حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ایک بات سمجھ نہیں آتی شمشاد بھائی کہ ہمارے اسکول میں کوئی اُستانی جی کیوں نہیں ٹِکتی ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟‌ :D
 
شمشاد

لائبریرین
اسکول میں چھٹیاں شاگردوں کے لیے ہیں ناکہ اسکول کے عملے کے لیے۔ عملے کو تو اسکول آنا ہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرذوق استانی جیہ استغفٰی دینے کو ہے، تم واپس آ جاؤ تو اس کی درخواست منظور کی جائے۔

اس کے پیروں کو مہندی لگی ہوئی ہے، شاید ہاتھوں کو بھی جلد ہی لگ جائے۔ :wink:
 
فرذوق احمد

محفلین
ہممم لو جی سکول کا ہیڈ ماسٹر تو آگیا ہے اب میں مس جیہ سے کہوں گا وہ آئے اور مجھے بتائیں کہ کِن کِن بچوَ کی فیس آئی ہے اور کِن کِن کی نہیں ،فیس جمع ہوتی ہے تو میں نے اپنے لیے کِھلونے لے کر آتا ہوں
 
فرذوق احمد

محفلین
شمشاد نے کہا:
فرذوق استانی جیہ استغفٰی دینے کو ہے، تم واپس آ جاؤ تو اس کی درخواست منظور کی جائے۔

اس کے پیروں کو مہندی لگی ہوئی ہے، شاید ہاتھوں کو بھی جلد ہی لگ جائے۔ :wink:
یہ کیسے ہو سکتا ہے ہمارا دو سال کا اگریمنٹ تھا ۔۔کوئی مہنہ وہندی نہیں لگے گی :p اور کوئی درخواست منظور نہیں ہوگی ۔بھئی وہ بھی تنخواہ لیتی ہیں فری تو نہیں پڑھاتی نہ مجھے تو ایک لیڈی ٹیچر کی ضرورت ہے ،وہ بھی ڈھونڈنی پڑے گی :p
 
شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:

ماوراء سے بات کر کے دیکھو شاید وہ پڑھانے پر راضی ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
ہممم لو جی سکول کا ہیڈ ماسٹر تو آگیا ہے اب میں مس جیہ سے کہوں گا وہ آئے اور مجھے بتائیں کہ کِن کِن بچوَ کی فیس آئی ہے اور کِن کِن کی نہیں ،فیس جمع ہوتی ہے تو میں نے اپنے لیے کِھلونے لے کر آتا ہوں

ذرا کنٹرول کرو، بڑے بچوں اور بچیوں نے سکول کو کھیل کا میدان بنا دیا ہے۔ کہیں گلی ڈنڈا کھیل رہے ہیں اور کہیں گڑیا گڈے کا بیاہ ہو رہا ہے۔

اس دن استانی جی کے سر میں گلی مار دی تھی، وہ تین دن تک پٹی باندھ کر سکول آتی رہیں، بچے بھوت سمجھ کر بھاگ گئے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ہائے اللہ یہ تو بہت بُرا ہوا آپی کے ساتھ :?
کیا واقع آپی کے سر پر پٹی بندھنے کی وجہ سے آپی بھوت لگ رہی تھی :p کاش میں بھی دیکھ سکتا :(
میں آج ہی آپی ماوراء سے بات کرتا ہوں ۔اور سکول کے قاعدوضوابط بھی تبدیل کرنے ہیں :eek:
 
شمشاد

لائبریرین
فی الحال میری حاضری لگا لیں، تا کہ میں ایک کونے میں بیٹھ کر سبق یاد کر سکوں۔
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد تم نے ہی تو ابھی کل ہی یاد دلایا ہے کہ اس کو چھٹی نہ ملی جسس بق یاد کیا۔
میں تو آرام سے گھوم رہا ہوں، حاضری کوئ لگا دے تو کیا بات ہے۔ سبق کا مت پوچھو۔ استانی جی پوچھیں گی تو غالب کا شعر سنا دوں گا۔
 
جیہ

لائبریرین
استادِ محترم ! میں آپ کو سناتی ہوں غالب کا وہ قطعہ جو مجھے بہت پسند ہے۔ نصیر الدین شاہ نے ڈرامہ سیریل غالب میں اسے ڈرامے کچھ اس طرح سے پڑھا تھا کہ دل پر نقش ہو گیا ہے۔ اور چونکہ آج کل آپ سفر بہت کر رہے ہیں۔ اس لحاظ سے حسب حال بھی ہے۔ عرض کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی
ہوسِ سیر و تماشا، سو وہ کم ہے ہم کو
مقطعِ سلسلۂ شوق نہیں ہے یہ شہر
عزمِ سیرِ نجف و طوفِ حرم ہے ہم کو
لئے جاتی ہے کہیں ایک توقّع غالب
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو

کیا ترکیب استعمال کی ہے “ جادہِ راہ“ “کشش کاف کرم“ کیا خوب تشبیہ ہے کاف اور رے اکھٹے ہوکر واقعی پگڈنڈی کا شکل بناتے ہیں۔

پشتو کے صوفی شاعر رحمان بابا نے بھی ایک شعر میں محبب کے ناک کی نتھ کو جیم سے تشبیہ دی تھی اور کیا خوب تشبیہ تھی۔ کہتے ہیں

سور پیزوان ئے پہ سرو لبو ہسے زیب کا
لکہ جیم پہ قلم خکلے کاتبانو

یعنی محبوب کے لبوں پر پیزوان ( نتھ) کچھ اس طرح لگتا ہے
جیسے کاتب نے قلم سے لکھا حرف ج لکھا ہو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top