بہت شکریہ۔ اب خیر سے ملاقات غمی خوشی کےدھاگوں پر ہوگی۔
پھر وہی بات کہ بھائی بہن میں نوک جھوک چلتی رہتی ہے۔ میرا بھی دور سے شکریہ قبول کریںارے سوری میں یہاں آیا تو جیہ جی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے تھا لیکن یہاں تو لگتا ہے گھمسان کی جنگ ہونے والی ہے۔ اس لئے دور سے ہی سالگرہ مبارک جیہ جی کہ کر جا رہا ہوں۔
ارے واہ آپکی سالگرہ تو پورا پاکستان بڑے ہی جوش سے مناتا ہے ۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔اللہ آپ کو یونہی کئی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے
شکر ہے خدا کا۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے قبلہ و کعبہ ، محترم و مکرم ۔ شفیق من اور مشفق من آپ اس ہیچمدان و ناچیز و بلکہ فقیرہ پر تقصیر خاک پائے مغلاں و پیر مغالاں جو کہ مرد کی پاؤن کی کی جوتی ہے اور بنی آدم کی ٹیڑھی پسلی ہے ، سے کیوں ناراض ہوتے ہیں۔ یہ بے چاری تو اٹکھیلیاں کر رہی تھی
یہ ناچیز آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، اور بحضو خدا شکر بجا لاتی ہے کہ بندی پر یہ کرم کیا کہ م م مغل جیسا بھائی اسے بخشا اورعنایت کیا
ویسے مغل صاحب نے متاثر ہو کر اوتار میں ہرا رنگ بھر کر مجھ سمیت کئی سادہ دلوں کو مختلف دھاگوں پر جیا کے مخمصہ میں ڈال رکھا ہے۔
سالگرہ بہت مبارک ہو آپیہ۔ آج پتہ چلا کہ آپ مجھ سے کتنی بڑی ہیں
بہت بہت شکریہ ضبط۔ یہ آپ کہاں گم ہو جاتے ہیں؟سالگرہ مبارک ہو جیہ ۔۔۔
میں نے ساری وضاحتیں کردیں
ورنہ تو مخمصے میں رہ جاتا۔۔
مغل صاحب خود اوتار ہیں! ان کے واسطے جہان رنگ و بو سے دوچار رنگ چرا لینا کوئی بڑی بات نہیں
تاہم ہم کو پھر وہی دیوداس کا گانا یاد آتا ہے جو ہم بڑے شوق سے سنا کرتے ہیں۔۔۔۔
یہ ہم پہ کسے نے۔۔۔ ہرا رنگ ڈالا۔۔۔۔ خوشی نے ہماری ہمیں مار ڈالا۔۔۔
تاہم اولا تو ہم سمجھے کہ جیہ کا اوتار بوسیدگی کا شکار ہو کر پھپھوندی سے لد گيا ہے تاہم بعد کو عمیق مشاہدے نے ہم کو حقیقت حال سے آگاہ کیا۔۔۔
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔
بڑے میاں۔۔ میں نے اوتار بدل دیا ہے ۔۔
جی جی کے مراسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔۔
کہ کہیں آپ ’’ ہرا‘‘ ہڑپ نہ کرجائیں۔
لائیے میں آپ کو ہرا چشمہ پہنادوں۔
سرعام ایک حسین نوجوان کو بڑے میاں کہنے پر آپ کو تعزایرات پاکستان کے تحت موجب سزا ٹھہرایا جا سکتا ہے!
جیہ جی ہم کو اندھا کہہ رہی تھیں غالبا