حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

نور وجدان

لائبریرین
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلاَ يَقْرَبُواْ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَ۔ذَا وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاء إِنَّ اللّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (9:28 )

اس آیت کا اطلاق ان مشرکین پر ہوا تھا جو حجاج کو پانی پلایا کرتے تھے مگر دل میں فتنہ رکھتے تھے اور فساد برپا کیے رکھتے تھے ۔ ان کے ظاہری اعمال اللہ کو پسند نہیں آئے کیونکہ ان کے باطن کا فساد شر پھیلائے جارہا تھا۔ اس لیے اس سے پہلے کی یا بعد کی آیات پڑھیں تو یہی لکھا ہے کہ حاجی کو جو پانی پلاتے ہیں یا ان کی خدمت کرتے ہیں دراصل وہ دل میں فتنہ رکھتے ہیں ۔
 

باباجی

محفلین
بری بات ہے بھائی آپ تو ایسے بتا رہے ہیں جیسے کو بہت شیشہ پینا بہت بڑی نعمت ہے :unsure:
اب یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ کوئی بہت بری نعمت ہے
بس ایک عادت بن گئی تھی آفس سے آکر کھانا کھاناے کے کچھ دیر بعد شیشہ پیتے ہوئے کوئی مووی دیکھنا
پھر سوجانا
ٹائم ٹیبل ہی بن گیا تھا
 

فہیم

لائبریرین
دھاگہ اپنے عنوان سے کافی دور نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس کو عنوان پر واپس چڑھانے کے لیے حقے کا ایک دَم دار کش چاہیے :)
 

squarened

معطل
اس لیے اس سے پہلے کی یا بعد کی آیات پڑھیں تو یہی لکھا ہے کہ حاجی کو جو پانی پلاتے ہیں یا ان کی خدمت کرتے ہیں دراصل وہ دل میں فتنہ رکھتے ہیں ۔
یہ سورۂ براءت کی آیت ہے جس میں اگلے سال سے مشرکوں کے حج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،وجہ ان کے جسم کی ناپاکی نہیں،بلکہ عقائد کی ناپاکی ہے
 

زیک

مسافر
ویسے امریکیوں کو اتنا کیوں پسند ہے شیشہ جب میرا دیور امریکہ سے آیا تو جناب ہر روز عدنان کو لے کر شیشہ پینے چلے جاتے تھے اور امریکہ جاتے ہوئے تقریباً 3 کلوگرام ساتھ میں یوایس لے کر گئے
نئی چیز ہے۔ نشہ ہے۔ سگریٹ پینا کافی کم ہو چکا ہے۔ بہت لوگ بے بنیاد دعوی کرتے ہیں کہ حقہ شیشہ نقصان دہ نہیں
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ سورۂ براءت کی آیت ہے جس میں اگلے سال سے مشرکوں کے حج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،وجہ ان کے جسم کی ناپاکی نہیں،بلکہ عقائد کی ناپاکی ہے
میرا خیال باطن جھانک کے دیکھنے کا اختیار اللہ کو ہے. ایک طرف یہ لوگ مخالفت کرتے، قتل کی سازشیں کرتے، معاہدے کرکے پھر جاتے اور دوسری طرف حاجیوں کو پانی پلاتے اور مہمان نوازی کرتے. بیزاری کا اظہار دوہرے اعمال کے سبب ہے. ہم سب باطنی طور پر ناپاک ہیں اگر ایسے اعمال رکھیں. اب بھی اس آیت ء مبارکہ کا اطلاق کسی پر کفل نہیں لگا رہا. اپنے گھر کے بڑے لوگ پانچ وقت کے نمازی ہوں، روزہ رکھواتے ہوں، خیرات دیتے ہیں مگر دوسری طرف اللہ کی مخلوق کو تکلیف بھی دیں ۔ تو ایسے منافقین سے براءت کا اظہار ہے اللہ کی جانب سے.
 

باباجی

محفلین
نئی چیز ہے۔ نشہ ہے۔ سگریٹ پینا کافی کم ہو چکا ہے۔ بہت لوگ بے بنیاد دعوی کرتے ہیں کہ حقہ شیشہ نقصان دہ نہیں
میرا ایک دوست ہے اس نے کبھی سگریٹ نہیں پیا کوئی نشہ نہیں کیا
لیکن صبح آنکھ کھلتے ہی نوکر کو آرڈر لگا دیتا ہے کہ شیشہ بناؤ
اور پھر رات سونے سے پہلے تک پیتا رہتا ہے
لیکن ساتھ میں کھانا بھی ماشاءاللہ کافی کھاتا ہے
 

سارہ خان

محفلین
میری محترم بٹیا ۔ اک کلمہ ہے جو کلمہ طیبہ کہلاتا ہے ۔ اور اسے زبان سے پڑھنے والا " پاک " قرار پاتا ہے ۔ ۔ جو دل سے شہادت دیتا ہے ۔ وہ پاکیزہ قرار پاتا ہے ۔اسے مسلم کہتے ہیں اسے مومن پکارا جاتا ہے ۔ اک کلمہ گویا ناپاک سے پاکیزگی کی جانب لے آتا ہے ۔
قران پاک کی اک آیت " کھاؤ پیئو اسراف نہ کرو ؔ کی صورت اللہ کی نعمتوں کی آگہی مل جاتی ہے ۔ علم ہوجاتا ہے کہ کون شئے اس کے لیئے حلال ہے اور کون سی حرام ۔۔۔۔۔۔۔۔ حرام شئے اگر ؔصاف ستھرے خوبصورت کور میں لپٹی ملے تب بھی حرام ہے ۔
باقی حلال اشیاء اور دیگر نعمتوں سے مستفید ہونے کے لیئے اک اور کلمہ ہے ۔۔۔۔۔ جسے " بسم اللہ الرحمن الرحیم " کہتے ہیں ۔
یہ حلال اشیاء پر سے تمام نجاست دور کر دیتا ہے ۔ اور یہ اشیاء براہ راست اللہ کی نعمت قرار پاتی ہیں ۔
سو ہندو کافر کے ہاتھ کا پکا کھانا اگر وہ ظاہری صفائی ستھرائی کا حامل ہے ۔ بسم اللہ پڑھتے کھا لینے میں برائی نہیں ۔
کہ اس سچی ذات کا ذکر اس کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے ۔ ہم نے تو رزق کھانا ۔ کسی ہندو کافر کو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باضابطہ فتوی یہاں موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
گریٹ نایاب انکل ۔۔۔
میری امی بھی کہتی ہیں کلمہ اور بسم اللہ پڑھ کر کھا لینا چاہیئے۔۔
ہم لوگ ہر معاملے میں بہت ایسٹریمسٹ ہو کر سوچتے ہیں ۔۔اس لیئے معاشرے میں اتنی نفرتیں بڑھ گئی ہیں۔۔ اسی طرح کوئی بیچ کی راہ نکال کے سوچنا چاہیئے جیسے آپ نے سمجھایا۔۔۔ اللہ نیت بھی تو دیکھتا ہے ۔۔۔
 
Top