حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

arifkarim

معطل
زیک یہ تمہاری ہی سوچ اور انداز فکر ہے:)۔بلکہ شاید رد عمل;)
تبر ک مانتا تو ہر چیز میں شامل ہو نے کی ترغیب ہوتی۔
زیک نے شاید طنز سے کام لیا ہے البتہ اوپر سعودی عرب سے متعلق خبر درست ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ دور حاضر کے گراسری اسٹو رزمیں اونٹ کا پیشاب بیچنے اور خریدنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زیک نے شاید طنز سے کام لیا ہے البتہ اوپر سعودی عرب سے متعلق خبر درست ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ دور حاضر کے گراسری اسٹو رزمیں اونٹ کا پیشاب بیچنے اور خریدنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی۔
ویسے میں نے کسی بھی شہر میں گروسری اسٹور میں کہیں کوئی ایسی پروڈکٹ نہیں دیکھی ۔؟
 
نایاب

لائبریرین
بول الناقہ البِکر ۔۔۔۔۔۔۔۔باکرہ اونٹنی کا پیشاب
ایسی اونٹنی جو بلوغت کی پہلی منزل پر پہنچی ہو ۔
اس کا پیشاب بہت سے فوائد کا حامل قرار دیا جاتا ہے یہاں کے صحرائی معاشرے میں۔
اسے پیا بھی جاتا ہے ۔ سر پر لگاتے بھی ہیں ۔
لمبی عمر مردانگی السر اور کینسر سے بچاؤ گنج پن مرگی سے بچاؤ
شاذ ہی کوئی بدو ہوگا جس نے اسے استعمال نہ کیا ہو ۔
اسے پہلی بار بچہ دینے والی اونٹنی کے دودھ کے ساتھ ملا کر بھی پیا جاتا ہے ۔

ویسے میں نے کسی بھی شہر میں گروسری اسٹور میں کہیں کوئی ایسی پروڈکٹ نہیں دیکھی ۔؟
محترم بھائی ریاض میں کسی " بھارات مکسرات " کے سٹور پر جا کر زيت بول الناقہ البکر (جمیلہ البادیہ ) طلب کریں آسانی سے مل جائے گا ۔
بول الناقہ البکر آپ کو تھوڑی تلاش سے مل سکے گا ۔
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
ایسی اونٹنی جو بلوغت کی پہلی منزل پر پہنچی ہو ۔اس کا پیشاب بہت سے فوائد کا حامل قرار دیا جاتا ہے یہاں کے صحرائی معاشرے میں۔ اسے پیا بھی جاتا ہے ۔ سر پر لگاتے بھی ہیں ۔
لمبی عمر مردانگی السر اور کینسر سے بچاؤ گنج پن مرگی سے بچاؤ
شاذ ہی کوئی بدو ہوگا جس نے اسے استعمال نہ کیا ہو ۔
یہ تو محض اونٹنی ہے، مردانہ طاقت میں فروغ کا نام لے کر تو بے شک انہیں کتے کا پیشاب بھی پلا دیں، یہ بخوشی پی جائیں گے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم نایاب بھائی ۔ مجھے بول الناقہ نہیں چاہیئے۔بس آپ کی دعائیں چاہئیں۔ :)

ہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
دوسری بار قہقے نکل گئے اس دھاگے میں ۔۔
اللہ سوہنا سدا آپ کو اپنی میں رکھے ۔ آمین
بہت دعائیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی چیک کر لیں کہ آپ سعودیہ میں ہی مقیم ہیں یا کہیں اور
بھئی میں پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور پینتیس سال رہا بھی ہوں ۔ اور پاکستان کی بہت سی چیزیں نہیں دیکھیں ۔ یہاں ریاض میں تو چند ہی سال ہوئے ہیں ۔
شاید میں اپنے اندر کی دنیا میں زیادہ رہنا پسند کرتا ہوں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہندو اپنی دیوالی کے موقع پر میٹھی روٹی ٹائپ کوئی اسپیشل ڈش بناتے ہیں وہ مسلمان جاننے والوں کے گھر بھی بھیجتے ہیں ۔۔۔
پہلے سندھ کے اندر لوگوں کو شاید پتا ہی نہیں تھا کہ ہندو کے ہاتھ کا جائز نہیں ۔۔انہوں نے بس صدیوں سے ایسا ہوتا ہوا دیکھا تھا ۔۔۔
اب کچھ فرق آ رہا ہے ۔۔ مذہبی مسئلہ معلوم ہونے کے بعد کچھ لوگ احتیاط کرنے لگے ہیں ۔۔
اگر زور صرف "مسئلہ" پر ہے تو پھر ٹھیک ہے :)
 
arifkarim

معطل
بول الناقہ البکر آپ کو تھوڑی تلاش سے مل سکے گا ۔
سنا ہے سعودیہ میں ٹوٹی کا پانی بھر کر اسپر آب زم زم کا لبیل لگا کر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ اور ویسے بھی زم زم کا پانی اس کوالٹی کا نہیں کہ اسے زیادہ مقدار میں پیا جائے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سنا ہے سعودیہ میں ٹوٹی کا پانی بھر کر اسپر آب زم زم کا لبیل لگا کر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ اور ویسے بھی زم زم کا پانی اس کوالٹی کا نہیں کہ اسے زیادہ مقدار میں پیا جائے
جی ہاں یہ جرم ہے اور اس سے متعلقہ گرفتاریاں بھی ہوتی دکھائی دیتی ہیں ۔البتہ زم زم کے پانی میں نہ کوالٹی کا مسئلہ ہے نہ کوانٹٹی کا ۔جتنا چاہو پیو۔اور قانون کے تحت خریدو اور بیچو۔
 
نایاب

لائبریرین
جی کچھ عرصہ ہمارے بنگالی انڈین بھائیوں نے ہم پاکستانیوں سے یہ دھندا سیکھ لیا تھا ۔ اور عام پانی زم زم کے نام پر بیچتے رہے ۔
اک لٹر زم زم کا پانی جمع 100 لٹر عام بلدیہ کا پانی ۔
اب تو تو حکومت نے بہت سختی کی ہے ۔

زم زم کا پانی اس کوالٹی کا نہیں کہ اسے زیادہ مقدار میں پیا جائے
ہندو گائے کا پیشاپ پی لیتے ہیں جسم پر مل لیتے ہیں
مسلمان اونٹنی کے پیشاب سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔
بول الناقہ کے ہمراہ آپ جیسی صاحب علم کی ہستی جانب سے زم زم کے پانی کا تقابل عجب ہے ۔۔
بہرحال زم زم کا پانی زمین سے نکلتا ہے ۔ اور صحرا میں زندگی کی ضمانت ۔
اس کی کوالٹی ایسی ہے کہ اسے پینے والے اکثر اس میں موجود شفاء کا ذکر تو کرتے ہیں ۔
لیکن کبھی اس کے استعمال سے کوئی نقصان ہوا ۔ خبر نہیں سنی ۔
زم زم کا پانی یہاں چینی اور تھائی لینڈی بھی بہت شوق سے پیتے ہیں ۔
باقی انڈین پاکستانی بنگالی کے نزدیک تو ویسے ہی مقدس اور متبرک ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
جی ہاں یہ جرم ہے اور اس سے متعلقہ گرفتاریاں بھی ہوتی دکھائی دیتی ہیں ۔البتہ زم زم کے پانی میں نہ کوالٹی کا مسئلہ ہے نہ کوانٹٹی کا ۔جتنا چاہو پیو۔اور قانون کے تحت خریدو اور بیچو۔
ایک برطانوی تحقیق کے مطابق زم زم کے پانی سے ہائی لیول آرسنک کے آثار ملے ہیں:
http://www.bbc.com/news/uk-england-london-13267205
 
arifkarim

معطل
بول الناقہ کے ہمراہ آپ جیسی صاحب علم کی ہستی جانب سے زم زم کے پانی کا تقابل عجب ہے ۔۔
میں زم زم کے تبرک ہونے پر شک نہیں کر رہا البتہ اسمیں موجود ہائی لیول آرسنک پر تشویش ہے جو کہ مضر صحت اور کینسر کا باعث بنتی ہے
 
نایاب

لائبریرین
ایک برطانوی تحقیق کے مطابق زم زم کے پانی سے ہائی لیول آرسنک کے آثار ملے ہیں:
http://www.bbc.com/news/uk-england-london-13267205

میں زم زم کے تبرک ہونے پر شک نہیں کر رہا البتہ اسمیں موجود ہائی لیول آرسنک پر تشویش ہے جو کہ مضر صحت اور کینسر کا باعث بنتی ہے
24 سال گزر چکے ہیں یہاں صحرا کی ریت چھانتے ۔ آج تک زم زم کے پانی سے کسی کو نقصان پہنچنےکی خبر نہیں سنی ۔
ہاں غیر مسلموں کی جانب سے زم زم کے پانی سے شفا ملنے کی خبر عام رہتی ہے ۔
اکثر جب عمرہ پر جانا ہو تو ساتھ کام کرنے والے بلاتفریق مذہب سب ہی دوست عجوہ کھجور اور زم زم کے پانی کی فرمائیش کرتے ہیں ۔
اور اس کے بارے معجزاتی اثر کے قائل بھی دکھتے ہیں ۔
آپ مانیں گے کہ میں ہندو کو زم زم کا پانی اتنے ادب اور احترام سے پیتے دیکھا کہ مجھے اس پر رشک آیا ۔
برطانیہ نے کیوں تحقیق کی ؟ برطانیہ کو زم زم کے پانی سے کیا دلچسپی ۔۔۔؟
جبکہ اک عرصہ یہاں فرانسیسی اور برطانوی استعمار جاری رہا ۔ اب انہیں آرسینک مل گیا ۔۔۔۔۔
سبحان اللہ

آرسنک ایسا زہر ہے جسکے اثرات لمبے عرصہ بعد جسم پر نظر آتے ہیں۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اس تحقیق کے بعد آب زم زم پینا چھوڑ دیں۔ یہ انکے لئے لمحہ فکریہ ہے جو اسے روزانہ کی بنیاد پر پیتے ہیں
 
Top