خطاطی: پہلی غلطی

مسٹر گرزلی

محفلین
السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا:

capturednx2.jpg
 
ابوشامل

محفلین
بھائی گرزلی! بہت اعلٰی، ثلث پر آپ کی گرفت بہت مضبوط لگتی ہے مجھے تو آپ کا انداز بہت بھایا۔ اگر نستعلیق پر کچھ طبع آزمائی کی ہے تو ضرور پیش کیجیے، ہم جیسے خطاطی کے دلدادہ حضرات کی آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوگی۔
 
یہ آپ کی کرم فرمائی ہے۔دیگر احوال کچھ یوں ہیں:) کہ میں نے صرف نستعلیق میں ہی اصلاح لی ہے باقی خطوط دیوانی،جلی دیوانی،نسخ،ثلث،رقعہ اور اجازہ میں خود ہی مشق کی ہے۔بہر حال آپ کی تعریف نے میرا حوصلہ بلند کیا ہے۔۔شکریہ
 
ابوشامل

محفلین
سبحان اللہ! تو پھر ہو جائے نستعلیق میں کچھ ؟؟
دیوانی خط تو میرا پسندیدہ ہے کیونکہ ترکوں کی ایجاد ہے اور ترکوں کا مطالعہ میرا پسندیدہ موضوع۔ اگر کچھ موجود ہے تو رقعہ بھی ضرور دکھائیے گا میرے پسندیدہ خطوں میں سے ایک ہے۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا:

capturednx2.jpg

آداب جناب ثلث میں ۔۔ کمال عبور کا پیش خیمہ ہے یہ کتبہ
میں اسے غلطی تسلیم نہیں‌کروں گا ۔۔ کہ یہ ایک لاشعوری
کوشش ہے ۔۔۔ ارتقاء کی۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا طغرہ سر آنکھوں پر
 
ابوشامل

محفلین
خطاطی اصولوں کی بنیاد پر ہوتی ہے اور سیکھنے کے عمل کے دوران ان اصولوں سے ذرہ برابر انحراف نہيں کیا جا سکتا لیکن مہارت حاصل کرنے کے بعد آپ الفاظ سے جس قدر "کھیلیں" گے اور نت نئے انداز میں پیش کریں گے یعنی آپ کی خطاطی جتنی متنوّع ہوگی آپ اتنے ہی منفرد نظر آئیں گے۔ ابو کاشان لکھنے میں گرزلی نے "ش" اور "ن" کے نقطوں کو جس طرح ملایا ہے ایسا پہلی مرتبہ دِکھا ہے مجھے اور بہت ہی اچھا لگا۔ ان کی خطاطی ان کے اندر ایک اضطراب کی علامت لگتی ہے اور تخلیقی کاموں میں مضطرب اور روایات سے برگشتہ دماغ کا حامل شخص ہی آگے نکل سکتا ہے، لگے بندھے اور روایتی طریقوں پر کاربند شخص شعبے میں چل تو سکتا ہے لیکن اس میں اپنی انفرادیت نہیں جتا سکتا۔
 
شکریہ اب میں‌کیا جواب دوں ۔۔ کہ آپ نے میری بات خود ہی کھول کر بیان کردی ہے ۔۔
"" کہ یہ ایک لاشعوری
کوشش ہے ۔۔۔ ارتقاء کی۔۔۔۔۔۔۔ ""
میں ۔ میں نے بھی یہی بات کی ہے ۔۔۔ مروجہ طریقہ سے انحراف ہی ارتقا کا زینہ ہوتی ہے۔
صادقین صاحب نے خطاطی باقائدہ نہیں سیکھی اور مروجہ اصولوں سے ہٹ کر اپنا ہی منفرد
اسلوب رائج کرنے میں نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ ان کے ہزاروں معتقدین پیدا ہوگئے ہیں۔۔

ان دنوں میرے کچھ مسائل ایسے ہیں کہ میں اپنے طغرے پیش نہیں کرسکتا ۔۔ وگرنہ ناچیز
نے قریبا 230 مختلف رسم الخط پر طبع آزمائی کی ہے ۔۔
 
مسٹر گرزلی

محفلین
سبحان اللہ! تو پھر ہو جائے نستعلیق میں کچھ ؟؟
دیوانی خط تو میرا پسندیدہ ہے کیونکہ ترکوں کی ایجاد ہے اور ترکوں کا مطالعہ میرا پسندیدہ موضوع۔ اگر کچھ موجود ہے تو رقعہ بھی ضرور دکھائیے گا میرے پسندیدہ خطوں میں سے ایک ہے۔

دراصل پہلے سے لکھا ہوا کچھ بھی موجود نہیں ہے،نیا ہی لکھنا پڑتا ہے۔
خیر! میں ابھی دوسری غلطی بھی منسلک کرتا ہوں۔:)

واہ جی ماشاءاللہ سے ہمیں ایک اور خطاط بھائی بھی مل گیا اور وہ بھی بہت زبردست خطاط

شکریہ
ذرہ نوازی ہے آپ کی۔

آپ کے ہاتھ میں صفائی ہیں بہت خوب
شکریہ۔
لیکن آپ کو کیسے علم ہوا میرے ہاتھ کی صفائی کا۔ میں نے تو کبھی کسی کو بتایا ہی نہیں کہ میں "لکس" استعمال کرتا ہوں۔
 
ویسے یہ ہاتھ کی صفائی والا جملہ کچھ مشکوک لگتا ہے ۔۔:rolleyes:
لیکن آپ کو کیسے علم ہوا میرے ہاتھ کی صفائی کا۔ میں نے تو کبھی کسی کو بتایا ہی نہیں کہ میں "لکس" استعمال کرتا ہوں۔
 
مسٹر گرزلی

محفلین
پہلا مراسلہ ختم کردیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پتہ نہیں کیا معاملہ ہے کہ جواب ارسال کرنے کا بٹن دبانی پر بسااوقات بلینک پیج آجاتا ہے۔
 
Top