حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

arifkarim

معطل
برطانیہ نے کیوں تحقیق کی ؟ برطانیہ کو زم زم کے پانی سے کیا دلچسپی ۔۔۔
یہ پانی برطانیہ بھی جاتا ہے گو کہ آفیشلی بین ہے پر کچھ لوگ اسکی سمگلنگ کرتے ہیں۔ تحقیق کا مقصد وہاں کی عوام کو اسکے زیادہ استعمال پر مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ پانی برطانیہ بھی جاتا ہے گو کہ آفیشلی بین ہے پر کچھ لوگ اسکی سمگلنگ کرتے ہیں۔ تحقیق کا مقصد وہاں کی عوام کو اسکے زیادہ استعمال پر مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔
آفیشلی بین ۔ کیسے تپہ چلا ؟
نیز کیا اسی بنیاد پر دنیا میں کوئی اور تحقیق نہیں کی گئی ۔؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک برطانوی تحقیق کے مطابق زم زم کے پانی سے ہائی لیول آرسنک کے آثار ملے ہیں:
http://www.bbc.com/news/uk-england-london-13267205
ایک مثبت پہلو، دکانوں پر اصلی آبِ زم زم فروخت ہوتا تھا کہ آبِ زم زم سے منسلکہ ٹوٹیوں اور غیر قانونی فروخت کیے جانے والے پانی میں آرسینک کی مقدار یکساں تھی :)
 
فاتح

لائبریرین
آفیشلی بین ۔ کیسے تپہ چلا ؟
نیز کیا اسی بنیاد پر دنیا میں کوئی اور تحقیق نہیں کی گئی ۔؟
خبر اور ریسرچ میں یہی فرق ہوتا ہے کہ خبریں چٹخارے اور اخبار بیچنے کے لیے ہوتی ہیں۔
لندن کی کسی دکان سے پانی اٹھا کر اسے زمزم کا سپیسیمن مان لیا جائے تو اس میں سے سنکھیا کیا کچلا بھی نکالا جا سکتا ہے
 
فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
سعودیوں نے اسکے مقابل پر کوئی تحقیق پیش کی تھی یا بس سرکاری تردید سے کام چلایا ہے؟
اگر واقعی زمزم کے پانی کے درست سپیسیمن پر تحقیق ہوئی ہوتی اور اس کے نتائج بھی پبلک کیے گئے ہوتے تو سعودی بھی جوابی تحقیق کرتے ۔ جیسا بیان کسی ایسوسی ایشن کے شخص نے داغ دیا اسی طرح کاسعودیوں نے بھی داغ دیا۔
 
ہمارے ایک دوست ہیں جو آب زم زم ایک بوتل میں سمگل کر کے لائے تھے۔ اتنی مقدار تھی کہ اسے کسی لیب سے ٹیسٹ کروایا جا سکے۔ لیکن گھر والے نہ مانے اور پوری بوتل ہڑپ کر گئے۔
 
زیک

مسافر
ایک برطانوی تحقیق کے مطابق زم زم کے پانی سے ہائی لیول آرسنک کے آثار ملے ہیں:
http://www.bbc.com/news/uk-england-london-13267205

سعودی سفارت خانے نے اس کی تردید بھی کر دی تھی
http://www.bbc.com/news/uk-england-london-13326566

دونوں آرٹیکلز میں کسی قسم کے نمبر دینے سے احتراز کیا گیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ہمارے ایک دوست ہیں جو آب زم زم ایک بوتل میں سمگل کر کے لائے تھے۔ اتنی مقدار تھی کہ اسے کسی لیب سے ٹیسٹ کروایا جا سکے۔ لیکن گھر والے نہ مانے اور پوری بوتل ہڑپ کر گئے۔
سعودی عرب نے بیچنے کی غرض سے زمزم کے پانی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رکھی ہے، ایک دو بوتلوں پر نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر زائرین ہزاروں بوتلیں سعودی عرب سے دوسرے ممالک لے کر جاتے ہیں اور یہ "سمگلنگ" نہیں ہے بلکہ قانونی طور پر جائز ہے۔
سعودی تو ایسی کوئی تحقیق نہیں کریں گے اور اگر کی بھی ہوئی اور اس میں کچھ ایسا نکلا تو اس کے نتائج کبھی پبلک نہیں ہوں گے۔ ہاں، روزانہ باہر جانے والی ان ہزاروں بوتلوں میں سے کسی پر تحقیق کی جا سکتی ہے لیکن اگر واقعی سنکھیا کے ذرات پائے گئے ہوں گے تو سعودی عرب کی حکومت نے اب تک زم زم کے پانی کی بجائے دوسرا پانی زم زم کے نام پر چلا دیا ہو گا کیونکہ انہیں بھی معلوم ہے کہ ایسی تحقیق کوئی بہت مہنگی یا پیچیدہ نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
دونوں آرٹیکلز میں کسی قسم کے نمبر دینے سے احتراز کیا گیا ہے۔
بالکل! کسی تحقیق کا کوئی حوالہ نہیں ملتا۔
اگر نمبر دیے جاتے تو اسے ڈبلیو ایچ او کے ریکمنڈڈ نمبرز کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھا جا سکتا تھا کہ آیا سنکھیا کی کتنی مقدار ہے اس میں اور یہ مقدار پانی میں سنکھیا کی زیادہ سے زیادہ مجوزہ مقدار سے تجاوز کرتی ہے یا نہیں
 
arifkarim

معطل
لیکن اگر واقعی سنکھیا کے ذرات پائے گئے ہوں گے تو سعودی عرب کی حکومت نے اب تک زم زم کے پانی کی بجائے دوسرا پانی زم زم کے نام پر چلا دیا ہو گ
آجکل تو زم زم کا اصل چشمہ سیل ہے اور پانی کسی اور جگہ پہنچایا جاتا ہے۔ اسلئے ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔
 
زیک

مسافر
کیا بابرکت لڑی ہے حقے سے کافر برتن سے مقدس پانی تک ہر چیز کا احاطہ کرتی ہے۔
 
آخری تدوین:
کیا رنگین لڑی ہے ۔
استعمار سے مستعار گنجلک خیال کی پرت در پرت پراگندگی بھی ظاہر ہے اور مثبت خیالی کے جوہر بھی۔ واہ۔۔
 
فاتح

لائبریرین
کیا بابرکت لڑی ہے حقے سے کافر برتن سے مقدس پانی تک ہر جیش کا احاطہ کرتی ہے۔
انتہائی جامع لڑی ہے۔ ماشاء اللہ!
مجھے لگتا ہے مستقبل میں عمومی فتاویٰ اور مسائل کے حل کے لیے ہر دو علما اور عوام اسی لڑی سے استفادہ کرتے نظر آئیں گے۔
 
باباجی

محفلین
اس معلوماتی لڑی کو شروع کرنے کا محرک"شیشہ" تھا
لہذا ان معلومات کو شیشہ کی افادیت کے زمرے لایا جانا چاہیئے :D
 
Top