مبارکباد جیہ کو سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
آج 14 اگست کو اس محفل کی ہر دلعزیز رکن جویریہ مسعود عرف جیہ عرف غالب کی بھتیجی کی سالگرہ ہے۔

جیہ سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

نوٹ : کیک کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔
 
ماوراء

محفلین
میں نے کھولنا تھا۔:( میری طرف ابھی 5 منٹ باقی تھے۔

جیہ میری طرف سے سالگرہ بہت مبارک ہو۔ کون سی ہے؟ 25ویں؟ بہرحال میری طرف سے صرف ایک ہی موم بتی۔ ;)

birthday2.jpg

happy_birthday-2.jpg

کارڈ میں دل کچھ زیادہ ہی ہو گئے، لیکن چلے گا۔:grin1:
 
جیہ

لائبریرین
آج 14 اگست کو اس محفل کی ہر دلعزیز رکن جویریہ مسعود عرف جیہ عرف غالب کی بھتیجی کی سالگرہ ہے۔

جیہ سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

نوٹ : کیک کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ آپ نے یاد رکھا سالگرہ کا دن۔

یہ کبھی سوچا نہ تھا کہ میں اپنی 25 ویں سالگرہ ان حالات میں مناؤں گی کہ چاروں طرف گولہ بارود کی بارش ہوگی
 
جیہ

لائبریرین
میں نے کھولنا تھا۔:( میری طرف ابھی 5 منٹ باقی تھے۔

جیہ میری طرف سے سالگرہ بہت مبارک ہو۔ کون سی ہے؟ 25ویں؟ بہرحال میری طرف سے صرف ایک ہی موم بتی۔ ;)

birthday2.jpg

happy_birthday-2.jpg

کارڈ میں دل کچھ زیادہ ہی ہو گئے، لیکن چلے گا۔:grin1:
بہت بہت شکریہ ماوراء۔
خوبصورت کیک اور بہت سے دلوں کے لیے بھی شکریہ
 
ظفری

لائبریرین
جویریہ ۔۔ تم کو اپنی 25 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ تم کو ڈھیروں خوشیاں دے اور ہر امتحان میں سرخُرو کرے ۔ آمین
 
جیہ

لائبریرین
جویریہ ۔۔ تم کو اپنی 25 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ تم کو ڈھیروں خوشیاں دے اور ہر امتحان میں سرخُرو کرے ۔ آمین
شکریہ پروفیسر ظفری ۔ اللہ آپ کی دعا قبول کرے۔:)

آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو جیہ!
وارث صاحب بہت شکریہ ۔ ویسے آپ کو اس موقع پر کوئی شعر تو لکھنا چاہئے تھا۔ آداب عرض ہے:)

شکریہ زیک۔ :hatoff:
 
زھرا علوی

محفلین
سالگرہ مبارک ہو جیہ۔۔۔۔۔:):)
اللہ آپکو بہت بہت نوازے۔۔اپنی نعمتوں سے رحمتوں سے۔۔۔۔
اور بہت دعا ہے کے اگلی سالگرہ آپ ایسے دلفگار ماحول میں نہ گزارو۔۔۔بلکہ ہر طرف امن و سکون و آشتی پاؤ۔۔۔
بہت سی نیک تمنائیں

اور یہ نظم آپکی نظر۔۔۔۔

زندگی تیز ۔۔۔۔بہت تیز ہوا کا جھونکا
جلتی بجھتی ہوئی شمعیں ہیں مہ و سال مرے
ڈھلتا سورج مرے ماضی کی لحد کا کتبہ
ریگ صحرا کی لکیریں ہیں خدو خال مرے

آج کی شام کہ ہر سال اسی شام کے ساتھ
میری اکھڑی ہوئی سانسوں میں گرہ لگتی ہے
آسماں وقت کے آنچل کی دھنک بنتا ہے
ساری دھرتی تن عریاں کی زرہ لگتی ہے۔۔

آجکی شام کہ ہر سال مرے زخم نواز
مسکراتے ہوئے کچھ پھول عطا کرتے ہیں
کچھ مسیحا مری خاطر مرا دل رکھنے کو
خط میں جینے کی دعا بھیج دیا کرتے ہیں

دل دھڑکتا ہے کہ جلتی ہوئی شمعوں کا دھواں
شعلہ کرب میں تحلیل نہ ہو جائے کہیں
جی لرزتا ہے کہ منظر کے ادھورے پن کی
آج کی شام سے تکمیل نہ ہو جائے کہیں

آؤ کچھ دیر کو ہم زخم شماری کرلیں
اور کچھ دیر میں ہر شمع پگھل جائے گی
آج کی بزم میں کھو جائیں ، کہیں سو جاہیں
آج کی شام بھی کچھ دیر میں ڈھل جائے گی
جلتی بجھتی ہوئی شمعوں کا بھروسہ کیا ہے ؟
زندگی تیز بہت تیز ہوا کا جھونکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شکریہ شکریہ شکریہ ۔ کیا پزیرائی ہے۔

مبارکباد، دعاؤں اور نظم کے لئے بہت بہت شکریہ۔
 
خرم

محفلین
بہت مبارک بہنا۔ اللہ کریم آپ کی زندگی کے ہر موڑ پر اپنی رحمتوں کو آپ کے شامل حال رکھے۔ آمین۔
 
محسن حجازی

محفلین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!

فسانہ کم عمری تو گھڑ رکھا ہے دوستو خلقت کے واسطے
یوں تو بس غالب سے دوچار بر س چھوٹی ہوں میں

ہم ذہنی عمر کی بات کر رہےتھے :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری طرف سے بھی آپی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ماشاءاللہ سے اب آپ کی کتنی عمر ہو گی ہے 20 سال سے آگے گی ہیں یا ابھی تک 20 سے نیچے ہی ہیں

نوٹ: یہ بات میں نے اس لے لکھی ہے کیونکہ میں نے بہت کم لڑکیا 20 سال سے بڑی دیکھی ہیں
 
بلال

محفلین
جیہ آپ کو 25ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو بے حساب خوشیاں، صحت اور تندرستی دے۔۔۔آمین
 
Top