عین عین
لائبریرین
میرا خیال ہے مذہب کے بارے میں جذباتیت کا مظاہرہ کرنے والے محفلین صرف اس بات پر اٹک گئے ہیں کہ چند دوستوں نے عرب معاشرے کی خامیوں اور عربوں کے کردار کے نقص پر بات کی ہے جو درست بھی ہے۔ اگر وہ ان برائیوں کو برائی کے طور پر دیکھیں اور مانیں کہ ہاں ہر معاشرے کی طرح عرب بھی خامیوں اور برائیوں میں مبتلا ہیں یا ہو سکتے ہیں تو بات تلخی تک نہ جائے گی۔
میرا خیال ہے کہ اس دھاگے میں کسی نے بھی عربوں کو عرب ہونے کی وجہ سے برا بھلا نہیں کہا ہے۔ نہ ہی بدگمانی کی جارہی ہے محض، بلکہ جو حقیقت ہے اسے بتایا گیا ہے جس طرح دوسرے معاشروں پر بات کی جاتی ہے۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ عرب کے بارے میں بات ہی نہ کی جائے، اور اس کی دلیل میں رسول کریم کا فرمان پوری طرح سمجھے بغیر لائے تو غلط ہی کہا جائے گا اس شخص کو۔
نبی کریم نے یہ بھی تو فرمایا کہ رنگ و نسل اور امارت کی وجہ سے کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں۔
عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر فوقیت نہیں۔ اعمال کی بنیاد پر فیصلہ کرو۔ برے کو برا جانو اور کہو بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں عرب یا ایرانی یا ترکمانی و پاکستانی وغیرہ کی تخصیص کہاں ہے؟
اس دھاگے کو بدنما بنانے اور دوسروں کو سخت بات کہنے پر وہی لوگ مجبور کر رہے ہیں جن کو اپنے سچے اور پکے مسلمان ہونے کا دعوی ہے۔