حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
چلیں جی پرنسپل محب بھائی ہیں اور۔۔مگر محب بھائی سب سے آپ نے کام یہ کرنا ہے کہ سکول کے بچوں سے چندہ اکٹھا کر کے دیواروں پر رنگ کروانا ہے ۔کیونکہ دیواروں پر بڑے عجیب عجیب شعر لکھے ہوئے ہیں جو کہ بچوں کے لیے مضر ہیں :p

اور ایک سخت قانون لاگو کرنا ہے :wink:
 

فرذوق احمد

محفلین
افففففففف اب کیا کریں کوئی
آپ ہی بتائیں آپ کے خیال میں محفل کا بدمزاج بندہ کون ہے جوکہ پرنسپل بن سکے :p
ویسے میرا خیال ہے کہ جب محب بھائی پرنسپل بن جائے گے تو وہ شعر نہیں کہیں گے ۔وہ پنجابی کی ایک کہاوت ہے نہ
گل پیا ٹول وجانا ای پیندا اے :p
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی بد مزاج نہیں ورنہ خود ہیڈ ماسٹری چھین لیتا۔ بس یہ کام کرتا ہوں کہ رجسٹر اٹھا کر لاتا ہوں اور اپنی حاضری خود لگا لیتا ہوں۔
 

فریب

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔ میری حاضری بھی لگا دیں
ویسے کیا ابھی جیہ حاضری نہیں لگا رہی ہیں
 

جیہ

لائبریرین
جیہ کی کیا بساط کہ حاضری لگائے، وہ تو جویریہ مسعود استانی بنی پھرتی تھی


استادِ محترم سے درخواست ہے کہ اپنے رجسٹر میں میری حاضری لگا دیں
 

فریب

محفلین
مگر فنڈ تو شمشاد بھائی کے پاس تھا اور وہ ہو گئے ہیں روانہ پاکستان اب تو کسی نئے طالب علم کا انتظار کرنا پڑے گا اس کی فیس سے رجسٹر منگوا لیں گے
 

الف عین

لائبریرین
لو جوجو میں نیا رجسٹر لے کر آیا ہوں اور اس میں سپیشل سوراخ کرواکے لوہے کی زنجیر ڈال لایا ہوں۔ اس کو میز کے پائے سے باندھ کر رکھو۔مجال ہے جو ظفری یا کوئ اور اب لے بھاگے۔
اور اب جو آئے خود ہی اپنی حاضری لگا دے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہاں یہ بھی ٹھیک ہے۔ بلیک بورڈ پر حاضری لگانے والا آئڈیا تو فلاپ ہو گیا تھا
 

فریب

محفلین
اسکا مطلب میں جو کافی دنوں سے حاضری نہیں لگا رہا تھا تو میرا جرمانہ معاف ہو گیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
استادِ محترم آگئے ہیں۔ اور میں دایئں والے کھڑکی سے دیکھ رہی ہوں کہ وہ سکول کی جانب آرہے ہیں۔ بلکہ پہنچ گئے ہیں۔ خوش آمدید


محب صاحب نہایت افسوس کے ساتھ آپ کو مطلع کیا جارا ہے کہ آپ اور ظفری کو کلاس میں ہلہ گلہ کرنے اور اور دوسروں کو تنگ کرنے کی وجہ سے سکول سے خارج کردیا گیا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top