں کا جو جو مظاہرہ دیکھنے میں ایا ہے، اس سے ہر ذی شعور اس بات سے اتفاق کرے گا کہ طاہر القادری ا س معاملے میں حکومت کے مقابلے مین کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔۔۔ابھی یہ چار پانچ دن کے اندر کا یہ حال ہے اور جس طرح حکومت کی ساکھ تباہ ہوکر رہ گئی ہے، تو آنے والے تین چار ماہ میں کیا ہونے جارہا ہے، اسکا ادراک کرنا کچھ اتنا مشکل نہیں۔
ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں لوگ فرقے ، مسلک اور آئیڈیالوجی کی بنیاد پر بری طرح تقسیم ہوچکے ہوئے ہیں، وہاں کسی بھی ایک فریق کا اتنی مخالفت کے ہوتے ہوئے، اپنا ایجنڈا اس طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کرنا، کسی پائیدار اور مستحکم معاشرے کے قیام کا ضامن نہیں ہے۔جہاں کچھ لوگ محض مسلک کی بنیاد پر اندھا دھند مخالفت کرتے ہوں، اور اس مخالفت میں ہر حد سے گذرجانا، دجل و فریب اور جھوٹ کا سہارا لینا اپنے لئے جائز سمجھتے ہوں ، وہاں انقلاب کے دو ہی راستے ہوسکتے ہیں۔۔۔ا اگر معاشرے کو ایک بیمار جسم سمجھ لیا جائے تو اسکا علاج یا تو سرجری ہے، یا پھر ہومیوپیتھی کی طرح لمبے عرصے تک دوا دارو۔۔۔۔پہلا طریقہ خانہ جنگی کے راستہ ہے جس کے نتائج کی کوئی ضمانت نہیں۔ اور دوسرا طریقہ لانگ ٹرم ہے جس میں کردار، علم، دلیل، خدمت سے لوگون کی تعلیم و تربیت کی جائے اور لوگوں کے نفوس کے اندر انقلاب برپا کیا جائے۔
لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب کی تحریک کے پازیٹو سائیڈ افیکٹس ضرور ہونگے اور پاکستان کیلئے ان شاء اللہ بہتری ہی ہوگی۔
معاشرے کے طویل طریقہ علاج کے لئے معالج کا خود مستقل مزاج ہونا ضروری ہے۔ واضح مقصد ہو اور مستقل مزاجی کے ساتھ نیک نیتی لیکر جب معاشرے اور قوم کی بہتری کے لئے کام کیا جائے تو یقناً بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
مگر طاہرالقادری صاحب انتہائی متنازع شخصیت کے حامل ہیں۔ سیاسی اعتبار سے وہ کبھی بھی مستقل مزاج نہیں رہے۔ سیاست میں آنے کے بعد کبھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، پھر کچھ عرصے بعد سیاست شروع کر دی، کبھی مشرف کی حمایت کی تو کبھی مخالفت کی، پھر اسکی حمایت شروع کر دی۔ پھر اسمبلی سے استعفی دے دیا۔ کبھی سیاست سے توبہ کا اعلان کر دیا اور کبھی توبہ توڑنے کا اعلان کر دیا۔ کبھی چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگوا دیے اور کبھی بھری عدالت میں چیف جسٹس پر ذاتی حملے شروع کر دیے۔ بے شمار مثالیں طاہرالقادری کی سیاسی قلابازیوں کی موجود ہیں۔ اور وقتاً فوقتاً ان کے خواب رہی سہی کسر بھی نکال دیتے ہیں۔ ایسے معالج سے کیسی توقع رکھی جاسکتی ہے؟
اور عملی حال یہ ہے کہ اسی فورم پر چند دن پہلے ان کے ایک کارکن تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد پر قبضہ کرکے انقلاب لانے کا طریقہ بتا رہے تھے۔ اور طاہرالقادری صاحب خود بھی باربار فوج کو پکار رہے تھے۔
مذہبی حالات یہ ہیں کہ خود یہ بریلوی کہلانا پسند نہیں کرتے اور مخالف ان کو بریلوی ہی سمجھتے ہیں۔ علماء اہلسنت کو انہوں نے اپنے جھوٹے خواب سنا کر اپنا مخالف بنا رکھا ہے۔ میں نے بہت دفعہ ان کے کارکنوں کو علماء اہلسنت کے بارے میں بے ادبی سے بات کرتے دیکھا ہے۔
اگر طاہرالقادری صاحب اپنے اندر مثبت مستقل مزاجی پیدا کریں اور اپنے پیروکاروں کو مسلسل جد جہد کے ساتھ قوم کی خدمت کا رستہ دکھائیں گے انشآاللہ ضرور رب کریم کی رحمت شامل حال ہوگی۔
اور اگر یوں ہی یہ اپنے عقیدت مندوں کو اپنی خودنمائی اور شہرت کے لئے استعمال کرتے رہیں گے تو کب تک ان کے موجودہ کارکن ان کے ساتھ رہیں گے؟ یاد رہے کہ میں بہت سے ان کے سابقہ کارکنوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جو ان کی سیاسی قلابازیوں کی وجہ سے ان سے بدظن ہو چکے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

قادری صاحب کے مطالبات سے مجھے اتفاق ہے لیکن ان کا ٹریک ریکارڈ بہت برا ہے۔ جو شخص اپنے مذہب کے پیغمبر کے نام پر جھوٹ بول سکتا ہے، اس سے دنیا کی کوئی بھی برائی متوقع ہو سکتی ہے
 
کسی مسلمان کیلئے یہ ایک بہت بڑا الزام ہے ۔۔۔کیا آپکے پاس کوئی ثبوت ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ فلاں شخص ( اس معاملے میں قادری صاحب) نے اپنے مذہب کے پیغمبر کے نام پر جھوٹ بولا ہے؟ اگر ہے تو ضرور شئیر کیجئے، اور اگر نہیں تو اتنی بری بات کہنے سے پہلے کچھ سوچئیے کہ یہ آپ کیا کہنے جارہے ہیں۔۔۔۔
 
چلئیے یہ بھی غنیمت ہے کہ آپ اس مقام تک آپہنچے۔۔۔۔یعنی اگر قادری صاحب کی سیاست کا انداز اس طرح کا ہوجائے جسے آپ مستقل مزاجی کہتے ہیں، اور وہ اپنے پیروکاروں کو مسلسل جدوجہد کے ساتھ قوم کی خدمت کا راستہ دکھائیں تو آپ بھی انکے ساتھ ہونگے ۔۔۔۔درست؟؟؟
 
انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے۔ اور آج کل خود ساختہ شیخ الاسلام کے دوست کون کون ہیں؟
ق لیگ کے چوہدری برادران، ایم کیو ایم اور نامی گرامی شیخ رشید۔ ان لوگوں کے کردار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مجوزہ انقلاب کیسا ہوگا۔
ق لیگ کے چوہدری برادران = (موقع پرست ) ایم کیو ایم = (قتل و غارت بھتہ خوری اور تعصب سے بھرپور) شیخ رشید = (اعلانیہ عیاش اور بدکردار)
 
قیصرانی

لائبریرین
کسی مسلمان کیلئے یہ ایک بہت بڑا الزام ہے ۔۔۔کیا آپکے پاس کوئی ثبوت ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ فلاں شخص ( اس معاملے میں قادری صاحب) نے اپنے مذہب کے پیغمبر کے نام پر جھوٹ بولا ہے؟ اگر ہے تو ضرور شئیر کیجئے، اور اگر نہیں تو اتنی بری بات کہنے سے پہلے کچھ سوچئیے کہ یہ آپ کیا کہنے جارہے ہیں۔۔۔۔
میں نے ان کی وڈیو دیکھی ہے جس میں یہ فرما رہے تھے کہ نبی پاک ص پاکستان سے ناراض ہو کر جا رہے تھے اور قادری صاحب نے منت سماجت کر کے انہیں روکا اور نبی پاک ص اس شرط پر رکے کہ ان کے قیام و طعام، آمد و رفت کا سارا انتظام قادری صاحب فرمائیں گے۔ اور یہ بھی کہ مدینہ پاک کی واپسی کی ٹکٹ بھی قادری صاحب کے ذمے ہوگی۔ میری ناقص فہم تو یہ کہتی ہے کہ میرا نیچے والا پیغام درست ہے۔ آپ بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں
قادری صاحب کے مطالبات سے مجھے اتفاق ہے لیکن ان کا ٹریک ریکارڈ بہت برا ہے۔ جو شخص اپنے مذہب کے پیغمبر کے نام پر جھوٹ بول سکتا ہے، اس سے دنیا کی کوئی بھی برائی متوقع ہو سکتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے ان کی وڈیو دیکھی ہے جس میں یہ فرما رہے تھے کہ نبی پاک ص پاکستان سے ناراض ہو کر جا رہے تھے اور قادری صاحب نے منت سماجت کر کے انہیں روکا اور نبی پاک ص اس شرط پر رکے کہ ان کے قیام و طعام، آمد و رفت کا سارا انتظام قادری صاحب فرمائیں گے۔ اور یہ بھی کہ مدینہ پاک کی واپسی کی ٹکٹ بھی قادری صاحب کے ذمے ہوگی۔ میری ناقص فہم تو یہ کہتی ہے کہ میرا نیچے والا پیغام درست ہے۔ آپ بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں
وڈیو کا لنک شایدا سی دھاگے پر ہی مل جائے گا جس میں قادری صاحب کی تقاریر موجود ہیں
 
Top