مبارکباد جیہ کو سالگرہ مبارک

الف عین

لائبریرین
لیٹ ہو گیا یہاں۔ بہت مبارک ہو جوجو تمہاری گولڈن جوبلی۔
جوجو۔ تمہارا ایس ایم ایس تو مل گیا تھا لیکن میں جواب دے سکا نہ ای میل کر سکا۔ باہر گیا ہوا تھا نا۔ ایک دن لکھنؤ دفتر میں کوشش کی تو اس دن وہاں انٹر نیٹ غائب تھا۔ اب سہی۔ تمہارے لئے بہت سی دعائیں۔
 
زونی

محفلین
جیہ سالگرہ بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت مبارک ہو اور اللہ آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور ہر منزل آسان فرمائے آمین۔:)
 
مغزل

محفلین
لیٹ ہو گیا یہاں۔ بہت مبارک ہو جوجو تمہاری گولڈن جوبلی۔

بابا جانی ۔۔ جی جی آُ پ کے تہنیتی مراسلے کا جواب اب مشکل ہی دیں۔:laugh:
میں نے 25 ویں سالگرہ کو ازراہِ تفنن 27ویں لکھ دیا تو موصوفہ نے فرمایا ۔
اب 27 ویں پر ہی شکریہ ادا کروں گی ۔۔:hatoff: میں نے لاکھ کہا کہ اوورٹائم ملا کر
27 کرلو۔۔ مگر آفرین ہے ۔۔ نہیں مانی۔۔ ( کہ خوچہ پٹان کا یک زبان اوتا اے) ۔۔:laugh:

آپ نے تو سلور جوبلی کو گولڈن بنا دیا ۔۔ یعنی اب 25 سال انتظار کیجئے۔:blush:
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔ نہ جانے کیوں یہ غلطی اکثر ہو جاری ہے کہ سلور کو گولڈن جوبلی لکھ دیتا ہوں۔۔۔
لیکن جوجو، اس کا مطلب یوں سمجھو کہ یہ تمہاری عقلی عمر کی گو؛لڈن جو بلی ہے، تمہاری عمرِ طبیعی تو شاید سولہ سال ہی ہے نا نصف جس کا آٹھ ہوتا ہے!!
 
شمشاد

لائبریرین
سولہ بھی اعجاز بھائی آپ نے کچھ زیادہ ہی لکھ دی ہے۔ تھوڑی اور تخفیف کر دیں۔
عقلی لحاظ سے تو پوری نانی اماں ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
لیٹ ہو گیا یہاں۔ بہت مبارک ہو جوجو تمہاری گولڈن جوبلی۔
جوجو۔ تمہارا ایس ایم ایس تو مل گیا تھا لیکن میں جواب دے سکا نہ ای میل کر سکا۔ باہر گیا ہوا تھا نا۔ ایک دن لکھنؤ دفتر میں کوشش کی تو اس دن وہاں انٹر نیٹ غائب تھا۔ اب سہی۔ تمہارے لئے بہت سی دعائیں۔

السلام علیکم بابا جانی۔ مبارک باد اور دعاؤں کے لئے رسمی شکریہ کہ آپ سے کوئی تکلف تو ہے ہی نہیں۔
بابا جانی آپ کا ای میل ابھی پڑھا ہے۔
 
بابا جانی کی چہیتی ۔۔ :cry:
یہ بھی کوئی ادا ہوئی ۔۔ نہ دعا نہ سلام۔۔۔ آئے اور چلے بھی گئے۔
 
جیہ

لائبریرین
بابا جانی ۔۔ جی جی آُ پ کے تہنیتی مراسلے کا جواب اب مشکل ہی دیں۔:laugh:
میں نے 25 ویں سالگرہ کو ازراہِ تفنن 27ویں لکھ دیا تو موصوفہ نے فرمایا ۔
اب 27 ویں پر ہی شکریہ ادا کروں گی ۔۔:hatoff: میں نے لاکھ کہا کہ اوورٹائم ملا کر
27 کرلو۔۔ مگر آفرین ہے ۔۔ نہیں مانی۔۔ ( کہ خوچہ پٹان کا یک زبان اوتا اے) ۔۔:laugh:

آپ نے تو سلور جوبلی کو گولڈن بنا دیا ۔۔ یعنی اب 25 سال انتظار کیجئے۔:blush:

ہمارے پشتو میں ایک کہاوت ہے ۔ " سڑے سڑے بویہ" یعنی ۔۔۔آدمی، آدمی میں فرق ہوتا ہے" میں تو سو بار نہیں ہزار بار شکریہ ادا کروں گی ۔ مجھے معلوم ہے کہ بابا جانی نے غیر دانستہ طور پر گولڈن جوبلی لکھا تھا ۔ ان کے ٹائپو کی عادت مجھے معلوم نہیں کیا؟ آخر دو ڈھائی سالوں سے ان کو جانتی ہوں
 
جیہ

لائبریرین
اوہو۔ نہ جانے کیوں یہ غلطی اکثر ہو جاری ہے کہ سلور کو گولڈن جوبلی لکھ دیتا ہوں۔۔۔
لیکن جوجو، اس کا مطلب یوں سمجھو کہ یہ تمہاری عقلی عمر کی گو؛لڈن جو بلی ہے، تمہاری عمرِ طبیعی تو شاید سولہ سال ہی ہے نا نصف جس کا آٹھ ہوتا ہے!!

سولہ بھی اعجاز بھائی آپ نے کچھ زیادہ ہی لکھ دی ہے۔ تھوڑی اور تخفیف کر دیں۔
عقلی لحاظ سے تو پوری نانی اماں ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ 25 سال کی ہوگئی ہوں مگر عقل کے لحاظ سے بچی ہی سمجھیں ۔ اب بھی مجھ میں بچپنا ہے ۔ بچپنا کیا۔ بقول بابا۔۔۔۔ " د دے حالہ بہ لا نورہ ہم لوئے گے" ترجمے کی فرمائش نہ کریں ;) 
 
مغزل

محفلین
" سڑے سڑے بویہ" کو میں ’’ جلتے جلتے بو آئی ‘‘ خیال کررہا تھا۔
میرے دو سال معاف نہیں باباجانی کو 25 سال ۔۔ توبہ ہے بھئی۔
لگتا ہے مجھے باباجانی سے سفارش کروانی پڑے گی۔
:beating:
 
Top