مبارکباد جیہ کی شادی۔۔!!

ماوراء

محفلین
زبردست ماوراء ۔۔۔ بہت ہی دلچسپ لکھا ہے ۔۔۔ بہت اچھی منظر کشی کی ہے یوں لگا رہا ہے بالکل جیسے سب حقیقت ہو۔۔۔ اتنی ہنسی آ رہی ، بہت ہی اچھا لکھا ہے ایک ایک لائن اور سب کی تیاریاں سب شاندار ۔۔۔ سارہ کو تو میرا دیکھنے کو دل کر رہا ہے وہ سین اصل میں دیکھنے کو :)
شکریہ شگفتہ۔ لیکن شگفتہ، یہ سارا میں نے مذاق میں لکھا ہے۔ سارہ نے ماشاءاللہ بیوٹیشن کا کورس کیا ہوا ہے۔ اور میک اپ کرنے میں ماہر ہے۔ یہ تو بس ہنسی مذاق کے لیے لکھ دیا۔ لیکن کچھ لوگوں کو مذاق کی بھی سمجھ نہیں آئی۔ :grin:
 
تیشہ

محفلین
شکر ہے آپ نے پوچھ لیا۔ میں سوچ رہی تھی اپنی دکھ بھری کہانی کس کو سناؤں:(
نہیں باجو۔۔۔کہیں بھی کچھ کرنے نہیں جا رہی۔ کل میں ذرا کام سے سارا دن گھر سے باہر تھی۔ اور آج مہمان آرہے ہیں۔ اور جب مہمان آنے ہوتے ہیں تو کچن صرف اور صرف میرے حوالے ہوتا ہے۔ میں آدھا کام رات کو کر کے سوئی۔ اور اب بھی کچن میں ماسی بنی ہوئی ہوں۔:rolleyes: کچن کارنر میں آج سپیشل لکھتی ہوں کہ میں نے کیا کیا بنایا۔:grin:

گڈُ اچھی بات تم بنو آج ماسی کچن کے کرو کام :grin: میں تو ابھی فیسٹیول ِ کو جارہی ہوں رات دیر سے گھر واپسی ہوگی ۔ ،
میرے لئے بھی کھانا بنا کر تیار رکھ لینا ناں :confused::(
آکر کھا لوں گی ۔

:chalo:
 
ماوراء

محفلین
شاندار ماوراء۔۔۔۔۔۔۔ کیسے لکھ لیا یہ سب مجھے اتنی ہنسی آ رہی تھی پڑھتے وقت اور میری وِش لسٹ۔۔۔ :) کیسے دیکھ لی۔۔۔ پتہ ہے میں تو ادھر بہن کی منگنی کے دنوں میں بھی لائبریری کا کام نہیں چھوڑا۔۔۔۔ باتیں بھی خوب سُن رہی ہوں اس پر ۔۔۔

سب بہت اچھا لکھا۔۔۔ ویل ڈن ماوراء۔۔۔ میں تو اسے دوبارہ پڑھوں گی یہ سب :)
آپ کی وش لسٹ تھی ہی اتنی لمبی کہ سب نے دیکھ لی۔ ویسے آپ ایک دو دن نہیں آ رہی تھیں۔ تو میں سوچ رہی تھی کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے شگفتہ محفل کا چکر ضرور لگا لیتی ہیں۔ اب پتہ چلا کہ آپ پیچھے لائبریری کے کام میں مصروف تھیں۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا، کسی خاص دن بھی محفل پر موجود ہوتی ہوں۔ لیکن لائبریری کے لیے نہیں۔ گپ شپ کے لیے۔ اور پھر خوب سنتی ہوں۔:(

اور پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
 
تیشہ

محفلین
بوچھی اب پھر شادی پر آ جائیے گا ناں

جی، میں ایک دو دن میں سب تصویریں لاتی ہوں پی سی میں پھر دیکھ لیجئے گا ابھی تو وہی رات والا ہی حال ہے۔۔۔

ٹھیک ہے شگفتہ ، آپکو وقت دئیے جارہی ہوں ۔ میرے آنلائن آنے تک آپ سب جمع کرکے اک جگہ رکھ لیں ۔ میں دیر سے آؤں گی آج ،
مگر اگر آپ آنلائن ہوئیں تو ٹھیک ورنہ کل دیکھ لوں گی ۔ مگر :confused: کل شام کی طرح مت کئجیے گا ۔
 
ماوراء

محفلین
گڈُ اچھی بات تم بنو آج ماسی کچن کے کرو کام :grin: میں تو ابھی فیسٹیول ِ کو جارہی ہوں رات دیر سے گھر واپسی ہوگی ۔ ،
میرے لئے بھی کھانا بنا کر تیار رکھ لینا ناں :confused::(
آکر کھا لوں گی ۔

:chalo:
فیسٹیول۔۔۔۔:( ایسی باتیں کر کے تو آپ دل ہی جلاتی ہیں۔ اور ایسے موقعوں پر میرا دل کرتا ہے کہ میرا گھر آپ کے گھر کے ساتھ ہی ہوتا۔ تو مل کر چلتے۔:(
کھانا بس تیار ہی سمجھیں۔ آپ موج منا آئیں۔ میں کھانا میز پر لگاتی ہوں:grin:
 
تیشہ

محفلین
شکر ہے آپ نے پوچھ لیا۔ میں سوچ رہی تھی اپنی دکھ بھری کہانی کس کو سناؤں:(
نہیں باجو۔۔۔کہیں بھی کچھ کرنے نہیں جا رہی۔ کل میں ذرا کام سے سارا دن گھر سے باہر تھی۔ اور آج مہمان آرہے ہیں۔ اور جب مہمان آنے ہوتے ہیں تو کچن صرف اور صرف میرے حوالے ہوتا ہے۔ میں آدھا کام رات کو کر کے سوئی۔ اور اب بھی کچن میں ماسی بنی ہوئی ہوں۔:rolleyes: کچن کارنر میں آج سپیشل لکھتی ہوں کہ میں نے کیا کیا بنایا۔:grin:

اور بھی کچھ سنانا چاہتی ہو تو آج سنا لو ۔ موقع اچھا ہے ۔ :grin:
 
تیشہ

محفلین
فیسٹیول۔۔۔۔:( ایسی باتیں کر کے تو آپ دل ہی جلاتی ہیں۔ اور ایسے موقعوں پر میرا دل کرتا ہے کہ میرا گھر آپ کے گھر کے ساتھ ہی ہوتا۔ تو مل کر چلتے۔:(
کھانا بس تیار ہی سمجھیں۔ آپ موج منا آئیں۔ میں کھانا میز پر لگاتی ہوں:grin:

ہاں اگر تم بھی ہوتی تو مزہ آتا ۔ مریم کی کمی تم پورا کردیتی ۔
خیر ،، کھانا تو اب میں کھا کر آئی بلکے ساتھ لے کر بھی آئی :grin: اس لئے اب کھانے کی طرف سے چھٹی ُ تمھاری ۔
کیا بنایا پھر کل کا سارا دن کچن میں لگانے کے بعد :confused: ذرا بتانا تو ۔
 
اف میری طرف آ جاتیں تو ایک اور بندے کی تعریف سن لیتی۔ حلیم، بریانی اور شامی کباب بنائے تھے۔ حلیم بہت مزے کی بنی تھی۔ میں تو ابھی بھی کھا رہی ہوں.:p
 
امن ایمان

محفلین
ویل ڈن امن ۔۔۔ بہت دلچسپ لکھا۔۔۔ لیکن مجھے یہ بتائیں یہ نبیل بھائی کی گرج دار آواز ۔۔۔ اور یہ وبائی مرض کی طرح آئینے سے لڑکیوں کا چپکنا۔۔۔ بہت دلچسپ :)

لیکن یہ کیسے مانا لیا جائے کہ امن اور ماوراء نے کچھ خاص تیاری نہیں کی تھی : )

بہتتت شکریہ شکفتے :)

میں نے اور ماوراء نے زیادہ تیاریاں اس لیے نہیں کی تھیں کہ ہم دونوں ہی نے بزی رہنا تھا۔۔۔:grin:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کتنے دنوں سے ہم جیہ کی شادی کا انتظار کر رہے تھے۔ اور جب یہ دن آیا تو پلک جھپکنے میں گزر بھی گیا۔ جیہ بابل کے گھر کو چھوڑ کر پیا گھر سدھار چکی تھی۔ جیہ کے جانے سے گھر میں کیسی یکدم خاموشی چھا گئی تھی۔ سارہ تو رونے بیٹھی ہوئی تھی۔ اور ماوراء اس کے پاس کھڑے اسے طعنے دے رہی تھی کہ تم تو بیسویں صدی کی لڑکی نکلی، آجکل تو دلہنیں بھی نہیں روتیں، تم کیوں رونے بیٹھی ہوئی ہے۔ سارہ کہنے لگی کہ تم بھی کتنی سخت دل لڑکی ہو، بھلا اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چھوڑ کر بھی کسی کا جانے کو دل کرتا ہو گا۔ امن بھی ماوراء کا ساتھ دے رہی تھی۔ سارہ نے وہاں سے جانے کو ہی ترجیح دی اور سونے چلی گئی۔ صبح بھی تو ہونی تھی نا۔ اور جیہ سے ملنے بھی جانا تھا۔ آج کا دن تو بہت اچھا گزر گیا تھا۔ ہم سب خوش تھے کہ پہلی شادی ایسی ہو گی جہاں خاندان والوں کا نام و نشان نہیں ہو گا۔ ذرا آزادی سے انجوائے کر سکیں گے۔ لیکن صبح صبح منتطمین اعلی نے ہمیں اچھی بھلی ڈانٹ پلا دی۔ نبیل کی گرج دار آواز سے اور زکریا کی کھا جانے والی آنکھوں سے سب ہی سہم گئے تھے۔ اور آصف کھانا کھا کر رخصتی سے پہلے ہی شادی والے گھر سے رفوچکر ہو چکے تھے۔ وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن کسی کو بھی پتہ نہ چل سکا کہ آصف کس طرف کو نکل گئے ہیں۔ آخری بار ان کو موبائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

٢٥ فروری ولیمے کا دن تھا۔ ولیمے کا فنکشن شام کو لیٹ تھا، اس لیے سب کے پاس تیاری کے لیے کافی وقت تھا۔ پچھلے دو دنوں میں تو مجھے اور امن کو تیاری کے لیے بھی زیادہ وقت نہ مل سکا تھا۔ آخر ہم نے شادی کے سارے انتظامات بھی تو سنبھالے ہوئے تھے نا۔ لیکن آج ہم دونوں نے اپنی زبردست تیاری کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن اس کے باوجود ہم نے سب کی سرگرمیوں پر نظر بھی رکھنی تھی جو کہ آسان کام نہیں تھا۔

صبح صبح گھر میں ایک ہل چل سی مچ گئی۔ مجھے اندازہ لگانے میں ذرا سی بھی دقت نہیں ہوئی تھی کہ باجو اٹھ گئیں تھیں اور اب سب کو اٹھانے کے چکر میں تھیں۔ ساتھ ہی فرزانہ سسٹر بھی کمرے میں داخل ہوئیں۔ جو بڑے پیار سے سب کو اٹھانے لگیں۔ میں تو دن کے گیارہ بجے بھی گھوڑے بیچ کر سو رہی تھی۔ سب ہی اپنی آنکھیں مل کر اٹھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اتنے اچھے خواب سے باہر اس وقت آنا پڑا جب باجو نے میری ہی جوتی کھینچ کر مجھی کو ماری۔
دوسری طرف نبیل، زکریا ڈانٹ ڈانٹ اور گھور گھور کر لڑکوں کو اٹھانے میں مصروف تھے۔ نبیل نے گھر کے درمیان والے ہال میں کھڑے ہو کر زور دار آواز میں کہا کہ “آج رات ولیمے سے فارغ ہونے کے بعد ہی ہم واپس محفل میں جائیں گے۔ بہت ہلا گلا ہو گیا۔ ادھر سارے میرے کام ادھورے پڑے ہیں اور یہ کام چور مجھے بھی یہاں لے آئے ہیں۔“ مطلب مزید قیام کا کوئی چانس نہیں تھا۔ زکریا نبیل کی حمایت کرتے ہوئے بولے۔ “بالکل“۔ اصل میں آصف بھی کل رات سے غائب تھے۔ یوں لگ رہا تھا جیسے واپس جرمنی چلے گئے ہوں۔

فرزانہ سسٹر، باجو، شگفتہ، فرحت، سارہ اور حجاب اپنی اپنی تیاری میں مصروف ہو گئیں ۔ اتنے میں میں نے اور امن نے سوچا ہم جلدی سے بیوٹی پالر سے ہو آتے ہیں۔ ہم دونوں نے فہیم کو کہہ کر زکریا کی گاڑی کی چابی ان کے کمرے سے چپکے سے اٹھوائی اور بیوٹی پالر کی طرف روانہ ہو گئے۔ دو، تین گھنٹے بعد جب ہم گھر واپس آئے تو تقریباً سب ہی تیار تھے۔ سارہ کی تو ہمیں دیکھ کر چیخ ہی نکل گئی۔ باجو سارہ کی چیخ سن کر دوڑی ہوئی آئیں، تو ہمیں دیکھ کر چونک گئیں۔ پھر ہم سے گلہ کرنے لگیں کہ کس بیوٹی پالر سے تیار ہو کر آئی ہو؟ مجھے کیوں نہیں بتایا۔۔۔۔!! سب ایک سے بڑھ کر ایک لگ رہی تھیں۔ فرزانہ سسٹر نے Viloet-Orchid ساڑھی پہن رکھی تھی۔ جس پر beads ، کورا، کٹ گلاس اور زردوسی دھاگے کا کام ہوا ہوا تھا۔ کالے رنگ کے بال کھلے چھوڑے ہوئے تھے۔ ہاتھوں میں سفید موتیے کے پھولوں کا گجرا تھا۔ اور ساتھ خوب صورت سی سلور پرپل جیولری پہن رکھی تھی۔ (فرزانہ سسٹر ضرور بتائیے گا کہ وہ جیولری سیٹ کہاں سے لیا تھا، میں نے بھی بالکل ویسا ہی لینا ہے۔) باجوگلابی رنگ کے چوڑی دار پاجامہ اور سلور دھاگے کے کام والی قمیض میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ نیچے پیروں میں پائل چھن چھن کر رہی تھی۔ اور سوٹ کے رنگ سے ملتا جلتا سلور رنگ کا جیولری کا سیٹ پہنا ہوا تھا۔ ماتھے پر چھوٹی سی بندیا چمک رہی تھی۔ شگفتہ، فیروزی اور ہاٹ پنک رنگ کے ٹراؤزر اور شرٹ میں بہت اچھی لگ رہی تھیں۔ فیروزی قمیض پر پنک باریک کڑھائی لگتا تھا، شگفتہ نے خاص طور پر کروائی تھی۔ شبو نے ہلکے سبز رنگ کی بہت ہی زبردست شیفون کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی، بالوں کو نہایت ہی خوبصورتی سے بنایا تھا۔ جوڑے میں موتیے کے پھول بھی لگے ہوئے تھے۔ اور زلفوں کی کرلی لٹیں دائیں بائیں لٹک رہی تھیں۔ سارہ تو آج بالکل سندھی کڑی لگ رہی تھی، شکار پور سے خاص طور پر قمیض پر سندھی کڑھائی کروائی تھی۔ فیروزی رنگ کے کرنکل شیفون غرراہ اور قمیض کے کناروں پر سرخ رنگ کا گوٹا لگا تھا۔ فیروزی غرارے پر سرخ ڈوپٹے کے کنارے پر بھی کڑھائی ہوئی تھی۔ ہاتھوں میں چوڑیاں، کلاسیکل ڈیزائن کا جیولری سیٹ۔ سارہ نے سندھی روایت اور رواج کا خاص خیال رکھا تھا۔ دوسری طرف فرحت صحیح پنجابن لگ رہی تھیں۔ سن گولڈ اینڈ ریڈ قمیض جس پر گوٹا کناری کا کام ہوا تھا ، پٹیالہ شلوار اور ڈوپٹے کے کناروں پر کڑھائی کافی روایتی اور بہت خوب صورت لگ رہا تھا۔ بالوں میں لمبا سا پراندہ بالوں کے ایک طرف پیلے رنگ کا پھول۔ کانوں میں بھاری کانٹے تھے۔ اور پیروں میں پائل اور کھسہ بھی بہت بھا رہا تھا۔ امن گہرے سبز اور نیلے رنگ کے نہایت ہی خوبصورت اور فل کام ہوا لہنگے میں تھی۔ جس پر beads کا کافی کام ہوا ہوا تھا۔اپنے لیئر کٹ کالے لمبے بالوں کو اس نے کھلا چھوڑا ہوا تھا۔ امن نے بھاری لہنگے کے ساتھ ہلکا سا جیولری سیٹ بھی پہنا ہوا تھا۔ مختصر کہ امن دلہن سے کم نہیں لگ رہی تھی۔ مارواء نے لائٹ چاکلیٹ براؤن اینڈ گولڈن رنگ کا Mermaid لہنگا پہنا ہوا تھا۔ جس پر کورا، زردوسی، دبکا، موتی اور دھاگے کا بہت ہی خوب صورت کام ہوا تھا۔

ہال کے سٹیج پر جیہ گولڈن رنگ کے خوب صورت سے لہنگے میں بیٹھی ڈاکٹر مشتاق سے خوش گپیوں میں مصروف تھی۔ اور دونوں ہی بہت چہک رہے تھے۔ ہمیں دیکھ کر تو جیہ کی بانچھیں ہی کھل گئیں۔ جبکہ جیجا جی کا رنگ ہمیں دیکھ کر پیلا پڑ گیا۔ شاید وہ ابھی تک کل والے پچاس ہزار نہیں بھولے تھے۔ جیہ سے ملنے کے بعد سب نے اپنی اپنی جگہ سنبھال لی۔ آج تقریباً سبھی لڑکے سوٹ میں آئے تھے۔ نبیل کالے سوٹ، سفید شرٹ اور کالی ٹائی میں ہیرو لگ رہے تھے۔ زکریا ڈارک بلیو سوٹ کے ساتھ ہلکی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی ٹائی میں بہت ڈیشنگ لگ رہے تھے۔ شمشاد بھائی، تفسیر بھیا، پاکستانی بھائی، ڈاکٹر عباس، باسم، فرضی، وارث، فرذوق، ضبط، اعجاز اور اعجاز انکل سبھی ماشاءاللہ بہت اچھے لگ رہے تھے۔ اعجاز انکل کی تو ریاض انکل سے خوب دوستی ہو گئی تھی۔ دونوں باتوں میں ایسے مگن ہوئے کہ کچھ اور انھیں یاد ہی نہیں رہا۔ راہبر اور فہیم کالے سوٹ میں آئے تھے۔ فہیم نے ہلکے جامنی رنگ کی شرٹ اور گہرے جامنی رنگ کی ٹائی پہنی ہوئی تھی۔ لیکن انھیں تیاری کا وقت بہت کم ملا تھا، جلدی میں شاید وہ جوتے پہننا ہی بھول گئے تھے، اور گھر میں پہننے والے ہی جوتیوں میں ہی آ گئے۔ وہ تو عمار کے بتانے پر ہی انھیں احساس ہوا۔ پھر اس کے بعد فہیم اپنی سیٹ سے ایک بار بھی اٹھ نہ سکے۔

اچانک ہال میں مہوش داخل ہوئیں۔ ہلکے سے میک اپ اور خوبصورت سی شلوار قمیض میں وہ بہت اچھی لگ رہی تھیں۔ اور ہاتھ میں انہوں نے ایک فائل پکڑی ہوئی تھی۔ آتے ساتھ ہی نبیل کے میز تک چلی گئیں۔ اور فائل کھول کر انھیں وکی ارود لائبریری کی صورتِ حال سے آگاہ کرنے لگیں۔ اور نبیل بھی بڑے انہماک سے اس فائل کو دیکھنے لگے۔ لیکن خدا کا شکر کچھ دیر میں ہی نبیل کو خیال آ گیا اور مہوش کو کہنے لگے، مہوش بہن آپ نے بہت محنت کی ہے۔ میں اسے انشاءاللہ کل دیکھتا ہوں۔ آپ کل یہ فائل لے آئیے گا۔ شگفتہ نے یہ سب دیکھا تو وہ بھی پرس میں سے کچھ ڈھونڈنے لگیں۔ میرے پوچھنے پر کہا کہ اچھا موقع ہے میں بھی لائبریری کی وش لسٹ نبیل بھائی کو دکھا آؤں۔ اگر میری شگفتہ سے دوستی نہ ہوتی تو آج کے دن بھی شگفتہ لسٹ نبیل بھائی کو دینے پہنچ جاتیں۔ بڑی مشکل سے سمجھایا کہ شگفتہ آج رہنے دیں۔ کل دے دینا۔ شکر ہے مان گئیں۔

اچھا۔۔وہ سب سے آخر میں کونے والی ٹیبل پر چار چوہدری خدا جانے کن رازداریوں میں مصروف تھے۔ لیکن میں نے اور امن نے اس کا بھی مکمل بندوبست کیا ہوا تھا۔ ہم نے ان کی ٹیبل کے نیچے ٹیپ ریکاڈر پہلے سے ہی رکھ دیا تھا۔ اور وہ ٹیپ ہم نے سننے کے بعد زکریا کے پاس جمع کروا دی ہے۔ عمار، فرذوق، فہیم، ضبط نے ولیمے پر بھی زبردست ڈانس کیا۔ اور محفل کو کوب جمایا۔

کھانے کا بھی وقت ہو چکا تھا۔ سب لوگ کھانے پر جھپٹ پڑے۔ جیسے جانے کتنے دنوں سے بھوکے ہوں۔ میں نے کھانے کے دوران اپنے کیمرے کو بند کر دینا ہی مناسب سمجھا۔ ورنہ خواہ مخواہ سب کی اصلیت کھل جاتی۔ کھانے میں بریانی، کڑھائی، قورمہ، روسٹ، پالک گوشت، پلاؤ، زردے، چٹنیاں، اور بے شمار کھانے تھے۔ سب نے جی بھر کر کھانا کھایا۔ کھانے کھا چکنے کے بعد جب میں نے ہال کا جائزہ لیا تو کھانے کا ہال کم اور گند کا ہال زیادہ لگ رہا تھا۔ کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں فرش پر ٹوٹی پڑی تھیں۔ تو مرغی کی ہڈیاں فرش پر گری ہوئیں تھیں۔ ٹشو پیپر ہر طرف بکھرے نظر آ رہے تھے۔ میں تو وہاں سے بھاگی، کہ ایسا نہ ہو باجو یہاں آ کر مجھ پر یہ سارا الزام لگا دے۔ کھانے سے پہلے تو سبھی آرام و سکون سے بیٹھے تھے۔ لیکن کھانے کے بعد سب کو ہی گھر جانے کی جلدی پڑ گئی۔ جیسے ولیمے پر صرف کھانا کھانے ہی آئے ہوں۔

آخر میں مکلاوے کی رسم کے مطابق جیہ کو سسرال سے میکے جانا تھا۔ ہم سب جیہ کے ساتھ رات کو گھر پہنچے۔ ابھی ہم جیہ سے باتیں کرنے میں ہی مصروف تھے۔ کہ نیچے والے ہال میں اعلان ہوا۔ آج رات کی ہم سب کی واپسی کی فلائٹس ہیں۔ سب جلدی سے باہر آ جائیں۔ نبیل اور زکریا دونوں ہاتھ میں بیگ پکڑے کھڑے ہمارا انتظار کر رہے تھے۔ مرتے نہ تو کیا کرتے۔ سب منہ بنائے لائن بنا کر اپنے اپنے بیگ گھسیٹتے ہوئے نبیل اور زکریا کے پیچھے پیچھے چلنے لگے۔ ایرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ہم سب کی آنکھ کھل گئی۔ اور ہم سب نے اپنے آپ کو اردو محفل میں ہی موجود پایا۔ جیہ کی بھی اس کے بعد کوئی خبر نہیں تھی۔ پھر اچانک ایک دن جیہ محفل پر نمودار ہوئیں۔ تب ہم سب نے سکھ کر سانس لیا کہ جیہ خیر خیریت سے ہے۔ اور آگے کی کہانی جیہ نے کچھ اس طرح سنائی کہ ڈاکٹر مشتاق کچھ ہی دنوں بعد آئرلینڈ چلے گئے۔ اور جیہ اب اپنے بابا کے گھر میں ہے۔ اگست کے شروع میں جیجا جی واپس آ رہے ہیں اور جیہ پھر سسرال چلی جائیں گی۔ اللہ ہماری جیہ کو ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔ آمین۔

واہ ماوراء۔۔آپ اور امن تو مجھے ہمیشہ ہی حیران کر دیتی ہیں۔۔:) یہ سب پڑھ کر مجھے لگ رہا تھا کہ واقعی آپ آنکھوں دیکھا حال لکھ رہی ہیں۔شروع سے آخر تک دلچسپی برقرار رہتی ہے۔۔لیکن خواتین کی ڈریسنگ میں دلچسپی فطری بات ہے اس لئے میں نے سب سے زیادہ اس حصے کو غور سے پڑھا :)۔۔فرزانہ کی جیولری اور شگفتہ کے ڈریس کا کلر کمبینشن کمال چُنا آپ نے۔۔۔ سارہ کی سندھی کڑھائی والی قمیض کا پڑھ کر تو میرا شدت سے دل چاہ رہا ہے کہ سارہ سے ڈیزائن مل جائے کسی طرح اور میں بھی ایک قمیض پر کڑھائی کروا لوں (ویسے کہیں سے کوئی ڈیزائن ملا تو مجھے بتانا نہ بھولئے گا ):) ویسے مجھے مزے کی بات یہ لگی کہ آپ نے ساڑھی، غرارہ، لہنگا، چوڑی دار ، ٹراؤزر اور پٹیالہ کسی چیز کو بھی مس نہیں کیا۔۔ :)
اس کے علاوہ سب سے زیادہ مزہ مجھے اس جملے کا آیا
" اگر میری شگفتہ سے دوستی نہ ہوتی تو آج کے دن بھی شگفتہ لسٹ نبیل بھائی کو دینے پہنچ جاتیں۔ بڑی مشکل سے سمجھایا کہ شگفتہ آج رہنے دیں۔ کل دے دینا۔ شکر ہے مان گئیں۔"

اور بوچھی کا آپ کو جگانے کا سٹائل بھی کافی یونیک تھا :)۔۔۔

خوش رہئے اور ایسے ہی رونق میں اضافہ کرتی رہئے :)
 
تیشہ

محفلین
کیا کہیں۔۔۔کیا سنیں۔۔۔۔ اب تو نہ سننے کو اور نہ کہنے کو کچھ باقی رہا ہے۔:(

تمھارے پاس کچھ نہیں مگر میرے پاس ہے :grin: مجھے بچالو ۔ ۔۔ وہ بچوں والی :grin::grin: پھر اپنے بچوں کے ساتھ آرہی ہیں جمعے کو :(:( میں سوچ میں پڑگئی ہوں کدھر کو نکل کر بھاگوں :confused: کیا کریں :confused: مناہل نے سنا تو اسکا سانس رک گیا آنٹی آرہی ہیں بچوں کے ساتھ :eek::eek: اقراہ بھی بھاگنے کے منصوبے بنا رہیں ۔ بڑی مشکل سے بہانہ کیا کہ ڈینٹسٹ کے ہاں اپوائنمٹ ہے ۔ تو کہنے لگیں کوئی بات نہیں آپ ڈینٹسیٹ سے لوٹ آئیے تو ہم آتے ہیں :rolleyes::( میں نے گھنٹے بھر پھر فون کر کے نئا بہانا گھڑا ہم ڈینٹسٹ کے ہاں سے سیدھے شاپنگ کو لیک سائیڈ جارہی ہیں ۔ ۔ ۔ انکی طرف سے جواب آیا کہ مجھے بھی ساتھ لے جائیں بچوں کی کچھ شاپنگ کرنی ہے اچھا ہے آپکے ساتھ ہی ہم سب ہولیں گے ۔

:(اب ہم پھر سوچ وچار میں ہیں اب کہ کیا بہانہ گھڑا جائے :confused:
قسم سے روح فنا ہوجاتی ہے جب تصور میں انکو بچوں کے سمیت آتے دیکھ اور سوچتے ہیں :(:(:confused::mad:
 
تیشہ

محفلین
اف میری طرف آ جاتیں تو ایک اور بندے کی تعریف سن لیتی۔ حلیم، بریانی اور شامی کباب بنائے تھے۔ حلیم بہت مزے کی بنی تھی۔ میں تو ابھی بھی کھا رہی ہوں.:p

میں خود کل مزے مزے کے کھانے کھاکر لوٹی ہوں ۔ بریانی:confused: :grin::grin: مطلب آخری وقت امی کے حوالے کی کہ اب کے ٹھیک بنا لی ؟ :grin: حلیم تم نے خود بنائی :confused: اور بہت اچھی بن گئی :confused: ۔ اب میں کیسے مانوں :confused:
 
تیشہ

محفلین
اور بوچھی کا آپ کو جگانے کا سٹائل بھی کافی یونیک تھا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہائیں :confused: میں نے کس کو جگایا ہے :confused:
میں نے تو دیکھا ہی نہیں :grin: ،
 
ماوراء

محفلین
واہ ماوراء۔۔آپ اور امن تو مجھے ہمیشہ ہی حیران کر دیتی ہیں۔۔:) یہ سب پڑھ کر مجھے لگ رہا تھا کہ واقعی آپ آنکھوں دیکھا حال لکھ رہی ہیں۔شروع سے آخر تک دلچسپی برقرار رہتی ہے۔۔لیکن خواتین کی ڈریسنگ میں دلچسپی فطری بات ہے اس لئے میں نے سب سے زیادہ اس حصے کو غور سے پڑھا :)۔۔فرزانہ کی جیولری اور شگفتہ کے ڈریس کا کلر کمبینشن کمال چُنا آپ نے۔۔۔ سارہ کی سندھی کڑھائی والی قمیض کا پڑھ کر تو میرا شدت سے دل چاہ رہا ہے کہ سارہ سے ڈیزائن مل جائے کسی طرح اور میں بھی ایک قمیض پر کڑھائی کروا لوں (ویسے کہیں سے کوئی ڈیزائن ملا تو مجھے بتانا نہ بھولئے گا ):) ویسے مجھے مزے کی بات یہ لگی کہ آپ نے ساڑھی، غرارہ، لہنگا، چوڑی دار ، ٹراؤزر اور پٹیالہ کسی چیز کو بھی مس نہیں کیا۔۔ :)
اس کے علاوہ سب سے زیادہ مزہ مجھے اس جملے کا آیا
" اگر میری شگفتہ سے دوستی نہ ہوتی تو آج کے دن بھی شگفتہ لسٹ نبیل بھائی کو دینے پہنچ جاتیں۔ بڑی مشکل سے سمجھایا کہ شگفتہ آج رہنے دیں۔ کل دے دینا۔ شکر ہے مان گئیں۔"

اور بوچھی کا آپ کو جگانے کا سٹائل بھی کافی یونیک تھا :)۔۔۔

خوش رہئے اور ایسے ہی رونق میں اضافہ کرتی رہئے :)

بہت شکریہ فرحت۔ لیکن آپ نے بتایا نہیں کہ آپ کی ڈریسنگ کیسی تھی؟ مجھے آپ کے بارے میں اندازہ بھی نہیں تھا۔ لیکن کچھ دن پہلے ہی پتہ چلا کہ آپ کا تعلق پنجاب سے ہی ہے۔ تو میں نے کچھ ایسا ہی لکھ لیا۔

اور باجو کے جگانے کا طریقہ میں نے ایک ڈرامے سے چرایا ہے۔ آجکل ایک ڈرامہ چل رہا ہے۔ اس میں یہ اٹھانے کا طریقہ آزمایا گیا تھا۔ مجھے وہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی۔ تو میں نے وہ طریقہ یہاں اپنی تحریر میں بھی لکھ لیا۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
تمھارے پاس کچھ نہیں مگر میرے پاس ہے :grin: مجھے بچالو ۔ ۔۔ وہ بچوں والی :grin::grin: پھر اپنے بچوں کے ساتھ آرہی ہیں جمعے کو :(:( میں سوچ میں پڑگئی ہوں کدھر کو نکل کر بھاگوں :confused: کیا کریں :confused: مناہل نے سنا تو اسکا سانس رک گیا آنٹی آرہی ہیں بچوں کے ساتھ :eek::eek: اقراہ بھی بھاگنے کے منصوبے بنا رہیں ۔ بڑی مشکل سے بہانہ کیا کہ ڈینٹسٹ کے ہاں اپوائنمٹ ہے ۔ تو کہنے لگیں کوئی بات نہیں آپ ڈینٹسیٹ سے لوٹ آئیے تو ہم آتے ہیں :rolleyes::( میں نے گھنٹے بھر پھر فون کر کے نئا بہانا گھڑا ہم ڈینٹسٹ کے ہاں سے سیدھے شاپنگ کو لیک سائیڈ جارہی ہیں ۔ ۔ ۔ انکی طرف سے جواب آیا کہ مجھے بھی ساتھ لے جائیں بچوں کی کچھ شاپنگ کرنی ہے اچھا ہے آپکے ساتھ ہی ہم سب ہولیں گے ۔

:(اب ہم پھر سوچ وچار میں ہیں اب کہ کیا بہانہ گھڑا جائے :confused:
قسم سے روح فنا ہوجاتی ہے جب تصور میں انکو بچوں کے سمیت آتے دیکھ اور سوچتے ہیں :(:(:confused::mad:
اف۔۔۔پھر۔۔۔؟ اب کیا کریں گی؟ آپ نے کہنا تھا کہ آپ اپنی بہن کی طرف جا رہی ہیں۔ اور دو، تین دن وہیں رہنے کا ارادہ ہے۔
ادھر مجھے بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ جو پچھلی بار آپ کے گھر کا حال ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر۔۔۔:confused: کچھ بہانہ بنائیں۔۔۔اور جان چھڑا لیں۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں خود کل مزے مزے کے کھانے کھاکر لوٹی ہوں ۔ بریانی:confused: :grin::grin: مطلب آخری وقت امی کے حوالے کی کہ اب کے ٹھیک بنا لی ؟ :grin: حلیم تم نے خود بنائی :confused: اور بہت اچھی بن گئی :confused: ۔ اب میں کیسے مانوں :confused:
ہاں، امی نے چاول ابال کر دئیے تھے۔ چاول کبھی مجھ سے ٹھیک نہیں بنتے۔ یا کھچڑی یا کچے۔ مانیں گی کیوں نہیں؟:( کھانا بنانے میں ماشاءاللہ ایکسپرٹ ہوں۔ بس ذرا کام چور ہوں۔ سبھی بہت مزے کا بنا تھا۔ اور سویٹ میں فالودہ بنایا تھا۔ وہ بھی بہت مزے کا بنا تھا۔
 
تیشہ

محفلین
اف۔۔۔پھر۔۔۔؟ اب کیا کریں گی؟ آپ نے کہنا تھا کہ آپ اپنی بہن کی طرف جا رہی ہیں۔ اور دو، تین دن وہیں رہنے کا ارادہ ہے۔
ادھر مجھے بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ جو پچھلی بار آپ کے گھر کا حال ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر۔۔۔:confused: کچھ بہانہ بنائیں۔۔۔اور جان چھڑا لیں۔:grin:

اب کے سچ مچ ہمیں فرائیڈے کی صبح صبح سبکو گھر سے نکلنا ہی پڑے گا :( وہ نو بجے صبح کے آرہی جبکہ ہم نے بارہ ، بجے نکلنا اب یہی اک چارہ ہے فون ہی نہ اٹھایا جائے
mood-emoticons-smileys12.gif
اور اندر ہوکر بھی دم سادھ کر پڑے رہے ۔ :( مگر میرے موبائل کی مصیبت ہے اس پر کریں تو اٹھانا ہی پڑتا ہے
zczcz.gif

کیا کروں :confused: بہنوں کے جا نہیں سکتی کہ نہ مجھے چھٹی ہے نہ اقراء کو ۔
یہ بھی چھٹیوں میں vulenteering work کر رہی ہیں ۔ تو جاکر کیسے رہا جائے ۔
اور اک دن کی بات ہو تو بندہ بہانا بھی کرے ۔ مجھے غش پڑ رہے ہیں فرائڈے کو جان بچائی تو باقی کے دن بھی تو ہیں نا آخر کو چھٹیاں ہیں
zczcz.gif
 
Top