حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

فاتح

لائبریرین
:)۔ ۔ ۔ ۔ہندو باورچی کے بارے میں ....کسی مسلم کے یہاں ....منع ہے ...ہندو کے ہاتھ کا کھانا یا اس کے ہاتھ کا پکا ہوا ...
یہ بااااااااااااااااااااات
ماشاء اللہ! سبحان اللہ!
ویسے آپ جو ٹافیاں، چاکلیٹیں وغیرہ کھاتے ہیں ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟ کیا پوری پراڈکشن چین کے اسلام قبول کرنے کا انتظار کرتے ہیں یا یہ فتویٰ صرف آپ گھر کے اندر ہی لاگو کرتے ہیں؟ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ سوڈانی دوستوں کے ساتھ ایک ولا میں رہنے کا اتفاق ہواتھا ۔
ان کے ساتھ دو ایک مرتبہ شیشےکا کش لیا تھا یاد نہیں کیا ذائقہ تھا شاید سیب کا فلیور تھا لیکن اس وقت اچھا لگا تھا ۔سگریٹ کی طرح ناگوار اور گراں نہیں تھا کہ اس کا ذائقہ بھی انجینئرنگ کالج میں ایک دو دوستوں کے طفیل ایک آدھ کش سے چکھا ہوا تھا۔
البتہ کبھی کوئی ایسا جاری نہ رکھا ۔ میرا خیال ہے صحت پر بہر حال شیشے یا حقے کے اثرات سگرٹ سے بدرجہا زیادہ مضر ہیں ۔ واللہ اعلم
 
ایک میٹا انالسس کے مطابق حقے کا ایک سیشن ایک سگریٹ کے مقابلے میں 125 گنا دھواں، 25 گنا ٹار، 2.5 گنا نکوٹین اور 10 گنا کاربن مونوکسائڈ ڈیلیور کرتا ہے۔

ایک سگریٹ اور ایک حقے کا سیشن بالکل برابر نہیں ہیں مگر پھر بھی حقہ صحت کے لئے کافی خطرناک لگ رہا ہے۔

پیپر کا لنک

سائنس ڈیلی
ویسے امریکیوں کو اتنا کیوں پسند ہے شیشہ جب میرا دیور امریکہ سے آیا تو جناب ہر روز عدنان کو لے کر شیشہ پینے چلے جاتے تھے اور امریکہ جاتے ہوئے تقریباً 3 کلوگرام ساتھ میں یوایس لے کر گئے
 
آخری تدوین:
ابھی دو سال پہلے منڈی میں جانوروں کی خریداری کے وقت، ایک بزگ جو کسی گاؤں سے اپنے مویشی بیچنے منڈی لائے تھے ، سے اچھی بات چیت رہی، باتوں باتوں میں ان سے حقے کی فرمائش کی، پتا چلا تمباکو نہیں ہے اس لئے بزگوار بھی صبح سے ٹھنڈا حقہ نظروں کے سامنے رکھے بیٹھے ہیں۔
کہنے لگے شہر ہے اور تمباکو نہیں ہے ، حیرت ہے، میں نے عرض کیا آپ چلم میرے حوالے کیجئے کوئلہ آپ دیجئے تماکو میری طرف سے ، بزرگوار کا چہرہ کِھل اٹھا، ایک بوری میں سے تھوڑا سے کوئلہ نکال کر سلگایا، ادھر ہم نے گولڈلیف کی کی سگریٹوں کو ہتھیلی پر خالی کرنا شروع کردیا ۔
چلم روشن ہوئی ، حقہ سلگنے لگا، بزرگوار کا چہرہ کھل اٹھا۔۔ حقے کا مزہ آگیا۔۔۔
 
کمال کر دیا بھائی آپ نے نوبل انعام نہیں ملا ایسی نئی ایجاد پر:p
 
ناصر رانا

محفلین
ممکن ہے سائنس درست کہتی ہو لیکن اگر تیکنکی اعتبار سے دیکھا جائے تو حقہ قدرے بہتر لگتا ہے سگریٹ سے۔
سگریٹ میں محض فلٹر ہوتا ہے جو تمباکو کے دھویں کو فلٹر کر کے حلق تک پہنچاتا ہے مگر حقے میں تمباکو کا دھواں پرانے گڑ سے ہوتا ہوا نیچے موجود پانی میں سے گزرتا ہے اور پھر جا کر حلقوم تک آتا ہے۔
 
ناصر رانا صاحب ، تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروائیں۔ :):)
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔ادھر ہم نے گولڈلیف کی کی سگریٹوں کو ہتھیلی پر خالی کرنا شروع کردیا ۔
آپ کے مراسلے کے اس حصے کا اقتباس لے کر تین چار مرتبہ مختلف جملے لکھ لکھ کر مٹا دیے۔۔۔ لیکن سمجھنے والے سمجھ لیں گے استعارۂ ذات ;)
 
ناصر رانا

محفلین
ناصر رانا صاحب ، تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروائیں۔ :):)
جی سر ضرور کرواتا ہوں تعارف، فی الوقت تو تعارف کے لئے حقیر فقیر پرتقصیر ٹائپ کے الفاظ ترتیب دے رہا ہوں مگر کوئی ترکیب بن کے نہیں دے رہی۔ دریں اثناء ادھر سے ادھر مٹرگشت کرتے ہوئے اس دھاگے میں پہنچا تو اپنی چونچ اٹکائے بنا نہیں رہ سکا۔
 
لگتا ہے عمران سیریز والے علی عمران کے انداز میں تعارف پیش کرنا چاہتے ہیں
 
Top