حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
کیا حال ہیں سب لوگوں کہ ۔۔آپ لوگ تو ہم کو بھول ہی گئے ہیں بلکہ ہمارا ذکر کرنا بھی گنوارہ نہیں کرتے مگر ہم پھر بھی حا ضری لگانے آ ہی گئے ہیں :cry: :lol:
 

دوست

محفلین
یہ تو اچھی بات نہیں جی۔
ادھر ہمارے سکول میں تو ایسا ہوتا تھا :cry:
اب اگر ہم آپ کے سکول آہی گئے تو ایسے تو کریں۔ آپ کا خیال ہے کہ ہم “پھوٹنا“ شروع کردیں۔ :twisted:
بسم اللہ بھئی۔ فرزوق سیاں کیا حال ہے۔
یار تم ہمیں یاد ہو ضروری تو نہیں ذکر کیا جائے تب ہی کوئی یاد ہوتا ہے۔ یادیں تو چراغ ہوتی ہیں دل کے کسی نہاں خانے میں مدہم مدہم لو دیتیں۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی، آپ کی باقاعدہ غیر حاضری ایک اور دھاگے بعنوان، بہت ہی حیرت کی بات ہے، پر موجود ہے :)
 

جیہ

لائبریرین
جب سے استاد محترم واپس آئے ہیں حیدر آباد سے انہیں بہت نیند آرہی ہے۔ میں تو کلاس میں سونے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ آپ ایسا کریں کہ گھر جاکر اپنی نیند پوری کرلیں اور بعدد میں حاضری لگانے آجائیں۔

ہاں تو صاحبو! کس کی حاضری رہتی ہے؟
 

دوست

محفلین
پرائیویٹ سٹوڈنٹ۔
حاضر ہے۔۔۔۔۔۔۔ 8)
آج تو لگا دیں حاضری۔ فیس تو پرائیوٹ سے بھی اتنی ہی لیتی ہے حکومت۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top