جیو کی مزاحیہ سیریز مزاح یا اسماءالحسنی کا استہزاء

ویڈیو کلپ میں مجھے تو کوئی خاص قابلِ اعتراض بات نہیں لگی جسے مزاح یا استہزاء کہا جاسکے ۔شرک اور توحید کا بھی کوئی مسئلہ نہیں پیدا ہو رہا اس میں۔میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی، اگر یہ مزاحیہ شو ہوتا تو ظاہری بات ہے میرے جزبات بھی اسی طرح مجروح ہوتے جیسے کہ باقی سب کے ہوئے ہیں۔ یہ دھاگہ دیکھنے پر مجھے بھی شاک لگا تھا لیکن جب میں نے وڈیوز وغیرہ دیکھیں تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی مزاحیہ شو نہیں ہے بلکہ بچوں کے لئے ایک کارٹون ہے۔ وڈیو کا لنک میں دے چکا ہوں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں خراب بات کیا ہے۔

میرے خیال میں ہماری بہن نے comic کو اردو میں "مزاحیہ" ترجمہ کیا جبکہ comic کارٹون کی کتابوں کو کہتے ہیں جیسے کہ سپرمین وغیرہ۔

اچھا۔۔۔۔!

ویسے آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے ویڈیو دیکھنے پر پابندی ہے۔ :) اس لئے آپ کے کہے پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
اچھا۔۔۔ ۔!

ویسے آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے ویڈیو دیکھنے پر پابندی ہے۔ :) اس لئے آپ کے کہے پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔
کیوں پروکسی یا ہاٹ سپوٹ شیلڈ اپکے علاقے میں نہیں پہنچی ابھی تک ؟ میں نے ایک ایسی جگہ فیسبک دیکھا تھا کہ میرے منہ سے واہ واہ نکلتی گئی :laugh:
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک مزاحیہ شو ہے اور اس میں اللہ کے ناموں کا اس طرح استعمال کیا گیا ہے پھر قابل مذمت کیوں نہیں ہے؟ اس شو کے ناظرین و سامعین کون ہونگے ۔۔ کچے اور معصوم زہنوں کے بچے انہیں نعوز باللہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت ناموں اور صفات الہیہ کی ہتک سکھائی جا رہی ہے۔۔ ان کے ذہنوں میں بڑے پیار سے کھیل ہی کھیل میں لادینیت اور خدا بیزاری ٹھونسی جا رہی ہے آخر کیوں۔۔

اسد بھائی ! میں نے کب کہا کہ یہ قابلِ مذمت نہیں ہے۔ آپ اس دھاگے میں میری پہلی پوسٹ دیکھیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیوں پروکسی یا ہاٹ سپوٹ شیلڈ اپکے علاقے میں نہیں پہنچی ابھی تک ؟ میں نے ایک ایسی جگہ فیسبک دیکھا تھا کہ میرے منہ سے واہ واہ نکلتی گئی :laugh:

پراکسیز وغیرہ ہیں تو سہی ۔۔۔! لیکن بس گزارہ چلا رہے ہیں۔

کہاں دیکھ لی آپ نے فیس بک؟؟؟
 

سید ذیشان

محفلین
اچھا۔۔۔ ۔!

ویسے آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے ویڈیو دیکھنے پر پابندی ہے۔

جی ہاں، مجھے معلوم ہے۔

:) اس لئے آپ کے کہے پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔

بہتر ہے وڈیو دیکھ ہی لیں کیونکہ یہ بہت حساس ایشو ہے۔ جس ٹاپک میں شرک پر مضامین لکھے جا رہے ہوں تو اس میں احتیاط برتنا لازمی ہے۔

لینک میں آپ کو دے دیتا ہوں۔ آپ keepvid.com پر جا کر ڈاونلوڈ کریں۔ مجھے تو مزے کی انیمیشن لگی ہے :)

کوڈ:
http://www.youtube.com/watch?v=SiYU3DZCepQ
 

عسکری

معطل
پراکسیز وغیرہ ہیں تو سہی ۔۔۔ ! لیکن بس گزارہ چلا رہے ہیں۔

کہاں دیکھ لی آپ نے فیس بک؟؟؟
بس بھائی جان ایک جگہ پر دیکھی تھی جہاں نا پانی ہے نا کھانا دور دور تک نا آبادی نا ہی بندہ نا بندے کی ذات پر فیس بک موبائیل سے کھلا پڑا تھا :roll: میں نے سوچا سی کے سہارے زندہ ہے شاید :biggrin:
 

محمداحمد

لائبریرین
کون مریا اے پا جی ؟سنا ہے بڑا نیک بندہ تھا :grin:

ویسے اگر آپ مذہب کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو آپ کو اس طرح کے دھاگوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اردو محفل بہت بڑی ہے اور ہر جگہ آپ کو ہنسی مذاق کے مواقع مل جائیں گے۔
 

عسکری

معطل
ویسے اگر آپ مذہب کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو آپ کو اس طرح کے دھاگوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اردو محفل بہت بڑی ہے اور ہر جگہ آپ کو ہنسی مذاق کے مواقع مل جائیں گے۔
معاملہ مذہبی ہے نہیں بنایا جا رہا ہے صرف 99 نمبر اور ناموں کی وجہ سے یہ توہین مذہب میں رنگا جا رہا اس لیے اسے سیریس لینے کی کوئی ضرورت نہیں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ویڈیو تو میرے پاس نہیں چل رہی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے
"ان للہ تسعۃ وتسعین اسماً مأنۃ الا واحدۃ من احصاھا دخل الجنۃ"
ترجمہ:"بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، ایک کم سو ، جو ان کا احصا کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا"

بحثیت مسلمان میرا نکتہ نظر
مسلمان کی بنیاد اللہ پر ایمان لانے سے ہے اگر اس بنیاد کو کمزور کردیا جائے تو پھر اسلام کہاں رہ جائے گا۔
ایک مسلمان سمجھتا ہے کہ اسلام صرف عبادات کا نظام نہیں بلکہ ایک مکمل نظام زندگی ہے اور اس وقت دنیا میں کہیں بھی عملی طور پر مکمل اسلامی نظام زندگی کا نفاذ نہیں ہے
سوال پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام کی بنیادوں پر حملوں کا مقصد کیا ہے؟
اصل میں ان کا مقصد اب یہ ہے کہ مسلمانوں کے دل و دماغ میں جو اسلامی تصورات موجود ہیں ان کو بھی کمزور کرتے کرتے ختم کردیا جائے۔
 
معاملہ مذہبی ہے نہیں بنایا جا رہا ہے صرف 99 نمبر اور ناموں کی وجہ سے یہ توہین مذہب میں رنگا جا رہا اس لیے اسے سیریس لینے کی کوئی ضرورت نہیں
اللہ کے ناموں کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور آپ کہتے ہیں سیریس نہ لیں!!!
اللہ پاک ہم کو بے حسی ، بے ضمیری اور بے ایمانی کی ان پستیوں میں گرنے سے محفوظ فرمائے آمین
 
Top