حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

اکمل زیدی

محفلین
یہ بااااااااااااااااااااات
ماشاء اللہ! سبحان اللہ!
ویسے آپ جو ٹافیاں، چاکلیٹیں وغیرہ کھاتے ہیں ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟ کیا پوری پراڈکشن چین کے اسلام قبول کرنے کا انتظار کرتے ہیں یا یہ فتویٰ صرف آپ گھر کے اندر ہی لاگو کرتے ہیں؟ :)

دیکھو بھائی ...جہاں تک لاگو کرنے کی ہے وہ تو ہم حتالا مکان کرتے ہیں ...گھر میں بھی باھر بھی میں ایک ہندو فرینڈ کی شادی میں گیا تھا حالانکے اس نے باھر سے انتظام کیا تھا میں نے پھر بھی حفظ ماتقدم کے طور پر نہیں کھایا ...خیر ...جب آنکھوں سے دیکھے کی ہو تو پھر تو یہ آپ پر منحصر ہے ....دین یہی کہتا ہے ...اور یقینن کوئی بہتری ہوگی اس میں ...
 
سارہ خان

محفلین
ہمارے ہاں سندھ میں اب بھی غیر مسلموں کے برتنوں میں مسلمان نہیں کھاتے اور نہ اپنے برتنوں میں غیر مسلموں کو کھانے دیتے ہیں بلکہ جونہی آپ حیدر آباد سے آگے نکلتے ہیں تو سڑک کے کنارے جا بجا چائے کے کھوکھوں اور ریستورانوں کے ناموں اور بورڈز پر یہ وضاحت لکھی ہوئی ملتی ہے تا کہ کہیں کوئی غلطی سے بھی گناہ گار نہ ہو جائے۔
ہمارے ہاں کولہی، بھیل، میگھواڑ اور مسیحی مزدوروں کے لیے عموماً لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر بجلی کے میٹر کے ڈبوں پر ایک گندا سا یا ٹوٹا ہوا کپ اور گلاس رکھا ہوتا ہے تا کہ انجانے میں کسی گناہ سے بچا جا سکے۔
اندرونِ سندھ تو ہندو مسلز ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے ہیں کھانے بھی بھجوائے جاتے ہیں۔۔ وہاں پاپڑ صرف ہندو عورتیں بناتی ہیں جو کہ بہت پسند کیئے جاتے ہیں اور سب مسلمان بھی خرید کے شروع سے کھاتے ہیں ۔۔
جو سبزی خور ہندو ہیں وہ اپنی شادیوں میں مسلمانوں کے لیئے الگ مرغی و گوشت والی ڈشز کا اہتمام کرتے ہیں۔
ہماری شادی کی تقریبات میں بھی ہندو فیملیز کے لیئے الگ سبزی والی ڈشز ۔۔لیکن مرغی کھانے والے ساتھ بیٹھ کے کھاتے ہیں۔۔
پچھلے سال کسی جگہ ہندوؤں نے رمضان میں افطاری کی تھی بہت سارے مسلمانوں کی۔۔۔ تصویریں دیکھی تھیں ۔۔ جگہ کا نام یاد نہیں آ رہا۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
images

اس لیے کے حقے کے ساتھ اس طرح کا کیرکٹر بھی ساتھ زہن میں آتا ہے :) ہے نا ؟
نہیں بلکہ اس لیئے کہ حقہ کے نقصانات کے بارے میں اتنا نہیں سنا جتنا سگریٹ کے ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
اوپر دیے گئے لنک سے مجھے اصل پیپر تک رسائی نہیں مل سکی کیونکہ وہ صرف سبسکرائبرز کو رسائی دیتا ہے۔ ایک اور لنک سے مل گیا:
http://www.primack.net/professional/articles/r075phr2015.pdf

اس سٹڈی کا مقصد لوگوں کو حقے کے نقصانات سے آگاہ کرنا تھا تبھی ایک سگریٹ کا موازنہ حقے کے پورے سیشن کے ساتھ کرنا انہیں زیادہ سود مند لگا۔ یوں بھی پہلے سے کی گئی سٹڈیز جن کا یہ جائزہ تھا ان میں ایک ایک کش کا ڈیٹا موجود نہیں تھا۔
علاوہ ازیں مختلف برانڈز اور مختلف سگریٹوں میں ٹار اور نکوٹین کی مقدار بھی مختلف ہوتی ہے مثلاً مارلبرو لائٹ اور ریڈ۔
زیادہ درست اور غیر جانب دارانہ موازنہ تب ہوتا اگر حقے اور سگریٹ کے ایک ایک کش کا موازنہ کیا جاتا اور الگ الگ برانڈز کا کیا جاتا۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اندرونِ سندھ تو ہندو مسلز ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے ہیں کھانے بھی بھجوائے جاتے ہیں۔۔ وہاں پاپڑ صرف ہندو عورتیں بناتی ہیں جو کہ بہت پسند کیئے جاتے ہیں اور سب مسلمان بھی خرید کے شروع سے کھاتے ہیں ۔۔
جو سبزی خور ہندو ہیں وہ اپنی شادیوں میں مسلمانوں کے لیئے الگ مرغی و گوشت والی ڈشز کا اہتمام کرتے ہیں۔
ہماری شادی کی تقریبات میں بھی ہندو فیملیز کے لیئے الگ سبزی والی ڈشز ۔۔لیکن مرغی کھانے والے ساتھ بیٹھ کے کھاتے ہیں۔۔
پچھلے سال کسی جگہ ہندوؤں نے رمضان میں افطاری کی تھی بہت سارے مسلمانوں کی۔۔۔ تصویریں دیکھی تھیں ۔۔ جگہ کا نام یاد نہیں آ رہا۔۔۔
ساتھ بیٹھ کر کھانے کا مسلہ نہیں ...ہاتھ کے پکے ہوئے کی بات ہو رہی ہے ...
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی یقین واثق ہے کہ آپ اس بارے کوئی اثباتی دلیل ضرور رکھتے ہوں گے ۔
دین اسلام سلامتی کا حامل انسانیت سے بھرپور مکمل دین ہے ۔ اس میں انسان سے نفرت نہیں بلکہ " عمل " پر استوار ہے ۔
اک نگاہ ادھر دیکھئے گا ۔ کچھ جھوٹ نہیں اس میں
بہت دعائیں
 
وہاں پاپڑ صرف ہندو عورتیں بناتی ہیں جو کہ بہت پسند کیئے جاتے ہیں اور سب مسلمان بھی خرید کے شروع سے کھاتے ہیں ۔۔
جو سبزی خور ہندو ہیں وہ اپنی شادیوں میں مسلمانوں کے لیئے الگ مرغی و گوشت والی ڈشز کا اہتمام کرتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
اندرونِ سندھ تو ہندو مسلز ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے ہیں کھانے بھی بھجوائے جاتے ہیں۔۔ وہاں پاپڑ صرف ہندو عورتیں بناتی ہیں جو کہ بہت پسند کیئے جاتے ہیں اور سب مسلمان بھی خرید کے شروع سے کھاتے ہیں ۔۔
جو سبزی خور ہندو ہیں وہ اپنی شادیوں میں مسلمانوں کے لیئے الگ مرغی و گوشت والی ڈشز کا اہتمام کرتے ہیں۔
ہماری شادی کی تقریبات میں بھی ہندو فیملیز کے لیئے الگ سبزی والی ڈشز ۔۔لیکن مرغی کھانے والے ساتھ بیٹھ کے کھاتے ہیں۔۔
پچھلے سال کسی جگہ ہندوؤں نے رمضان میں افطاری کی تھی بہت سارے مسلمانوں کی۔۔۔ تصویریں دیکھی تھیں ۔۔ جگہ کا نام یاد نہیں آ رہا۔۔۔
بالکل ایسا ہوتا ہے لیکن یہ معاملہ مال دار ہندوؤں تک ہے یعنی ہم کسی بنیے کے گھر تو کھا بھی لیتے ہیں لیکن میں نے ہندوؤں کی جن ذاتوں کا ذکر کیا تھا انہیں دوبارہ پڑھو۔۔۔۔ کولہی، بھیل، میگھواڑ، وغیرہ جو نیچ ذاتیں مانی جاتی ہیں ہندوؤں میں، ان کے برتنوں میں شاذ ہی کوئی کھاتا ہو گا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے محترم بھائی یقین واثق ہے کہ آپ اس بارے کوئی اثباتی دلیل ضرور رکھتے ہوں گے ۔
دین اسلام سلامتی کا حامل انسانیت سے بھرپور مکمل دین ہے ۔ اس میں انسان سے نفرت نہیں بلکہ " عمل " پر استوار ہے ۔
اک نگاہ ادھر دیکھئے گا ۔ کچھ جھوٹ نہیں اس میں
بہت دعائیں
نایاب بھائی مجھے نہیں لگتا تھا مجھے کبھی آپ سے اختلاف کرنا پڑے گا ..مگر یہاں صرف اتنا عرض کرونگا کے بات نفرت یا محبت کی نہیں کچھ حدود کی ہے میرے آفس میں میرا ایک بہت اچھا دوست ہے پرکاش ہم ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں ...مگر اس نے کبھی مجھے اپنی کوئی چیز آفر نہیں کی ...نہ میں ن کبھی کہا ...ہاں باھر ہوٹل پر ساتھ کھاتے ہیں ...بات انڈرسٹنڈنگ کی ہے ...اور ہمارے دین کی بنیاد ہے محبت ہے ... مگر ساتھ میں کچھ لمیٹشن ہیں .......
 
نایاب

لائبریرین
یہاں سعودیہ میں اکثر دوپہر کا کھانا سعودیوں کے ساتھ کھانے کا اتفاق ہوا ہے ۔ امیر بھی فقیر بھی ہندو بھی سکھ بھی کرسچن بھی مسلمان بھی بڑے بڑے تھالوں کے گرد بیٹھ اک ہی جگہ کھاتے ہیں ، بزرگ ادھیڑ عمر گوشت کی بوٹیاں توڑ توڑ کھانے والوں کی طرف اچھالتے رہتے ہیں ۔ کوئی جھجھک نہیں ہوتی کسی کو ۔ اور جیسے چاولوں کو مٹھیوں میں بھینچ بھینچ ان کا ملیدہ بنا کھاتے ہیں ۔ اک عجب منظر ہوتا ہے ۔ اک ہی برتن سے پانی پیا جا رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔
مرد کھا پی چکیں گے تو وہی تھال اٹھا ان میں سے ادھ کھائے گوشت کے ٹکڑے ہڈیاں نکال نئے چاول ڈال خواتین کے خیمے میں چلے جائیں گے ۔۔۔۔۔
مجھ سے ان کے ساتھ بیٹھ کھانا کھانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ مگر کھانا ہی پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے یہاں بھی ایسے ہی ہوتا ہے بڑا مزا آتا ہے ...مگر وہ تبرک کا لنگر ہوتا ہے ...اور کھانے والے سارے اپنے بھائی بند .... :)
 
سارہ خان

محفلین
بالکل ایسا ہوتا ہے لیکن یہ معاملہ مال دار ہندوؤں تک ہے یعنی ہم کسی بنیے کے گھر تو کھا بھی لیتے ہیں لیکن میں نے ہندوؤں کی جن ذاتوں کا ذکر کیا تھا انہیں دوبارہ پڑھو۔۔۔۔ کولہی، بھیل، میگھواڑ، وغیرہ جو نیچ ذاتیں مانی جاتی ہیں ہندوؤں میں، ان کے برتنوں میں شاذ ہی کوئی کھاتا ہو گا۔
ہمم شاید ان ذاتوں کو اپنے ہندو بھی کمتر سمجھتے ہیں ۔۔۔
کراچی میں اکثر مسلمان عیسائی ماسیوں سے گھر کی صفائی تو کرواتے ہیں مگر برتن نہیں دھلواتے ۔۔۔ یہ عجیب نفسیاتی مسئلہ ہے ۔۔ :-P
 
فاتح

لائبریرین
دیکھو بھائی ...جہاں تک لاگو کرنے کی ہے وہ تو ہم حتالا مکان کرتے ہیں ...گھر میں بھی باھر بھی میں ایک ہندو فرینڈ کی شادی میں گیا تھا حالانکے اس نے باھر سے انتظام کیا تھا میں نے پھر بھی حفظ ماتقدم کے طور پر نہیں کھایا ...خیر ...جب آنکھوں سے دیکھے کی ہو تو پھر تو یہ آپ پر منحصر ہے ....دین یہی کہتا ہے ...اور یقینن کوئی بہتری ہوگی اس میں ...
دین کہتا ہے تو قرآن و حدیث کا کوئی حوالہ بھی یقیناً موجود ہو گا آپ کے پاس۔
ہمیں بھی اس حوالے سے فیض یاب فرمائیں
 
Top