مبارکباد جیہ کی شادی۔۔!!

تیشہ

محفلین
ہاں، امی نے چاول ابال کر دئیے تھے۔ چاول کبھی مجھ سے ٹھیک نہیں بنتے۔ یا کھچڑی یا کچے۔ مانیں گی کیوں نہیں؟:( کھانا بنانے میں ماشاءاللہ ایکسپرٹ ہوں۔ بس ذرا کام چور ہوں۔ سبھی بہت مزے کا بنا تھا۔ اور سویٹ میں فالودہ بنایا تھا۔ وہ بھی بہت مزے کا بنا تھا۔




WowSmiley.gif
فالودہ ۔ ۔ ۔ ۔
huh.gif
میرے لئے کیوں نہیں رکھا ۔
 

ماوراء

محفلین
اب کے سچ مچ ہمیں فرائیڈے کی صبح صبح سبکو گھر سے نکلنا ہی پڑے گا :( وہ نو بجے صبح کے آرہی جبکہ ہم نے بارہ ، بجے نکلنا اب یہی اک چارہ ہے فون ہی نہ اٹھایا جائے
mood-emoticons-smileys12.gif
اور اندر ہوکر بھی دم سادھ کر پڑے رہے ۔ :( مگر میرے موبائل کی مصیبت ہے اس پر کریں تو اٹھانا ہی پڑتا ہے
zczcz.gif

کیا کروں :confused: بہنوں کے جا نہیں سکتی کہ نہ مجھے چھٹی ہے نہ اقراء کو ۔
یہ بھی چھٹیوں میں vulenteering work کر رہی ہیں ۔ تو جاکر کیسے رہا جائے ۔
اور اک دن کی بات ہو تو بندہ بہانا بھی کرے ۔ مجھے غش پڑ رہے ہیں فرائڈے کو جان بچائی تو باقی کے دن بھی تو ہیں نا آخر کو چھٹیاں ہیں
zczcz.gif

نہیں نا۔۔۔آپ فون گھر والا اٹھانا ہی نہ۔ جب ان کا نمبر آئے تو۔ اور موبائل پر کیا تو کہنا کہ میں تو بہن کے گھر ہوں۔ انھیں کیا پتہ چلے گا کہ آپ گھر پر ہیں یا بہن کے گھر میں۔ اور اگر خدانخواستہ گھر کی بیل آ کر بجا دیں تو دروازہ ہی نہ کھولنا۔ کہ جیسے گھر میں کوئی ہے ہی نہی۔ں۔:p
 

تیشہ

محفلین
نہیں نا۔۔۔آپ فون گھر والا اٹھانا ہی نہ۔ جب ان کا نمبر آئے تو۔ اور موبائل پر کیا تو کہنا کہ میں تو بہن کے گھر ہوں۔ انھیں کیا پتہ چلے گا کہ آپ گھر پر ہیں یا بہن کے گھر میں۔ اور اگر خدانخواستہ گھر کی بیل آ کر بجا دیں تو دروازہ ہی نہ کھولنا۔ کہ جیسے گھر میں کوئی ہے ہی نہی۔ں۔:p





ہاںکچھ کرنا تو پڑے گا ہی ۔ :confused::(
 

ماوراء

محفلین
آپ بھی تو ساحلِ سمندر، فیسٹیول پر جا جا کر میرا دل جلاتی ہیں نا۔:(
میں تو چلی۔ ادھر آپ ڈنڈا لے کر میرے سامنے کھڑی ہیں۔ ابھی امی جاگ گئیں تو مجھے جاگتے دیکھ کرایسے ہی
huh.gif
دیکھیں گی۔:grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اور بوچھی کا آپ کو جگانے کا سٹائل بھی کافی یونیک تھا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ہائیں :confused: میں نے کس کو جگایا ہے :confused:
میں نے تو دیکھا ہی نہیں :grin: ،
آپ نے ماوراء کو جگایا اور کیا خوب جگایا۔۔:) سو سویٹ ناں:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔ لیکن آپ نے بتایا نہیں کہ آپ کی ڈریسنگ کیسی تھی؟ مجھے آپ کے بارے میں اندازہ بھی نہیں تھا۔ لیکن کچھ دن پہلے ہی پتہ چلا کہ آپ کا تعلق پنجاب سے ہی ہے۔ تو میں نے کچھ ایسا ہی لکھ لیا۔

اور باجو کے جگانے کا طریقہ میں نے ایک ڈرامے سے چرایا ہے۔ آجکل ایک ڈرامہ چل رہا ہے۔ اس میں یہ اٹھانے کا طریقہ آزمایا گیا تھا۔ مجھے وہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی۔ تو میں نے وہ طریقہ یہاں اپنی تحریر میں بھی لکھ لیا۔:grin:

میں اصل میں باقیوں کی ڈریسنگ دیکھنے میں اتنی مگن ہو گئی کہ اپنی طرف زیادہ دھیان نہیں دیا( ہے ناں خالص خواتین والی عادت ) خیر میری ڈریسنگ تو بہت زبردست اور ذرا سی میرے سٹائل سے ذرا ہٹ کر تھی۔ اس لئے مجھے بہت اچھی لگی:)۔۔ پٹیالہ کا چناؤ آپ نے اچھا کیا کیونکہ آجکل پنجاب میں پٹیالہ بہت ان ہے اور مجھے پسند بھی بہت ہے۔۔بس آپ نے جیولری کافی بھاری پہنا دی میرے کان ابھی بھی درد کر رہے ہیں :) (کیونکہ میں بھاری جیولری کبھی بھی نہیں پہنتی ناں) اور آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے پائل پہننا بہت پسند ہے ؟؟:)
اچھا کیا ناں کہ وہ طریقہ یہاں بھی لکھ دیا ۔۔یقین کریں مجھے اتنا مزہ آیا کہ میں بتا نہیں سکتی :)
ایسے ہی خوش رہیں :)
 

ماوراء

محفلین
میں اصل میں باقیوں کی ڈریسنگ دیکھنے میں اتنی مگن ہو گئی کہ اپنی طرف زیادہ دھیان نہیں دیا( ہے ناں خالص خواتین والی عادت ) خیر میری ڈریسنگ تو بہت زبردست اور ذرا سی میرے سٹائل سے ذرا ہٹ کر تھی۔ اس لئے مجھے بہت اچھی لگی:)۔۔ پٹیالہ کا چناؤ آپ نے اچھا کیا کیونکہ آجکل پنجاب میں پٹیالہ بہت ان ہے اور مجھے پسند بھی بہت ہے۔۔بس آپ نے جیولری کافی بھاری پہنا دی میرے کان ابھی بھی درد کر رہے ہیں :) (کیونکہ میں بھاری جیولری کبھی بھی نہیں پہنتی ناں) اور آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے پائل پہننا بہت پسند ہے ؟؟:)
اچھا کیا ناں کہ وہ طریقہ یہاں بھی لکھ دیا ۔۔یقین کریں مجھے اتنا مزہ آیا کہ میں بتا نہیں سکتی :)
ایسے ہی خوش رہیں :)
چلو، یہ تو اچھا ہوا کہ آپ کے سٹائل سے ذرا ہٹ کر تھی۔ تبھی مزہ آتا ہے کہ کچھ ذرا ہٹ کر ہو جائے۔ کانوں میں ابھی تک درد ہے؟ چلو خیر ہے نا، ایک دن اچھا لگنے کے لیے یہ بھی برداشت کر لینا چاہیے۔ مجھے جیولری میں سب سے اچھی پائل لگتی ہے۔ یہاں تک کہ میں نے گھر میں بھی پہنی ہوتی ہے۔:p بس سوچا کہ آپ کو بھی پسند ہو گی۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی تو سب تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ پیشِ خدمت ہے جیہ صاحبہ کی بارات کا آنکھوں دیکھا، نہ کانوں سنا حال۔۔۔۔۔
biggrin.gif


جیہ کی بارات




مورخہ 24 فروری کو عزیزی جویریہ مسعود کی شادی خانہ آبادی طے کی گئی تھی۔۔۔یہ خوش قسمت دن بھی آپہنچا تھا۔۔۔جویریہ جو ہم سب کی جیہ ہیں۔۔جنھیں کچھ ہی گھنٹوں بعد جویریہ مسعود سے جویریہ مشتاق بن جانا تھا۔

مہندی کا احوال آپ ماوراء کی ذبانی سن چکے ہیں۔۔۔ماوراء کے کیمرے کی شاہکار فوٹو گرافی بھی دیکھ چکے ہیں۔۔۔: )

مہندی کا فکنشن چونکہ رات بہت دیر تک چلا تھا۔۔ ماوراء، محب، حجاب، ظفری، بوچھی باجو، سارہ، شمشاد چاء، قیصرانی بھائی، ثناءاللہ صاحب، راہبر، فہیم، پاکستانی، وارث صاحب، اعجاز چاء، نیناں آپو، ضبط سب نے مل کر خوب گلے پھاڑ پھاڑ کر گانے گائے تھے۔۔بلکہ کچھ لوگوں نے تو ڈھول کی تھاپ پر باقاعدہ بھنگڑا بھی ڈالا تھا۔۔۔جس کے بعد اب کچھ تو گدھے گھوڑے بیچ کر سو رہے تھے۔ کچھ سرسوں کے تیل سے اپنا گلا مالش کررہے تھے۔۔۔کچھ آیوڈیکس لگائے بیٹھے تھے۔ یہ تقریب تو شاید صبح ہی ختم ہوتی ۔۔وہ تو بھلا ہو منتظمین کا۔۔نبیل صاحب اور زکریا صاحب آنکھیں ملتے ہوئے اٹھ بیٹھے۔۔۔نبیل نے تو آتے ساتھ ہی گرج دار آواز کے ساتھ سب کو خاموش کروا دیا۔ پھر باقی کی کسر زکریا کی گھورتی آنکھوں نے پوری کردی۔۔یوں یہ محفل برخاست ہوئی۔ :grin:


بارات کے آنے کا وقت دوپہر بارہ بجے تھا لیکن شادی چونکہ پاکستان میں ہورہی تھی۔۔۔اس لیے سب نے اپنی گھڑیوں میں شام پانچ بجے کا الارم لگا رکھا تھا۔۔پانچ بجے ایک بار پھر ہلچل مچ گئی۔ لڑکوں کی اکثریت نے بیوٹی سیلون کا رخ کیا۔۔۔جبکہ لڑکیاں وبائی بیماری کی طرح گھر کے ہر شیشے کو چپک گئیں اور میک اپ کے نام پر دنیا جہان کی الا بالا اپنے سامنے رکھ لی۔ ( میں اور ماوراء چونکہ کاغذ قلم سنبھالے بیٹھی تھیں۔۔اس لیے ہماری تیاری زیادہ خاص نہیں ہوسکی تھی)
tongue.gif


جیہ کو چونکہ شمع محفل بننا تھا اس لیے انہیں کسی قسم کا رسک لیے بغیر بیوٹی پارلر روانہ کیا گیا۔

شادی کا انتظام “تاج محل“ میں تھا۔۔۔آہستہ آہستہ مہمان آنا شروع ہوگئے۔۔۔مرد حضرات کو بڑی مشکل سے بیوٹی سیلونز سے واپس منگوایا گیا۔ اور لڑکیوں کو شیشوں سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ آنسو گیس کا استمعال کیا گیا۔۔۔۔یوں تقریبا رات دس بج کے بیس منٹ پر لڑکی والوں کا قافلہ تاج محل پہنچا۔

لڑکیوں کے ہاتھ میں لڑکے والوں کےاستقبال کے لیے پھولوں کی پتیوں سے بھری پلیٹیں تھیں ۔۔جبکہ مرد حضرات نے ڈھیروں ڈھیر نقشی،دبکے والے ہار، نوٹوں والے ہار تھام رکھے تھے۔ لیکن سب کی آنکھیں اس وقت حیرت کے مارے کھل گئیں۔۔جب دیکھا کہ لڑکے والے ان سےپہلے آکر ہال میں نشستیں سنبھال چکے ہیں۔اب کیا ہوسکتا تھا۔۔۔پھولوں کی پلیٹیں اور نقشی ہار آئندہ کسی اور رکن کی شادی کے لیے سنبھال لیے گئے جبکہ نوٹوں والے ہار چھینا جھپٹی میں چار سے چار سو ہوگئے۔

اسٹیج پر دولہا محترم پوری آن بان کے ساتھ بیٹھے تھے۔ دلہا نے گولڈن رنگ کی شیروانی کے ساتھ میرون رنگ کا تلے کے کام والا کلاہ اور ہاتھ میں گلابی رومال تھام رکھا تھا جس سے وہ وقفے وقفے سے ماتھے پر آئے نادیدہ پسینہ کو پونچھ رہے تھے۔پاؤں میں سلیم شاہی کھسہ تھا۔

سب مہمانوں کے پہنچتے ساتھ ہی کھانے کا اعلان کردیاگیا کیونکہ اکثریت دوپہر بارہ بجے کھانے کے چکر میں صبح کا ناشتہ گول کیے بیٹھی تھی۔ اورسب پر نقاہت سے لرزہ طاری تھا۔۔۔کھانا کھلتے ہی ہال کا منظر پانی پت کے میدان کی یاد دلانے لگا۔ روٹی اور بوٹی چھیننے کی جنگ شروع ہوگئی۔ ۔۔۔۔کسی کے منہ کا نوالہ کسی کے منہ میں۔۔۔اپنے ہاتھ کا لقمہ سامنے والی کے شوربے کی پلیٹ میں۔۔۔ایک چمچ میں نمکین چاول اور دوسری چمچ میں کھیر کا ذائقہ ( جس دوران چمچ منہ تک گیا۔۔۔اس دوران کسی نے چاولوں والی پلیٹ پر آدھی چھوڑی ہوئی کھیر کی پلیٹ رکھ دی) :grin:

کھانے کا دورانیہ تین گھنٹے تک چلا گیا تو مجبورا منتظمین کو ویٹروں سے ساز باز کرنا پڑی۔۔جس کے نتیجے میں کھانے کی سپلائی روک دی گئی اور وہ خواتین و حضرات جو ہاتھوں میں بڑے بڑے شاپر تھامے کھڑے تھے بس کھڑے کے کھڑے ہی رہ گئے۔
tongue.gif


کھانا کھانے کے بعد چونکہ اکثریت کو جانے کی جلدی ہوتی ہے اس لیے مزید تاخیر کیے بغیر دولہن کو اسٹیج پر لایاگیا ( کھانے کے پیسے سلامی کی صورت آخر وصول جو کرنا تھے) جیہ ہال سے ملحقہ ڈریسنگ روم میں تھیں۔۔۔جیہ جب اسٹیج پر آئیں تو بقول شاعر

وہ آئے بزم میں اتنا تو سب نے دیکھا میر
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی



ہماری پیاری، راج دلاری جیہ ناقابل یقین حد تک پیاری لگ رہی تھیں۔
flower.gif
جیہ نے بھی مشتاق بھائی کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیپ میرون رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا۔ جو ان کی گوری رنگت پر دمک رہا تھا۔ سب سورج چاند کی جوڑی سے تشبیہ دے رہے تھے۔ نکاح پہلے سے ہوچکا تھا اب رخصتی باقی تھی۔ لیکن رخصتی سے پہلے بوچھی باجو اور ماوراء اسٹیج پر ہاتھ میں دودھ کا گلاس تھامے چلی آئیں۔۔۔سب کا خیال تھا شاید جیہ نے کچھ کھایا نہیں تو یہ جیہ کو پلانا ہوگا لیکن وہ تو دودھ مشتاق بھائی کو پلانے پر مصر تھیں۔۔۔مشتاق بھائی نے بھی سوچا کہ بچیاں اتنا اصرار کررہی ہیں۔۔چلو میں دودھ پی ہی لیتا ہوں۔۔اور وہ ایک سانس میں گلاس خالی کر گئے لیکن پتہ تو ان کو تب چلا جب دودھ کے اس گلاس کی قیمت مانگی گئی۔۔۔۔جی دودھ کا ایک گلاس ان کو پچاس ہزار میں پڑھا یوں صرف جیہ کی خاطر وہ پچاس ہزار قربان کر گئے۔ ( دودھ پلائی ایک رسم ہوتی ہے)

اس کے بعد جیہ کے بابا کی اجازت سے رخصتی کا اعلان کیا گیا۔۔۔رخصتی کے لیے ڈولی منگوائی گئی۔۔۔جیہ کو سب نےڈرا کر رکھا ہوا تھا کہ خبردار ایک بھی آنسو نہ نکلنے پائے۔۔ورنہ بھوت بن جاؤگی۔۔۔جیہ نے اس نصیحت پر پورا پورا عمل کیا۔۔۔یوں وہ ہنستے مسکراتے پیا کے دیس سدھار گئیں۔
smile.gif




( جیہ آخر میں میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
کچھ برا لگے تو معذرت خواہ ہوں۔۔۔کوشش تو کی ہے کہ مذاق میں بھی کسی کی دل آزاری نہ ہو۔۔پتہ نہیں اس کوشش میں کس حد تک کامیاب رہی)


اب رہا گیا دعوت ولیمہ۔۔۔۔۔جس کی رپورٹ پیش کریں گی۔۔۔ماوراء۔۔۔
smile.gif

امن میں نے کیونکہ اس دھاگے کو الٹی طرف سے پڑھنا شروع کیا ہے
shy08.gif
اس لئے اس پوسٹ تک ابھی پہنچی ہوں۔۔ میں جب بھی آپکی تحریر پڑھتی ہوں بہت اچھا لگتا ہے۔۔ساری روداد ہی بہت خوب ہے ۔۔اور مجھے مزے کی بات لگی۔۔"لڑکیوں کا آئینے کے ساتھ وبائی مرض کی طرح چپکنا اورپھر آنسو گیس کا استعمال ۔۔"
b3.gif

کھانے کا نقشہ خوب کھینچا ۔۔جیسے گھمسان کا رَن پڑا ہو۔۔اور اکثر شادیوں میں کھانے کا اختتام ایسے ہی ہوتا ہے۔۔جب ویٹر خالی ہاتھ نظر آنے لگتے ہیں تو لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ میزبان کی طرف سے کھانا ختم کرنے کا اشارہ ہے۔۔
grin24.png


بہت نیچرل لکھتی ہیں آپ امن۔۔۔لکھتی رہا کیجئے۔۔
خوش رہیں بہت سارا :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چلو، یہ تو اچھا ہوا کہ آپ کے سٹائل سے ذرا ہٹ کر تھی۔ تبھی مزہ آتا ہے کہ کچھ ذرا ہٹ کر ہو جائے۔ کانوں میں ابھی تک درد ہے؟ چلو خیر ہے نا، ایک دن اچھا لگنے کے لیے یہ بھی برداشت کر لینا چاہیے۔ مجھے جیولری میں سب سے اچھی پائل لگتی ہے۔ یہاں تک کہ میں نے گھر میں بھی پہنی ہوتی ہے۔:p بس سوچا کہ آپ کو بھی پسند ہو گی۔ :)
بالکل مجھے بھی اچھا لگا ناں کہ ذرا مختلف تھا۔۔۔ پائل پہننا مجھے بھی بہت پسند ہے ۔۔۔۔بلکہ ایک عرصے تک ایک پاؤں میں پائل پہنے رکھتی تھی۔۔۔اب بھی کچھ ایسا ہی ہے :)
 

تیشہ

محفلین
نہیں نا۔۔۔آپ فون گھر والا اٹھانا ہی نہ۔ جب ان کا نمبر آئے تو۔ اور موبائل پر کیا تو کہنا کہ میں تو بہن کے گھر ہوں۔ انھیں کیا پتہ چلے گا کہ آپ گھر پر ہیں یا بہن کے گھر میں۔ اور اگر خدانخواستہ گھر کی بیل آ کر بجا دیں تو دروازہ ہی نہ کھولنا۔ کہ جیسے گھر میں کوئی ہے ہی نہی۔ں۔:p




animated087.gif
ماورہ آج میرے ساتھ بہت برا ہوا ۔ ۔ بالآخر وہ پہ نچ ہی گئیں بچوں کے سمیت ۔ ۔
میں کچن میں کھڑی سالن بنارہی ساتھ لتا کے گانا سنُ رہی بڑی ساز ، سرُ ، تال ملا کر میں بھی گا رہی تھی ۔ لو آگئی انُ کی یاد وہ نہیں آئے ۔ :( جیسے ہی میں گاتے گاتے پیاز ہاتھ لئے کھڑکی کی طرف رخُ ہوا تو مجھے باہر سے آتیں نظر آئیں آگے پیچھے انکے بچے ۔ میں تو لرز کے رہ گئی گانا حلق میں ہی اٹک گیا ۔
animated087.gif
میری تو روح لرز لرز گئی ۔ سوچا جھٹ سے نیچے کو جھکُ کر چھپ ُ جاؤں ۔ ۔ مگر نیچے بھی جھکُ نہ پائی ایسے جیسے پتھر کی ہوئی ۔ اس سے پہلے کے جھکنے کو آدھی ٹانگ ہلی ۔ اس سے پہلے کے میں نیچے ہوجاتی وہ مجھے باہر سے ہی دیکھ چکیں تھیں کہ یہ گھر پر ہی ہیں بلکے کچن میں ہے ۔
animated087.gif

خداُ کا لاکھ شکرُ ہے زیادہ دیر کے لئے نہیں آئیں تھیں ۔ یہاں سے گزر رہی تھیں تو انکے دل میں خیال آگیا کہ دیکھتی چلوں کوئی گھر پر ہے یا نہیں ۔ ۔ اور اب میں پھر آتی ہوں کسی دن تو سارا دن گزاروں گی ۔ ' ک
ہہ کہہ کر چلیں گئیں ۔ ۔ :(:rolleyes::eek:

اقراء کہتی اور گانے گائیے ۔
animated087.gif
اب کسی نا کسی نے تو آنا ہی تھا ،
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہاہا۔ آپ گانا گا رہی تھیں اور وہ آ گئیں۔ اور بچے بھی ساتھ ہی لیے گھومتی ہیں ہر وقت کیا۔۔؟:p لیکن شکر ہے زیادہ وقت کے لیے نہیں رکیں۔:lol: کھانا کھانے تو نہیں بیٹھ گئیں تھیں؟:p
 

تیشہ

محفلین
ہاہاہاہاہا۔ آپ گانا گا رہی تھیں اور وہ آ گئیں۔ اور بچے بھی ساتھ ہی لیے گھومتی ہیں ہر وقت کیا۔۔؟:p لیکن شکر ہے زیادہ وقت کے لیے نہیں رکیں۔:lol: کھانا کھانے تو نہیں بیٹھ گئیں تھیں؟:p



:rolleyes:
تو بچوں کو کس کے پاس چھوڑیں گئیں ؟ میاں بیوی بچوں سمیت ہی آتے جاتے ہیں ۔
کسی شاپنگ سنٹر چلے جاؤ کبھی تو قسم سے لائن لگی ہوئی ہوتی ہے سب سے آگے انکا چھوٹا بیٹا ، چھے سال ۔۔ دوسرا نمبر پر پش چیئر میں انکی تین سالہ بیٹی ۔ ۔ تیسرے نمبر پر لائن میں انکی آٹھ سالہ بیٹی ۔ ۔ چوتھے نمبر پر انکی تیسری دس سالہ بیٹی ۔ اور کیو کے آخر میں یہ خود موجود اور کیو کے سٹارٹ میں انکے میاں اور باقی سب بچے درمیان ۔ :-P
 

تیشہ

محفلین
ہاہاہاہاہا۔ آپ گانا گا رہی تھیں اور وہ آ گئیں۔ اور بچے بھی ساتھ ہی لیے گھومتی ہیں ہر وقت کیا۔۔؟:p لیکن شکر ہے زیادہ وقت کے لیے نہیں رکیں۔:lol: کھانا کھانے تو نہیں بیٹھ گئیں تھیں؟:p




animated087.gif
میری انکو دیکھتے ہی یہ حالت ہوئی کہ نیچے چھپنےُ کو بیٹھنے لگی تو ٹانگیں پتھر کی ہوئیں ۔ اور ہاتھ میں چھرُی او ر دوسرے میں پیاز ۔ ۔ ۔ اور جب ٹانگوں میں جان آئی تو ذرا سے گوڈے ہلے تھے نیچے ہوجانے کو ۔ مگر تب تک وہ مجھے دیکھ چکیں تھیں اور میں ہاتھ ہلا کر ہنس رہی ، کہ اب اور کوئی چارہ ہی نہ رہا تھا
zzzbbbbnnnn.gif
تب ہنسا بھی نہیں جارہا اپنے ہی گھر کے کچن میں میں چوروں کے جیسی کھڑی رہ گئی کہ مناہل نے دروازہ کھولا اور وہ اندر آئے اور میں
zzzbbbbnnnn.gif
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ اکثر ہم ایسی پاکستانی فیملیز یہاں بھی دیکھتے ہیں۔ جن کی بازار میں اسی طرح لائن لگی ہوتی ہے۔بہت ہنسی آتی ہے۔ :p
اور ایسی صورتِ حال میں تو سمجھ ہی نہیں آتی کہ بندہ کیا کرے۔ اور آپ کھڑی بھی کھڑکی میں ہو گئیں کہ انہوں نے دیکھ لیا۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
کھڑی نہیں ہوئی تھی میرے کچن کی کھڑکیاں باہر کی طرف کھلتیُ ہیں چولہے کے پاس کھڑے ہوا جائے تو باہر سے ہی نظر آجاتا ہے سارا کچن ۔ ۔ بس بلائینڈ نیچے نہ کی جائے تو سب نظر آتا ہے ۔ اور ہم نے تو بلائیڈ بہت کم آگے رکھتے ہیں تاکے سامنے والوں کی جنگ دیکھنے میں آسانی رہتی ہیں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
آج میں نے گوگل کو محفل کے اس گوشے میں پھرتے ہوئے پایا۔ شاید حضور شادی کے ہنگاموں کے بعد کے سناٹے میں ٹہلنے نکل آئے کہ شاید کسی کی گھڑی چین یا بالی وغیرہ گری پڑی مل جائے۔
 
Top