سالگرہ مبارک ہو جیہ۔۔۔۔۔
اللہ آپکو بہت بہت نوازے۔۔اپنی نعمتوں سے رحمتوں سے۔۔۔۔
اور بہت دعا ہے کے اگلی سالگرہ آپ ایسے دلفگار ماحول میں نہ گزارو۔۔۔بلکہ ہر طرف امن و سکون و آشتی پاؤ۔۔۔
بہت سی نیک تمنائیں
اور یہ نظم آپکی نظر۔۔۔۔
زندگی تیز ۔۔۔۔بہت تیز ہوا کا جھونکا
جلتی بجھتی ہوئی شمعیں ہیں مہ و سال مرے
ڈھلتا سورج مرے ماضی کی لحد کا کتبہ
ریگ صحرا کی لکیریں ہیں خدو خال مرے
آج کی شام کہ ہر سال اسی شام کے ساتھ
میری اکھڑی ہوئی سانسوں میں گرہ لگتی ہے
آسماں وقت کے آنچل کی دھنک بنتا ہے
ساری دھرتی تن عریاں کی زرہ لگتی ہے۔۔
آجکی شام کہ ہر سال مرے زخم نواز
مسکراتے ہوئے کچھ پھول عطا کرتے ہیں
کچھ مسیحا مری خاطر مرا دل رکھنے کو
خط میں جینے کی دعا بھیج دیا کرتے ہیں
دل دھڑکتا ہے کہ جلتی ہوئی شمعوں کا دھواں
شعلہ کرب میں تحلیل نہ ہو جائے کہیں
جی لرزتا ہے کہ منظر کے ادھورے پن کی
آج کی شام سے تکمیل نہ ہو جائے کہیں
آؤ کچھ دیر کو ہم زخم شماری کرلیں
اور کچھ دیر میں ہر شمع پگھل جائے گی
آج کی بزم میں کھو جائیں ، کہیں سو جاہیں
آج کی شام بھی کچھ دیر میں ڈھل جائے گی
جلتی بجھتی ہوئی شمعوں کا بھروسہ کیا ہے ؟
زندگی تیز بہت تیز ہوا کا جھونکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔