جے یو آئی کا مولانا شیرانی، حافظ حسین سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
ہلکی پھلکی بھُوک میں ٹک والا معاملہ ہے۔
نیب آئین و قانون سے ماورا ادارہ نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن سے زیادتی ہو رہی ہے تو اس کا مداوا بھی عدالتیں ساتھ ساتھ کر رہی ہیں۔ اس لئے اپوزیشن کا نیب سے تعاون نہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔
کیا چیئرمین نیب کے علاوہ کوئی نیب کی تعریف کرتا ہے؟ سپریم کورٹ
 
جاسم محمد

محفلین
اگر نہیں کر سکتا تو پھر وہ اس کے برعکس دعویٰ بھی نہ کرے۔
اگر عمران خان عوام کو کہتا کہ نواز شریف خزانہ دیوالیہ کرکے گیا ہے۔ میں اقتدار میں آکر آپ کو کوئی ریلیف نہیں دوں گا تو کیا آپ عوام اسے ووٹ دیتے؟ پیپلز پارٹی سندھ میں 50 سال سے روٹی کپڑا مکان بیچ رہی ہے اور اندرون سندھ مسلسل افریقہ سے بھی بدتر حالات کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اگر وہ عوام کو سچ بتائے کہ روٹی کپڑا مکان نہیں دے سکتی تو عوام اس کو ووٹ دیں گے؟ اسی طرح پنجاب میں ن لیگ عوام کو سچ بتائے کہ وہ فوج کے تسلط سے ملک کو آزاد نہیں کروا سکتی تو کیا لوگ اس کو ووٹ دیں گے؟ براہ کرم یوٹوپیا سے باہر آجائیں۔ سیاست دانوں کے دعووں، وعدوں پر لکیر کی فقیر کی طرح یقین کرنا چھوڑ دیں :)
 
احسن جاوید

وہی نا پھر سبھی ایک جیسے ہوئے۔ بتایا کچھ کیا کچھ۔ اور کہتے پھر بھی سارے یہی ہیں کہ پچھلے اچھے نہیں تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمران خان نے کن وعدوں پر ووٹ لیے، یہ الگ بات ہے، لیکن یہ تو سب مانتے ہیں کہ وہ پاکستان کو لُوٹ کر غیر ممالک میں جائیدادیں نہیں بنائے گا، اپنی اولاد کو ارب، کھرب پتی نہیں بنائے گا، پاکستان میں اپنے اثاثے نہیں بنائے گا۔ تو اس لحاظ سے تو وہ شریفوں اور زرداری؍بھٹو سے تو ہزار درجے بہتر ہے۔
 
عمران خان میں فرق یہ ہے کہ جب اسے ۲۰۲۳ میں بھی حکومت ملے گی تو وہ پچھلوں پر الزام نہیں لگا سکے گا۔
 
لیکن یہ تو سب مانتے ہیں کہ وہ پاکستان کو لُوٹ کر غیر ممالک میں جائیدادیں نہیں بنائے گا، اپنی اولاد کو ارب، کھرب پتی نہیں بنائے گا، پاکستان میں اپنے اثاثے نہیں بنائے گا۔
یعنی سب غیب کا علم رکھتے ہیں۔ ایک شخص جس نے اپنی پارٹی کی فنڈنگ غیر قانونی طور پر کروائی، جس نے اپنا گھر غیر قانونی طور پر بنایا ، جس نے اپنی اولاد۔۔۔، جو ہر قدم پر یو ٹرن لیتا ہے، جس نے اقتدار حاصل کرنے کے ان گنت جھوٹے وعدے کیے۔ اس کے متعلق سب علمِ غیب سے جانتے ہیں کہ وہ ایسا کچھ نہیں کرے گا! زبردست
 
جاسم محمد

محفلین
جس نے اپنا گھر غیر قانونی طور پر بنایا
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنے بنی گالا والے گھر کے دستاویزات پیش کر کے ثابت کیا تھا کہ یہ حرام مال سے نہیں بنایا۔ مزید یہ کہ عدالتی احکامات کے مطابق اسے ریگولرائز کروا لیا گیا ہے۔
PM Khan pays 1.26 million to regularize his Bani Gala residence - Global Village Space
 
ثمین زارا

محفلین
جو جمہوری نظام یورپ میں رائج ہے وہ آتے آتے آئے گا اس معاشرے میں جہاں شخصیت پرستی اور ہیروشپ بننے کا کلچر عام ہوں۔ معاشرہ ایز آ ہول کمبائن اور کولیبریٹیو فورس سے چلتا ہے نہ کہ ایک ہیرو سے۔ جب تک یہ سوچ جنم نہیں لے گی یونہی چلتا رہے گا۔ سارے ہی ارترل ہیں یہاں، انسان بننے کو کوئی تیار نہیں۔
اسلامی نظام آنے کی دعا کیجیے ۔ مدینے کی ریاست والا ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس کے متعلق سب علمِ غیب سے جانتے ہیں کہ وہ ایسا کچھ نہیں کرے گا!
شریف و زرداری خاندان کی کرپشن، آمدن سے زائد اثاثے عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔ لیکن ان فیصلوں کو ماننا نہیں۔ جبکہ عمران خان کے خلاف کیلی فورنیا عدالت کے علاوہ اور کوئی فیصلہ موجود نہیں ہے۔ اس کے باوجود پکا یقین ہے کہ عمران خان مالی لحاظ سے کرپٹ ہے :)
 
ثمین زارا

محفلین
ویسے ان چار بندوں کے جے یو آئی سے نکلنے سے جے یو آئی کو کیا نقصان ہو گا اور حکومت کو کیا فائدہ ہو گا؟
ان کے نکلنے سے نہ جے یو آئی کو کوئی نقصان ہونا ہے اور حکومت کو کوئی فائدہ ہونا ہے۔
بس اس پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے ۔ دوسروں کا مذاق اڑاتے تھے کہ پارٹیوں میں جمہوریت نہیں، ملک میں جمہوریت نہیں ۔ اپنی آمریت کو سب کے سامنے لے آئے ۔ یہ نقصان ہوا۔ اور نکالے گئے لوگ خاموش تو نہیں بیٹھیں گے ۔ ان کی وقتآ فوقتآ طبیعت صاف کریں گے ۔
 
احسن جاوید

محفلین
عمران خان نے کن وعدوں پر ووٹ لیے، یہ الگ بات ہے
وہ الگ بات کیوں ہے؟ اس کا مطلب اس نے پاکستانی عوام کو جھوٹے وعدوں پہ اعتماد میں لیا۔ یعنی آپ کے نزدیک جھوٹ اور فراڈ کے ذریعے اقتدار میں آنا کوئی بری بات نہیں ہے اور بری بات وہی ہے جسے آپ بری بات سمجھتے ہیں یعنی مالی کرپشن۔ پھر تو کوئی یہ بھی دعویٰ کر سکتا ہے کہ مالی کرپشن اس کے نزدیک کوئی بری شے نہیں ہے۔ اور جھوٹ تو آپ کو معلوم ہی ہو گا سب برائیوں کی جڑ ہے پھر وہ کوئی بھی سیاستدان یا انسان بولے۔ حضور نے اعلانِ نبوت سے ہجرتِ مدینہ تک باوجود اس کے کہ سبھی آپ کی صداقت کے مداح تھے، صعوبتیں برداشت کیں۔ پھر آپ ریاست مدینہ کا دعویٰ بھی کرتے ہیں اور عمران خان کو صادق و امین بھی سمجھتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہ الگ بات کیوں ہے؟ اس کا مطلب اس نے پاکستانی عوام کو جھوٹے وعدوں پہ اعتماد میں لیا۔
عمران خان اس بارہ میں کئی بار اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کو واقعی نہیں معلوم تھا کہ ملک کے حالات کتنے خراب ہیں۔ کیونکہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ان کو اداروں اور محکموں کے سربراہان سے بریفنگ نہیں ملتی۔ اور یوں آنے والی حکومت پوری طرح تیار نہیں ہوتی۔
کسی کو بھی تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے، ایک سال تک معیشت کی سمجھ نہیں آتی تھی : عمران خان
عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی،مریم - ایکسپریس اردو
اپوزیشن اور لفافوں نے اس بات کا بھی بتنگڑ بنا دیا
 
جاسم محمد

محفلین
سچ بول کر، حقیقت بتا کر اگر آپ اس بات کے دعویدار ہیں کہ آپ صادق و امین ہے۔
سچ بول کر ووٹ وہاں لیا جاتا ہے جہاں عوام بھی سچے کھرے کردار کی مالک ہو۔ سیاست دان اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوام ہوش کی بجائے جوش سے کام لیتی ہے۔ نظریہ کی بجائے بریانی کی پلیٹ پر ووٹ ڈالتی ہے۔ اس لئے وہ بھی عوام کو وہی چورن بیچتے ہیں جو عوام سننا چاہتی ہے۔
 
پھر اب صادق و امین کے دعوؤں کا کیا جائے؟ سیاسی بیان بازی؟
 
شمشاد

لائبریرین
ظاہر یہ سب سیاسی بیان بازی ہی تو ہوتی ہے۔
اور یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے سیاہ ست دان، ایک دوسرے پر الزام دھرنے والے، جب اسمبلی یا عدالت میں ان کو کہا جاتا ہے تو بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ وہ تو سیاسی بیان تھا اور بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔
 
Top