حیرت انگیز خبر- فلسطینیوں نے اسرائیلی ایف سولہ مار گرایا

اسد عباسی

محفلین
میں میرے بھائی ایسا ہی سمجھتا ہوں پر یہ فوجوں کی لڑائی نہیں ہے نا یہ ایک طرف ساری دنیا کے پتھیار اور ایک طرف مین پورٹ ایبل لائٹ ہتھیار ہیں اس لیے مجھے فلسطینی سویلینز کا خیال ہے ۔ میں بدلے سے نا ڈرتا اگر دوسری طرف بھی ویسا کچھ ہوتا پر دوسری طرف نہتی و عوام ہے آپ خود سوچیں ۔ یہ کامیابی تب بھی ہوتی اگر فلسطینی ائیر سپریویرٹی گین کر لیتے اور مار گرانے کے بعد پیچھے سے کوئی نا آتا ۔ پر اب وہ جامنگ پوڈز لوڈ کر کے تہس نہس کر رہے ہیں ۔ اس ایف سولہ کو مار گرانے کی وجہ بھی یہی ہو گی کہ وہ ائیر ڈیفنس کے کاؤنٹر میسرز بغیر کسی پوڈ کے بھیجا گیا تھا کیونکہ آج تک فلسطینیوں کے پاس کوئی سام نہیں تھا پر اب کیا ہو گا؟
اب جو ھم مسلمانوں کا حال ھے ھم اللہ سے دعا ھی کر سکتے ھیں۔بہرحال آپ بھی ٹھیک ھی کہہ رھے ھیں۔
 

علی خان

محفلین
یار یہ میڈیا بھی تو انکی ہے۔ تو کیا وہ لوگ اپنی بدنامی کی خبر اتنی آسانی کے ساتھ لیک ہونے دیں گے۔
 

ساجد

محفلین
بد دعائیں ، خواہشیں ، حسرتیں ، فریادیں ، امیدیں ، معجزوں کا انتظار ، نعرے ، دھمکیاں ، مظاہرے ، مظلومیت کا رونا ، شہدا کی تدفین ، چند دن کا سوگ اور اس کے بعد زندگی اسی بے ڈھنگی ڈگر پر رواں دواں جس کو اس مسلم قوم نے پچھلے ایک ہزار سال سے اپنا رکھا ہے۔ افسوس بھی ہے اور حیرت بھی کہ لگنے والا ہر زخم ہمیں سبق دیتا ہے کہ جب تک ٹیکنالوجی میں آگے نہیں بڑھتے ہو اپنا جانی دفاع بھی نہ کر پاؤ گے جغرافیائی اور نظریاتی دفاع تو بہت دور کی باتیں ہیں۔
اللہ رحم کرے امت مسلمہ پر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گیلاد شالت والی بات مجھے بھی پسند آئی :) اس وجہ سے اب کھلا حملہ نہیں ہوگا فضائی طور پر۔ لیکن زمینی فوج حملہ کر سکتی ہے
 

arifkarim

معطل
پچھلے 6سالوں سے مسلسل صیہونی ریاست ہائے اسرائیل پر غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جا رہے ہیں۔ یہ راکٹ چونکہ حدفاً نہیں ہوتے اسلئے عام آبادیوں، محلات، اسکولوں، نرسریوں میں جا کر پھٹ جاتے ہیں، جسکے نتیجہ میں ابتک کئی بے گناہ صیہونی شہری، بچے، جوان، خواتین ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان راکٹ حملوں کی روک تھام کیلئے جب بھی صیہونی کوئی جوابی حملہ کرتے ہیں تو ہمارا نام نہاد میڈیا انکے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہوا پہنچ جاتا ہے۔ کبھی ہمارے میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ آج غزہ سے اتنے راکٹ صیہونی ریاست میں ڈاغے گئے؟ خبر تب بنتی ہے جب صیہونی جواب کاروائی کرتے ہیں!
http://en.wikipedia.org/wiki/Palestinian_rocket_attacks_on_Israel
حال ہی میں ہونے والے غزہ آپریشن سے قبل بھی یہی کچھ ہوتا رہا ہے۔ پچھلے مہینوں کا ریکارڈ چیک کر لیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Palestinian_rocket_attacks_on_Israel,_2012

باقی جہاں تک سوال ہے کہ اس جنگ میں کون جیتا گا تو اسکا جواب آپکے سامنے ہیں۔ حماس کی 2006 فلسطینی الیکشن میں جیت کے بعد سے لیکر ابتک صیہونی ریاست سے غزہ کی پٹی کا مکمل گھیرا کیا ہوا ہے۔ اسرائیل کی مرضی کے بغیر نہ وہاں کوئی چیز جاتی ہے اور نہ آتی ہے۔ اسکے باوجود وہاں سے تقریباً روزانہ راکٹوں کی بارش صیہونی شہریوں پر ہوتی رہتی ہے۔ ایسے میں امن کیسے ہوگا؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Blockade_of_the_Gaza_Strip
 

عارف انجم

محفلین
الجزیرہ کی عربی ویب سائیٹ پر طیارہ مار گرانے کی خبر عزالدین القاسم بریگیڈ کے ترجمان کے حوالے سے موجود ہے۔ اگرچہ اس میں ایف سولہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

خبر کے مطابق فلسطینیوں کے راکٹ سے طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ گر گیا جس کے بعد فلسطینیوں کو ملبہ تلاش کرنے سے اسرائیلی فوج حملے کرکے روک رہی ہے

http://www.aljazeera.net/news/pages/81df45bc-1ed6-4919-a289-35fa7f75d5ab?GoogleStatID=1

غزہ پر ہونے والے فضائی حملوں میں بی بی سی عربی سروس کے نامہ نگار جہاد مشراوی کا 11 ماہ کا بیٹا اور خواہر نسبتی بھی جاں بحق ہوئے۔

http://www.bbc.co.uk/news/world-middle-east-20340810

اسرائیلی اخبار حارث کی رپورٹ ہے کہ بدھ کو غزہ میں سب سے پہلے حملے میں حماس کے جو رہنما جاں بحق ہوئے وہ امن معاہدہ کرانے والے تھے۔ احمد جباری حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ تھے اور مارے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں معاہدے کا مسودہ ملا تھا۔ یہ معلوم ہونے کے باوجود سینئر اسرائیلی حکام نے ان کے قتل کی منظوری دی۔
http://www.haaretz.com/news/diploma...mid-talks-on-long-term-truce.premium-1.478085
 

arifkarim

معطل
اسرائیلی اخبار حارث کی رپورٹ ہے کہ بدھ کو غزہ میں سب سے پہلے حملے میں حماس کے جو رہنما جاں بحق ہوئے وہ امن معاہدہ کرانے والے تھے۔ احمد جباری حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ تھے اور مارے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں معاہدے کا مسودہ ملا تھا۔ یہ معلوم ہونے کے باوجود سینئر اسرائیلی حکام نے ان کے قتل کی منظوری دی۔
http://www.haaretz.com/news/diploma...mid-talks-on-long-term-truce.premium-1.478085
پچھلے 6 سال سے مسلسل بغیر کسی واضح حدف کے غزہ کی پٹی سے صیہونی ریاست پر راکٹ بر سائے جا رہے ہیں۔ 2009 میں جب صیہونیوں نے آپریشن کاسٹ لیڈ کیا تو اسکے بعد راکٹوں کی تعداد ہزاروں سے کم ہو کر کچھ 100 رہ گئی۔ اب دوبارہ 5 سال بعد یہ دہشت گرد جوان ہو گئے ہیں۔ بھلا بغیر کسی سمت یا حدف کے راکٹ مارنے والے کو بندہ جہادی تسلیم کرے گا یا دہشت گرد؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Gaza_War

صیہونیوں نے واضح کر دیا ہے کہ اسبار کا آپریشن کاسٹ لیڈ سے بڑے پیمانہ پر ہوگا اور اسوقت تک جاری رہے گا جبتک آخری راکٹ لانچر ضبط نہیں کر لیا جاتا! شاید اسی لئے 70،000 کی فوج بھی طلب کر لی ہے زمینی جنگ کیلئے۔
 

عارف انجم

محفلین
بھلا بغیر کسی سمت یا حدف کے راکٹ مارنے والے کو بندہ جہادی تسلیم کرے گا یا دہشت گرد؟

الجزیرہ ٹی وی کی انگریزی ویب سائیٹ کے مطابق غزہ میں اس کی نامہ نگار جیکی رولینڈ جو پہلے بی بی سی کی نامہ نگار تھیں، کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں نشانے درست نہیں لگ رہے۔

Al Jazeera's Jacky Rowland, reporting from Gaza, said: "We have seen an intensification of firing from both sides.
"What we have also seen, with outgoing rockets, incoming fire, whether from war ships or fighter jets, from the other side. What is concerning from the incoming fire is that in some cases it really isn't accurate at all," she added.
"If the Israeli army is seeking to kill those firing rockets, the fighters are not in those locations. We are seeing the fighters have far more sophisticated weapons now, especially in the actual launching systems. They are able to operate them via remote control. They have been buried in the ground either days or weeks ago, so trying to target these locations is rather futile."

http://www.aljazeera.com/news/middleeast/2012/11/2012111615180851790.html
 

طالوت

محفلین
عارف کریم ، میں نے تو جب سے ہوش سنبھالا ہے فلسطینیوں کا تناسب ایک اسرائیلی کے مقابلے میں شاید بیس سے بھی زیادہ دیکھا ہے ۔ لگتا ہے حماس کے راکٹ کمزور ہیں کہ آدھی "بارش" اُدھر" ہوتی اور آدھی "اِدھر" ۔
حد ہوتی ہے بے جا پراپگینڈے کی بھی ۔ آپ کی ہی عادت کے مطابق ایک مشورہ ، وقت ملے تو OCCUPATION 101 ملاحظہ فرمائیے گا اور ساتھ ہی ساتھ گذشتہ 25 سالوں کا ریکارڈ اور انسانی نفسیات پر بھی چند پیراگراف موزوں رہیں گے۔
 

عسکری

معطل
عارف کریم ، میں نے تو جب سے ہوش سنبھالا ہے فلسطینیوں کا تناسب ایک اسرائیلی کے مقابلے میں شاید بیس سے بھی زیادہ دیکھا ہے ۔ لگتا ہے حماس کے راکٹ کمزور ہیں کہ آدھی "بارش" اُدھر" ہوتی اور آدھی "اِدھر" ۔
حد ہوتی ہے بے جا پراپگینڈے کی بھی ۔ آپ کی ہی عادت کے مطابق ایک مشورہ ، وقت ملے تو OCCUPATION 101 ملاحظہ فرمائیے گا اور ساتھ ہی ساتھ گذشتہ 25 سالوں کا ریکارڈ اور انسانی نفسیات پر بھی چند پیراگراف موزوں رہیں گے۔
ہماس کے پاس کیا ہے؟ شوشنیاں بارود سے بھری ہوئی وہ بھی لو گریڈ کا بارود ۔ان کو راکٹ کہنا راکٹ کی توہین ہے ۔ کوتشیوکا راکٹ ملٹی بیرل سسٹم جو حزب اللہ نے استمال کیے تھے 2006 میں وہ بھی ان گائڈڈ راکٹ ہیں پر کم از کم آؤٹ ڈیٹیڈ ہی سہی ملٹری راکٹ کہلا سکتے ہیں جن میں کامیابی کا تناسب قسمت کے حساب سے تھا تو حماس کیا بگاڑ لے گی؟ ان کو چاہیے کہ پہلے اپنے آپ کو اتنا تو مظبوط کر لیں کہ راکٹ جہان مارنا ہے اس کے ایک کلو میٹر دائرے کے اندر گرے :atwitsend:
 
جہاز گرنے کی خبر غلط تھی ۔ صرف امت نے رپورٹ کی ہے

حماس کے ہاتھ پاوں باندھ دیےہیں، گلا گھونٹ دیا ہے۔ مسلمان تماشہ دیکھ رہے ہیں اور کہتے کہ تیاری تو کرلیتے لڑائی سے پہلے۔ یہ کیا مذاق ہے
 
مجھے یہ سوچ سوچ کر ہنسی آ رہی ہے کہ پاکستان اپنی پراکسی کہاں لڑ رہا ہے :)

کاش پراکسی لڑتا
اگر فلسطین کا مسئلہ نہ ہوتا تو افغانستان میں یہ سب نہ ہوتا اور نہ شاید 911 ہوتا
کاش پاکستان دشمن کو وہیں انگیج کرلے ورنہ لڑائی کراچی لاہور میں لڑی جائے گی بلکہ جارہی ہے
 

عاطف بٹ

محفلین
جہاز گرنے کی خبر غلط تھی ۔ صرف امت نے رپورٹ کی ہے

حماس کے ہاتھ پاوں باندھ دیےہیں، گلا گھونٹ دیا ہے۔ مسلمان تماشہ دیکھ رہے ہیں اور کہتے کہ تیاری تو کرلیتے لڑائی سے پہلے۔ یہ کیا مذاق ہے
خان صاحب، مسلمان ممالک تو ان ہیجڑوں کی طرح ہیں جنہیں اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران مغربی اقوام تفریح طبع کے لئے دعوت دیا کرتی ہیں۔ ان ہیجڑوں نے او آئی سی نامی ایک تنظیم بھی بنارکھی ہے جس میں رقص امریکہ کی طرف سے ترتیب دی جانے والی دھنوں پر ہوتا ہے۔
 

عسکری

معطل
جہاز گرنے کی خبر غلط تھی ۔ صرف امت نے رپورٹ کی ہے

حماس کے ہاتھ پاوں باندھ دیےہیں، گلا گھونٹ دیا ہے۔ مسلمان تماشہ دیکھ رہے ہیں اور کہتے کہ تیاری تو کرلیتے لڑائی سے پہلے۔ یہ کیا مذاق ہے
آپ صرف جذبات سے سوچتے ہیں اور ہم رئیلسٹیک سوچ کے ساتھ لڑائی کی بات کرتے ہیں ۔ پرپریشن کے بغیر ایک کمپنی کو بھی کہیں بھیجا جائے تو آدھے واپس نہیں آتے پھر۔ جنگ میں تیاری اتنی لازمی ہے جتنی روٹی بنانے میں آٹے کی ۔ارے میرے بھائی سٹاک -ویپنز-ایمو - میڈیکس - لڑائی کا سکیل - ممکنہ دشمنی حملوں کا جواب اور اپنا بچاؤ ہر طرح کے ہتھیار کا جواب - بدلتے ہوئے جنگی حالات کے مطابق کی حکمت عملیاں - دشمن کو بلیڈ کرنے کے سرپرائز - دھوکے بازیاں چالبازیاں - منیمم اور میکسیمم جنگی حدیں - پلان بی - پلان سی - حتی کے جنگ بندی تک کی صورت حال تک اور بہت کچھ ہوتا ہے جسے وار اسٹریٹیجی کہتے ہیں ایسے اندھا دھند کوئی کرے گا تو ایسا انجام ہی ہو گا ۔ جذبہ اگر اڑ کر سی اے پی کر سکتا ہے اور ائیر سپریئیوریٹی گین کر سکتا ہے تو کر لے :rolleyes:
 

ساجد

محفلین
ایک پراکسی طالبان والی جو گلے پڑ چکی ہے اس کے مزے سے جی نہیں بھرا ہمارا؟۔:)
بے خبری کی بھی حد ہوتی ہے بھئی۔
 
Top