خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں ۔۔۔۔۔ ملاقات عبدالقدیر 786 بھیا اور اپنی بھاوج سے

سید عاطف علی

لائبریرین
انٹرویو کے لئے باقاعدہ نئی لڑی کھولتے ہیں
متفق - اور پھر 15000 مراسلے اسی دھاگے میں پکّے ۔
مل گیا۔ میں لوں گا آپ کا انٹرویو
میں کہنے لگا تھا کہ اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔
مل گیا "ماہر" یا ہم ہی اپنے میزبان بن جائیں۔ :ROFLMAO:
لیکن لگتا ہے یہ اونٹ تو پہاڑ کو لے کے ہی غائب ہو جائے گا ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں

ہم نے کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھنا شروع کیا تو اُردو محفل میں تو چند لوگوں سے بات چیت کے دوران وہ اپنے لفظوں میں نظر آئے اُن میں ایک عبدالقدیر 786 بھیا بھی ہیں !ہمیشہ اپنے لفظوں میں سادہ دل اور سادہ لوح نظر آئے اور شاید یہی وجہ بات چیت کا باعث بنی ۔۔۔آج ہماری پہلی ملاقات ہوئی ۔۔بالکل من و عن ویسے ہی ہیں جیسے اپنے لفظوں میں نظر آتے ہیں ۔۔۔لوگ جسطرح اپنے سگنچرز میں نظر آتے اور لکھائی بولتی ہے بالکل اسی طرح لفظ بولتے ہیں ۔۔۔اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں ۔اور دوسری بڑی بات کہ جو روزمرہ زندگی میں بہت کم نظر آتی ہے ہمسفر بھی جیسے یہ خود ہیں وہ بھی اتنی ہی سادہ لوح ہیں اللّہ شاد و باد رکھے ۔ہمارے سب سے چھوٹے بھائی سے بھی چار پانچ سال چھوٹے ہیں مگر ان میں ہمیں اپنے سب سے چھوٹے بھائی نظر آئے ۔۔شکریہ اُردو محفل کا جس نے ہمیں ایک خاندان کی طرح جوڑ دیا ہے ۔۔۔۔ اب آپ لوگوں کو تجسس ہوگا کہ ملاقات کہاں ہوئی تو یہ ہماری اپنی بھیا اور بھاوج سے اپنے گھر پر ہوئی ۔۔۔۔انکی ذرہ نوازی کہ یہ ہم سے ملنے آئے ۔۔۔۔اور ہمارے گھر کو رونق بخشی اللّہ انکے لئے آسانیاں کرے ۔۔
ان سے ملکر یہ محسوس ہوا کہ جسطرح لوگ اس شہر کے لوگوں میں اکثر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ شہر تیز و طرار لوگوں کا شہر ہے ۔۔۔۔۔وہیں اتنے سادہ مزاج بے ریا ،سادہ دل بندے بھی ہیں ۔۔۔جن سے ملکر یہ احسا س ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ابھی کچھ لوگ باقی ہیں ۔۔۔
افسوس صد افسوس یہ شہر روشنیوں کا شہر تو نہ رہا پر روشن دل لوگوں کا شہر اب بھی ہے اس کے لئے جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اور سلامت رہیں ایسے روشن دل لوگ جن کے دم سے یہ شہر روشن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت زبردست احوال ۔ ۔ کیا بات ہے جناب ۔ ۔ بہت خوبصورت لکھا ۔ ۔ خوش رہیے سیما آپا :redheart::redheart::redheart:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
متفق - اور پھر 15000 مراسلے اسی دھاگے میں پکّے ۔

میں کہنے لگا تھا کہ اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔

لیکن لگتا ہے یہ اونٹ تو پہاڑ کو لے کے ہی غائب ہو جائے گا ۔
سوچ میں ہیں کہ اونٹ کون ہے اور پہاڑ کون۔۔۔۔ خیر جو بھی ہو۔ ہم تو گُل ہیں اور گُل ہی رہیں گے۔

15000 ہوئے تو محمد تابش صدیقی بھائی کو مزید 5000 بڑھنے تک اپنی پیشین گوئی پورا ہونے کا انتظار کرنا ہو گا مبارک دینے کے لئے ۔
 
علی وقار

محفلین

ہانیہ

محفلین
کیا گل کھلائے پھر وہاں ؟؟؟
شاید مجھ سے چھوٹ گئے ہوں !
صحیح صحیح بتانا ورنہ آپا مجھے سب بتاتی ہیں یاد رکھنا ۔ کیوں آپا ؟

سر۔۔۔۔ آپ دونوں کو میں لنک دے دیتی ہوں میسیج میں۔۔۔۔۔ "فخر" کرنے والوں میں آپ کو دونوں بھی شامل ہونا چاہئے۔۔۔۔سر آپ لوگ کیوں پیچھے رہیں۔۔۔۔۔ اس "کار خیر " میں آپ دونوں کو بھی ضرور حصہ لینا چاہئے۔۔۔۔

سید عاطف علی سر تو کبھی مجھے سیاست میں نظر نہیں آئے۔۔۔۔۔ لیکن سر زیک مجھے یاد پڑتا ہے اس وقت دوسرے سیاسی ٹوپکس میں تھے ایکٹو۔۔۔۔۔۔ میں نے خود انکی اس وقت پوسٹس دیکھی تھیں۔۔۔۔۔ چلیں۔۔۔۔ ہو سکتا ہے "مس" ہو گیا ہو۔۔۔۔۔
 
ہانیہ بیٹا آپ سیاست کے زمرے کو، جو کسی اکھاڑے سے کم نہیں، اتنا سیریئس نہ لیں ہر شخص کا ایک اپنا ہی نقطۂ نظر ہوتا ہے ۔ اور بحث کے دوران کوئی بات ناگوار بھی انسان ہونے کے ناطے ہو ہی جاتی ہے ۔ اس سے ہٹ کر تو یہاں سب دوست ہی ہیں اگر چہ کسی بھی موضوع پر بہت مختلف رائے رکھتے ہوں ۔اگر کوئی ذاتی نوعیت کی بات ہو بھی جائے اس سے در گزر کر دیا کریں ۔ چلیے غصہ تھوک دیجیے شاباش ۔
 
سر میں غصہ نہیں ہوں۔۔۔۔ میں یہاں پوسٹ بھی نہیں کرتی ہوں۔۔۔۔۔ یہاں بات پہلے سے چل رہی تھی۔۔۔ لنک مانگا جا رہا تھا۔۔۔۔ میں نے دے دیا ۔۔۔۔ آپ بے فکر رہیں سر۔۔۔۔ میرا کسی کو اور کوئی جواب دینے کا ارادہ نہیں ہے۔۔۔۔ بہت شکریہ سر ۔۔۔
 
Top