آہ!!! غالباً استفعیٰ لیے جانے کے بعد نام بدل کر آنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہوگی
اقبال سے متعلق تو آخری مراسلہ ہو چکا۔
کچھ بات میں اپنی محفل پر "اخذ کردہ شہرت" کے متعلق بھی کرنا چاہوں گا۔ بدگمانی کو دور کرنا عین ایمان ہے۔ رات کو اپنی زوجہ علیہ السلامہ کے ساتھ رسولﷺ راہ میں ہونا اور انصاری صحابہؓ کو روکنا اور بتانا ہمارے لیے روشن مثال ہے۔
چونکے آپ نے میرے استعفی طلب کرنے یا نوکری سے متعلق بات کی ہے۔ میں نے ایک لڑی "ایک کہانی" میں اپنی زندگی کے مراحل سے متعلق بات کی تھی۔ انسان کی زندگی میں بعض چیزیں اسکے بس میں نہیں ہوتیں۔ جیسا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو طعن کیا جائے کہ قتل نہ ہوتے اگر ہر ایک مسلح مجاہد ہوتا۔ یا شام کے مسلمانوں کو کہا جاتا کہ کشتی نہ ڈوبتی اگر سمندر کے راستے ہجرت نہ کرتے۔ یہ تو ایک بات ہوئی کہ حادثات آپ کے بس میں بعض اوقات نہیں ہوتے۔
اب دوسری بات یہ ہے کہ دلیل کو میرٹ پر لینا چاہیے۔ سیدنا علی ع کا قول ہے کہ یہ نا دیکھو کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کیا کہہ رہا ہے۔
اب تیسری بات کہ تین چار سال قبل نام زلفی کیوں اختیار کیا۔ مجھے اردو اور شاعری کی شد بد نہیں۔ بس محفل پر کبھی کبھار پڑھ لیتا تھا یا کچھ دیوان خریدے تھے ان سے کچھ پڑھ لیا۔ میں فطرتا پر مزاح انسان ہوں۔ محفل کا ممبر بننے کا خیال آیا تو توجہ سر کے بالوں کی طرف گئی اور زلفی نام رکھ لیا کیونکہ بال نہ تھے۔
اب رہ گئی آخری بات کہ آپ بات ہی نہ کرنا چاہیں کہ آپکا علم زیادہ ہے تو وہ الگ بات ہے۔ لیکن میں اچھے گمان سے میرٹ پر جواب دوں گا چاہے ٹرول ہی کیوں نہ ہو۔