گھر کا بھیدی لنکاڈھائے۔۔ کی مثل تو سنی ہوگی سب نے۔۔۔
آج سن لیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرکیف شکریہ ۔۔ بہر طور شکریہ
محسن کش۔۔ شفق عاجزی صاحبہ۔
آپ کا منحنی سا مغل
(حیرت تو اس بات کی ہے کہ سارہ اور جیا صاحبیان نے کیوں شکریہ ادا کیا ۔۔ انہیں بھی لق دق لاحق ہے کیا ؟؟)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر کا بھیدی لنکاڈھائے۔۔ کی مثل تو سنی ہوگی سب نے۔۔۔
آج سن لیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس میں بھی ہم کو حسب سابق کچھ مسائل پیش آئے ہیں۔
ایک تو آپ نے پانچ خواتین کو سالگرہ مبارک کہہ دیا جن کی مجموعی عمر کوئی ساڑھےپانچسو برس سے اوپر جا پڑتی ہے۔
کارڈ میں گھر کا بھیدی بھی نہیں دکھائی دے رہا۔
پھر آپ نے ستائیس تحریر فرمایا، ہم عجلت میں سینتالیس پڑھ گئے کہ شکل لگ بھگ ایک سی ہی ہوتی ہے۔
پھر آخر میں ہم سمجھے کہ کچھ کیش بھی دیں گے۔ کم سے کم کارڈ پر تو یہی درج تھا لیکن وہاں تو ہم کو کچھ دکھائی نہیں دیا۔
پھر کوتاہ بصری کے باعث آپ دستخط ہم کو کچھ یوں دکھائی دیئے ہیں:
Minimum Mughal
بہرطور، ہم آپ کی جمالیاتی حس کی داد دیتے ہیں!
ارادت چیک (ہمارا مطلب ہے ہماری ارادت آپ چیک کیجئے)
محسن شفیق حجازی
وعلیکم شکریہ!
تاہم تبدیلی جنس کی اس کوشش پر ہم سراپا احتجاج ہیں۔
کم سے کم اس سعی کی جو توجیح ہماری سمجھ میں آتی ہے وہ یہ کہ آپ نے ہماری پسلی سے شفق نامی خاتون نکال باہر کیں یوں ہماری شخصیت کا شیرازہ بکھیر دیا
حضور شکریہ تو آپ نے بھی ادا کیا آپ کو بھی لق دق لاحق ہے کیا؟
خیر ہم آپ کی شفقت کے لیے شکر گزار ہیں کہ ہمارے ہنسی ٹھٹھول کا برادر بزرگوار کی سی شفقت سے جواب دیتے ہیں جس کے لیے ہم آپ کے ازحد مشکور ہیں
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بلکہ سنا ہے کہ آپ تو برش بھی چلاتے ہیں
نہیں مصوری کے برش کی بات کر رہے ہیں وہ دوسرا قالین والا نہیں!
افففف اتنا دلچسپ لکھا ہے ، میری ہنسی ہی نہیں رک رہی
شکر ہے مغل بھائی ناراض نہیں ہوتے ورنہ خیر نہیں تھی
زرد ۔ ۔ ۔ بے درد
یہ ایسے کیوں لکھ دیا ، فی البدیہہ شاعری ہے ناں
بہرکیف شکریہ ۔۔ بہر طور شکریہ
محسن کش۔۔ شفق عاجزی صاحبہ۔
آپ کا منحنی سا مغل
(حیرت تو اس بات کی ہے کہ سارہ اور جیا صاحبیان نے کیوں شکریہ ادا کیا ۔۔ انہیں بھی لق دق لاحق ہے کیا ؟؟)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔