خط میں نے تیرے نام لکھا

امن ایمان

محفلین
ماورا، شازی باجو شکریہ
flower.gif

شازی باجو، نیناں آپو کو میری طرف سے بھی مبارک دیجیئے گا۔

سیفی۔۔>>> شکریہ سیفی صاحب۔۔۔ویسے پتہ نہیں میری چینی اتنی اچھی کیوں ہے۔۔۔حالانکہ میں چینی بہت کم کھاتی ہوں۔ :)

محب۔۔>>>محب، ماوراء نے خط تو بہت مزے کا لکھا تھا بس وہ تھوڑی سی کنفیوژن کی وجہ سے میں زیادہ انجوائے نہیں کرسکی تھی۔۔۔اگر میں اُس کا جواب دیتی تو پھر میری اور ماوراء کی لڑائی پکی تھی۔ :lol: ۔۔ آپ نے اچھا کیا جو میرے اُس فضول خط کا جواب نہیں دیا۔۔۔ویسے لکھا میں نے آپ سب کے لیے ہی تھا اور حیرت انگیز طور پر سب ایک دم ٹھیک بھی ہوگئے۔۔۔ہے نا مزے کی بات۔۔؟ :) آپ میرے ساتھ محاذ نہ ہی کھولیں تو اچھا ہے۔۔۔میرا بدلہ دو صورتوں میں ہوتا ہے۔۔۔یا رو پڑتی ہوں یا رُلا دیتی ہوں۔ :) آپ ابھی ذرا گلابو سے دو دو ہاتھ کرلیں۔

بدتمیز۔۔>> بہت شکریہ۔۔بس سارا کمال تو سیفی صاحب کا ہے اُن کا خط ہی اس قدر مزے کا تھا کہ میں جواب دیے بغیر رہ ہی نہیں سکی۔ہمممم نبیل کو خط تو میں لکھ دوں۔۔۔لیکن پہلے آپ کیوں نہیں لکھتے۔۔۔؟؟؟ آپ تو انھیں سب سے زیادہ جانتے ہیں۔۔۔ویسے میں کچھ سوچتی ہوں اس بارے میں۔: )

نبیل۔۔>> میرا نہیں خیال کہ سیفی ناراض ہوں۔۔جس طرح انہوں نے مملکت عوام داد چائنا کو خط لکھا ہے۔۔۔یہ ناراض موڈ میں ہرگز ہرگز نہیں لکھا جاسکتا۔ :) اور ہاں مجھے یاد آیا۔۔۔اس والے فورم کا فونٹ سائز اتنا چھوٹا کیوں ہے۔۔؟؟؟؟
 
ماوراء

محفلین
حجاب، فاروق (فضلو) کا جواب آ چکا ہے۔ جلدی سے آ جاؤ۔ میں نے اس پریم کہانی کا انجام دیکھنا ہے۔ :p
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
حجاب، فاروق (فضلو) کا جواب آ چکا ہے۔ جلدی سے آ جاؤ۔ میں نے اس پریم کہانی کا انجام دیکھنا ہے۔ :p

نام بھی کیا چُنا ہے محب نے فضلو :lol: سبزی بیچنے والا تو نہیں یہ فضلو :wink: دیکھ لینا انجام ماوراء اس پریم کہانی کا انجام کل :p یہ فضلو پنڈ گیا تھا سب رپورٹ ہے لیتی ہوں خبر جلد ہی فضلو کی :wink:
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماورہ کے نام ۔ ۔

پیاری ماورہ ۔
بے حیا حساب دے
خطوط کے جواب دے :x :p ۔۔ ۔

تو بہ ہے تمھارا فون مل کر نہیں دیتا :x مجھے تو تمھارا فون ہی مکار سا لگتا ہے :p جب بھی میں تمھیں کوئی ضروری بات بتانا چاہتی ہوں اسی دن اسکی آواز گھٹ ُ جاتی ہے
huh.gif

مجال ہے جو مل جائے ۔؟ :x
تو اچھا آج کیا الزام لگا رہی تھی مجھ بچاری معصؤم پر
chusni.gif
کہ میں تمھارے راز راز نہیں رکھتی ۔؟ :roll: :x
:lol: اب بولو ذرا کونسا راز میں نے کھولا ہے ۔؟ :p ۔ اب کل آکر جواب دو ۔ عدالت میں تمھاری پیشی ہے ۔ :p

اچھی باجو،

آج مجھے آپ کا خط پڑھ کر واقعی بہت حیا آئی۔
9.gif

اور آپ کا تو کوئی فون نہیں آیا۔ :roll:

اب تو تقریباً سن ہی لیتی ہوں، پہلے جاب کرتی تھی اس لیے سائلنٹ پر ہی رکھتی تھی۔ اب تو سائلنٹ نہیں ہوتا۔ ہاں بس ایک دن تھا۔ اتفاق سےاسی دن آپ نے کر دیا۔ لیکن پھر میں تو کر ہی دیتی ہوں نا۔
talk030.gif

اور باقی کیا کہوں، اب یہی دیکھ لیں آپ اس بات کو ہی کتنا اچھال رہی ہیں۔ اتنی اتنی باتوں میں اگر عدالت میں پیشی ہونے لگے تو میں مر ہی نہ جاؤں۔ اور میں کون ہوتی ہوں الزام لگانے والی۔ الزام تو آپ خود ہی سر لے رہی ہیں۔ :shock: :(
273_guilty_2.gif

icon17.gif

-----------------------------------------
icon15.gif
icon15.gif
icon15.gif
ویسے شکوے شکایتیں اور خطوط کا الگ زمرہ ہونا چاہیے۔
 
ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:

فاروق پر غور نہیں کیا۔ :wink:
چلو، اب کل تک انتظار کرتی ہوں۔ زبردست سا لکھنا۔ ویسے تو پہلے ہی زبردست لکھا ہے۔ :D
 
اعجاز

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہم بڑے عرصے سے محفل پر اس تھریڈ کو حالیہ پیغامات میں دیکھ رہے تھے۔ بدقسمتی اس تھریڈ کی جب ہم نے دیکھا ایک ہی نام کا "چھٹا" لگا ہوا تھا لہذا ہم نے اس تھریڈ کو کھولنے کی زحمت محسوس نہ کی۔ کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ قیصرانی کی یاد میں پھر کوئی میلہ لگا ہوگا۔ ان کو خطوط لکھ لکھ کر سزا دی جا رہی ہو گی کہ آئیں اور پڑھیں۔ آج بطور تبدیلی ایک الگ نام نظر آیا تو کھول مارا۔ یہاں تو عجب ہی سماں ہے۔ شکوے شکائیتوں کے دفتر کھلے ہیں۔ خاص طور پر سیفی کا نبیل کے نام خطوط اور مملکت عوام داد چائنا کے نام خط اور اس پر امن کا جواب۔ اتنی مزے کی باتیں اور میں نے اتنا عرصہ مس کر دیں۔ (شاکر میں نے زیر نہیں لگائی تم اب پیچھے مت پڑ جانا)
سیفی کی تعریف تو سر اعجاز کر چکے ہیں (دوسرے والے اعجاز نہ سمجھ لیں کہ ان کو سر لکھا ہے۔ :p ) اس کے بعد کیا تعریف ہو سکتی ہے بھلا؟
ویسے ہمیں ان کی طرف سے نبیل کے نامے کا جواب کا انتظار رہے گا۔
امن کا تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ اتنا زبردست لکھ لیتی ہیں۔ امن آپ بھی مستقل لکھا کریں۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ آپ کے نئے خط کا انتظار رہے گا۔ کوشش کریں آپ نبیل کو مزے کا خط لکھیں۔ یہ بہت کم نظر آتے ہیں۔
ماورا آپ لوگوں کو اپنا نام سیکھا دیں یہ آخر میں ہ لگا دیتے ہیں۔ ویسے کیک والا شعر غلط نہیں ہو گیا؟
میں نے تو آخر کو نہایت ہیں نیک کر کے پڑھ لیا۔ اگر یہ ایسے صیح ہے تو اچھا ہوا میں نے اردو میں ٹانگ نہیں پھنسائی۔
شمشاد ظفری کی باتوں کا صیح جواب نہیں دیتے۔ نامعلوم انہوں نے بیگم کو تو منشی نہیں بنا رکھا۔ سر ذرا کرارا کرارا جواب دیں آپ تو جواب کھا کھا بے حال ہو رہے ہیں۔

بدتمیز!
وہ صحیح‌ ہی کہتے ہیں‌ کہ ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے اب کہاں‌ دادا جی کو پتا تھا کے قبولیت کی گھڑی ہے اور تمہارا نام سوچ لیا ۔ اب ساری زندگی کی خفت۔ :?
چاہے ادھر بھیجے گئےخطوط دیکھوں‌ جو کسی کے نام بھی نہیں‌ یا پھر تہارے وہ نامے جو لوگوں‌ کو مخاطب کر کے لکھے گئے ہیں‌ سب کے سب میں‌ تم نے بدتمیزی ضرور کی ہے۔ مشورہ ہے کسی کسی خط کو دستخط کے بغیر بھی جانے دیا کرو، افاقہ ہوگا۔
اور تمہیں‌ بتاتا چلوں‌ ‘اعجاز‘ کا احترام اس محفل میں‌ لازمی ہے تاکہ کوئ بھی آتا جاتا پڑھے تو لکھنے والے کے لیے اس کا دل میلا نا ہو۔
نہیں‌ یقین تو پوچھ لو جیہ سے یا کسی سے بھی ۔
خیر خواہ۔
اعجاز
 
تیشہ

محفلین
ماورا، شازی باجو شکریہ
شازی باجو، نیناں آپو کو میری طرف سے بھی مبارک دیجیئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امن خود دے لو نا مبارک ۔ میں تو دے چکی ۔ آپ اپنے حصے کی خود دیں ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماورہ کے نام ۔ ۔

پیاری ماورہ ۔
بے حیا حساب دے
خطوط کے جواب دے :x :p ۔۔ ۔

تو بہ ہے تمھارا فون مل کر نہیں دیتا :x مجھے تو تمھارا فون ہی مکار سا لگتا ہے :p جب بھی میں تمھیں کوئی ضروری بات بتانا چاہتی ہوں اسی دن اسکی آواز گھٹ ُ جاتی ہے
huh.gif

مجال ہے جو مل جائے ۔؟ :x
تو اچھا آج کیا الزام لگا رہی تھی مجھ بچاری معصؤم پر
chusni.gif
کہ میں تمھارے راز راز نہیں رکھتی ۔؟ :roll: :x
:lol: اب بولو ذرا کونسا راز میں نے کھولا ہے ۔؟ :p ۔ اب کل آکر جواب دو ۔ عدالت میں تمھاری پیشی ہے ۔ :p

اچھی باجو،

آج مجھے آپ کا خط پڑھ کر واقعی بہت حیا آئی۔
9.gif

اور آپ کا تو کوئی فون نہیں آیا۔ :roll:

اب تو تقریباً سن ہی لیتی ہوں، پہلے جاب کرتی تھی اس لیے سائلنٹ پر ہی رکھتی تھی۔ اب تو سائلنٹ نہیں ہوتا۔ ہاں بس ایک دن تھا۔ اتفاق سےاسی دن آپ نے کر دیا۔ لیکن پھر میں تو کر ہی دیتی ہوں نا۔
talk030.gif

اور باقی کیا کہوں، اب یہی دیکھ لیں آپ اس بات کو ہی کتنا اچھال رہی ہیں۔ اتنی اتنی باتوں میں اگر عدالت میں پیشی ہونے لگے تو میں مر ہی نہ جاؤں۔ اور میں کون ہوتی ہوں الزام لگانے والی۔ الزام تو آپ خود ہی سر لے رہی ہیں۔ :shock: :(
273_guilty_2.gif

icon17.gif

-----------------------------------------
icon15.gif
icon15.gif
icon15.gif
ویسے شکوے شکایتیں اور خطوط کا الگ زمرہ ہونا چاہیے۔

مگر ابھی بھی تم فون کہیں رکھ کر خود اللہ جانے کدھر کو ہوتی ہو :? ؟
 
تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
میرے تو خطوط کا کسی نے جواب ہی نہیں دیا ۔۔ نہ تو بڑے بھائی نے ۔۔ اور نہ ہی میری پوتی نے ۔۔۔ اور نہ ہی کوئی ایسا نامہ بر آیا ہے کہ ہم دل کے ارمانوں کو باہر نکال کر رکھ یں ۔ :wink:

سوچتا ہوں کہ اب دوست ہی رہ گئے ہیں ۔ چلو اب ان کو ہی میں کوئی خط لکھتا ہوں ۔ :wink:

جواب کیا دیتی کہ جانتی ہوں نا اپنے دادا جان کو بھی :lol: صرف دل کی بھڑاس ، دل کے ارمان ہی نکالنے آتے ہیں دادا جی کو ۔
chusni.gif
 
بدتمیز

محفلین
اعجاز نے کہا:
بدتمیز!
وہ صحیح‌ ہی کہتے ہیں‌ کہ ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے اب کہاں‌ دادا جی کو پتا تھا کے قبولیت کی گھڑی ہے اور تمہارا نام سوچ لیا ۔ اب ساری زندگی کی خفت۔ :?
چاہے ادھر بھیجے گئےخطوط دیکھوں‌ جو کسی کے نام بھی نہیں‌ یا پھر تہارے وہ نامے جو لوگوں‌ کو مخاطب کر کے لکھے گئے ہیں‌ سب کے سب میں‌ تم نے بدتمیزی ضرور کی ہے۔ مشورہ ہے کسی کسی خط کو دستخط کے بغیر بھی جانے دیا کرو، افاقہ ہوگا۔
اور تمہیں‌ بتاتا چلوں‌ ‘اعجاز‘ کا احترام اس محفل میں‌ لازمی ہے تاکہ کوئ بھی آتا جاتا پڑھے تو لکھنے والے کے لیے اس کا دل میلا نا ہو۔
نہیں‌ یقین تو پوچھ لو جیہ سے یا کسی سے بھی ۔
خیر خواہ۔
اعجاز

بخدمت جناب اعجاز صاحب (بغیر سر کے) :p
سلام
میں خیریت سے ہوں اور خدا سے تمہاری نیک خیریت مطلوب ہے۔ (حالات خراب کرنے کی ذمہ داری ہم نے اٹھا رکھی ہے) امابعد عرض ہے کہ اگر حضور والا کو سر نہ لکھا جائے تو کیا شان میں گستاخی کا شبہ ہوتا ہے؟ بدتمیزی ہمارا عنصر خاص ہے۔ ڈھٹائی سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔ ہمارے نامے جو کسی کے نام نہیں یا وہ نامے جو کسی کے لئے قیامت نامے ہیں سب کے سب جناب کی شان میں نہیں تو جناب کو بھی ایک اچھے اور پکے مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے "سب سے پہلے پاکستان" قسم کا کوئی نصب العین اپنے لئے وضع کر کے صدر پاکستان کی طرح چمٹ جانا چاہئے۔
بدتمیزی کے بعد دوسرا جزو خاص جہالت اور احمقانہ پن ہے لہذا مشورہ سن لیا ہے عمل کی توفیق نہیں ہو گی اس پر مہر ثبت ہے۔ افاقہ ہو گا یا نہیں معلوم نہیں
میرے لکھنے سے کسی کا دل میلا ہو یا نہ ہو مجھے پرواہ نہیں خاص طور پر کسی ایسے شخص کا جس کا معاملے سے نہ کوئی لین نہ دین۔ اور میرے خیال سے اگر فاضل اعتراض گزار پہلے تھوڑی سی چھان بین کر لیں۔ ویسے بھی بہتوں سے بدتمیزی ہوئی ہی اس لئے کہ انہوں نے کاؤنٹر کرنے کی کوشش کی۔ جو مجھے ایک دفعہ کلئیر کر دیتے ہیں کہ ان کو میرے سے بات چیت پسند نہیں میں مڑ کر دوبارہ ان سے بات نہیں کرتا۔ آپ کو بھی کسی قسم کی ناپسندیدگی ہو تو ضرور بتائیں۔ میں کوشش کرونگا کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کروں۔ میں گپ شپ کے فورمز کو اسی لئے نظر انداز کر دیتا ہوں کہ اکثریت کا منہ پھول جاتا ہے۔ یہاں بھی پوسٹ کرنے سے پہلے سوچا تھا کہ ضرور کوئی نہ کوئی حضرت لٹھ لے کر پیچے پڑ جائیں گیں۔
اعجاز کون ہیں؟ سر اعجاز جو کہ ہندوستان کے حیدرآباد میں رہائش پذیر ہیں؟ یا آپ جن کو میں نے "دوسرے والے اعجاز" لکھا تھا؟ اگر آپ اپنے لئے احترام کی بات کرتے ہیں تو معذرت کے ساتھ مجھ سے عزت کروانے کے لئے آپ کو خود محنت کرنا ہو گی۔ سر اعجاز کا میں احترام کرتا ہوں یا نہیں یہ میرے خیال سے میں بہتر جانتا ہوں۔ اگر آپ کو لگا تھا کہ میں نے سر اعجاز کو دوسرے والے اعجاز اور آپ کو سر لکھا تھا تو میں ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہی ہو سکتا ہوں۔
وسلام
 
باتمیز کے نام دوسرا خط

بدتمیز نے کہا:
وآداب۔
اجی حضرت آپنے اپنے مکتوب کے اختتامی حصہ میں ایک حکم، حکم امتناعی کی طرز پر جاری کر دیا۔ اب ہاتھ بندھے ہیں اور زبان بھی۔ ورنہ ہم گرم مزاجی تو نہیں لیکن خوش مزاجی کے جوہر دیکھاتے لیکن ہماری خوش مزاجی بھی بہتوں کے نازک مزاج پر بارگراں کی صورت ہوتی ہے۔
آپ چنداں میرے نام پر مت جائیے۔ ہمیں عادت ہے دوسرے پروا نہیں۔ جب ہمیں پروا نہیں تو لوگوں کو کاہے کو؟ ویسے بھی ہم کسی کو کبھی الزام نہیں دیتے کہ میاں تم نے ہمیں بدتمیز کیوں کہا؟
میرا علم ایک اوٹ پٹانگ ڈھیر کے سوا کچھ نہیں۔ نہ میں نے اپنے آپ کو کبھی عقل کل سمجھنے کی غلطی کی ہے۔ اگر میں کسی کو بےوقوف سمجھوں تو یقینن مجھ سے بڑا بےوقوف کوئی نہیں (ویسے بھی میرے سے بڑا بےوقوف کوئی نہیں) میں ہمیشہ پہلے نصیحت کرتا ہوں (آپ کا نصیحت نہ کرنے کا شکریہ مجھے نصیحتوں سے بڑی چڑ ہے) یہ میری بدقسمتی ہے کہ آپ میرے ان پیغامات کو نہ پڑھ سکے جو اور کسی تھریڈ پر کئے گئے تھے۔ (میں نے فرض کیا ہے کہ آپ تازہ ترین معرکے کی بنا پر یہ خط لکھ رہے ہیں۔)
میرا کسی کی عزت نفس مجروح کرنے کا مقصد نہیں ہوتا۔ ہاں اگر کسی کو تیس مار خان بننے کا شوق ہو تو میں معافی کا قائل نہیں۔ میں نہ معاف کرتا ہوں نہ بھولتا ہوں۔ بلاوجہ معاف کرنا بہادری نہیں بزدلی کی بدترین مثال ہوتی ہے۔
اگر حالئہ بات کے علاوہ کوئی اور بات ہے یا کسی اور واقعے پر آپ نے یہ سوچا ہے یا کئی باتوں پر لکھا ہے تو میں گزارش کروں گا کہ آپ مجھے ضرور بتائیں یہاں نہیں بتا سکتے تو ذاتی پیغام کی صورت میں بتائیں میں وعدہ کرتا ہوں کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کرونگا۔
لیجئے حضرت میں نے بلا کسی گرم مزاجی کے آپکے خیر نامہ کا جواب جاری کر دیا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی کسی بات پر گرمی کا تاثر ملے تو معذرت۔ کیا کریں ہماری تمیز بھی بدتمیزی ہی لگتی ہے۔
وسلام
جناب والا!
سلام مسنون!
خیریت موجود و خیریت مطلوب!
جب یہ خبر پڑی کہ آپ نے بھی اس زمرے میں کچھ تحریر کیا ہے تو جیسے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔۔۔ ایک انجانا سا خوف چھا گیا کہ لیجئے! اب میرے خط لکھنے کی جسارت پر آپ نے خوب لتے لیے ہوں گے تاہم آپ کے خط کا جواب پڑھا تو دل بے قرار کو قرار نصیب ہوا۔ ہم آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہماری درگت بنانے سے احتراز کیا ورنہ لگتا تھا کہ ہم بھری محفل (یا یوں کہہ لیں کہ اردو محفل) میں کسی کو منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے۔ شاید مابدولت کو اندازہ نہیں، ورنہ آپ کے طنزیہ جملوں سے کچھ ایسا ہی حال ہوجاتا۔ یہ پتا نہیں شاکر بھائی وغیرہ کا کیا حال ہوتا ہوگا۔
بہرحال! آپ کے اس لطف کرم سے سرشار ہونے کے بعد امید ہے کہ اپنے خطوط میں آئندہ بھی ہاتھ ہلکا رکھیں گے۔ :wink:
آپ کو لوگوں سے یہ شکوہ ہے کہ وہ آپ کی خوش تمیزی کو بھی بدتمیزی سمجھتے ہیں اور لوگوں کو آپ سے یہ شکوہ ہے کہ آپ ان کی خوش مزاجی کو بدمزاجی میں بدل دیتے ہیں۔ میں یہ تسلی نہیں دوں گا کہ آپ بالکل فکر نہ کریں۔۔۔ کیونکہ مجھے اندازہ ہے، آپ ایسی باتوں کی فکر قطعا نہیں کرتے۔ شکوے گلے اپنی جگہ دونوں کے درست ہیں۔ شاید آپ کا نام دیکھ کر لوگ یہ فرض کرلیتے ہیں کہ آپ جو کچھ بھی تحریر کرتے ہیں وہ بدتمیزی ہوتی ہے۔ اس میں آپ جناب والا کا قصور بالکل نہیں (شاید آپ کے نِک کا قصور ہے :p )
اور آپ کا یہ گمان بالکل غلط ہے کہ آپ کی حالیہ نوک جھونک کے سبب سے پہلا خط لکھا۔ بخدا میرے ذہن میں ایسا کوئی خیال نہ تھا۔
خیر! اپنا دوسرا مکتوب بس اسی پر بس کرکے روانہ کرتا ہوں کیونکہ اب یہاں صرف میں ہی نہیں ہوں جو آپ کو خط لکھ رہا ہے بلکہ یہ کام جناب اعجاز صاحب بھی کررہے ہیں۔ آپ کو بھلے سے خیال ہو یا نہ ہو، لیکن مجھے آپ کا خیال ہے۔
اپنا اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھئے گا۔
والسلام
مخلص
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہممم یہ توواقعی بہت خوب سلسلہ شروع کیاہے باجو، آپ نے کوشش کروں گاکہ ہم بھی اس میں کچھ ہاتھ بٹائیں لیکن کیونکہ ابھی نہیں لیکن انشاء اللہ ضرورباضرور لکھیں گے یہاں بھی۔

ابھی تک اس دھاگہ کوپوری طرح پڑھانہیں لیکن جتناپڑھاخوب مزے لئے ہیں۔ باجو، سیفی بھائی، نبیل بھائی،باتمیزبھائی، سسٹرامن ایمان، بہت خوب۔ بہت اچھے۔

والسلام
جاویداقبال
 
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب، فاروق (فضلو) کا جواب آ چکا ہے۔ جلدی سے آ جاؤ۔ میں نے اس پریم کہانی کا انجام دیکھنا ہے۔ :p

نام بھی کیا چُنا ہے محب نے فضلو :lol: سبزی بیچنے والا تو نہیں یہ فضلو :wink: دیکھ لینا انجام ماوراء اس پریم کہانی کا انجام کل :p یہ فضلو پنڈ گیا تھا سب رپورٹ ہے لیتی ہوں خبر جلد ہی فضلو کی :wink:

آنکھیں ہیں کہ بٹن ، فیضو جیسے خوبصورت نام کو کیا بنا دیا گلابو نے ۔
 
امن ایمان نے کہا:
محب۔۔>>>محب، ماوراء نے خط تو بہت مزے کا لکھا تھا بس وہ تھوڑی سی کنفیوژن کی وجہ سے میں زیادہ انجوائے نہیں کرسکی تھی۔۔۔اگر میں اُس کا جواب دیتی تو پھر میری اور ماوراء کی لڑائی پکی تھی۔ :lol: ۔۔ آپ نے اچھا کیا جو میرے اُس فضول خط کا جواب نہیں دیا۔۔۔ویسے لکھا میں نے آپ سب کے لیے ہی تھا اور حیرت انگیز طور پر سب ایک دم ٹھیک بھی ہوگئے۔۔۔ہے نا مزے کی بات۔۔؟ :) آپ میرے ساتھ محاذ نہ ہی کھولیں تو اچھا ہے۔۔۔میرا بدلہ دو صورتوں میں ہوتا ہے۔۔۔یا رو پڑتی ہوں یا رُلا دیتی ہوں۔ :) آپ ابھی ذرا گلابو سے دو دو ہاتھ کرلیں۔

بس مجھے بھی یہی ڈر تھا کہ تمہاری اور ماورا کی لڑائی نہ ہو جائے۔ :)
تمہارا خط فضول ہرگز نہ تھا مگر جیسا کہ تم نے بھی کہا کہ تم جواب اتنی آسانی سے برداشت نہ کر پاتی اس لیے میں نے نہیں دیا۔ ویسے تم رو پڑو گی اس لیے چھوڑ دیا :lol:

گلابو کے ساتھ ساتھ اب ظفری اور شمشاد کے ساتھ محاذ کھلنے ہی والا ہے۔ ویسے میں نے حساب لگایا ہے کہ میرے اور حجاب کے خطوط پر یا تو لوگ محتاط ہو کر تبصرہ نہیں کر رہے یا واقعی اصلی خطوط کے قریب کا معاملہ ہوگیا۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
امن ایمان نے کہا:
بدتمیز۔۔>> بہت شکریہ۔۔بس سارا کمال تو سیفی صاحب کا ہے اُن کا خط ہی اس قدر مزے کا تھا کہ میں جواب دیے بغیر رہ ہی نہیں سکی۔ہمممم نبیل کو خط تو میں لکھ دوں۔۔۔لیکن پہلے آپ کیوں نہیں لکھتے۔۔۔؟؟؟ آپ تو انھیں سب سے زیادہ جانتے ہیں۔۔۔

:shock: امن ، یہ بات تو ہم نے بہت چھپائی ہوئی تھی، آپ کو کیسے پتا چلی؟
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
‌ گلابو کے ساتھ ساتھ اب ظفری اور شمشاد کے ساتھ محاذ کھلنے ہی والا ہے۔ ویسے میں نے حساب لگایا ہے کہ میرے اور حجاب کے خطوط پر یا تو لوگ محتاط ہو کر تبصرہ نہیں کر رہے یا واقعی اصلی خطوط کے قریب کا معاملہ ہوگیا۔ :wink:

ارے میں تو انتظار کر رہا ہوں کہ تم کب محاذ کھولتے ہو ۔۔ اور میں بھی اس روایتی خط وکتابت سے باہر نکلوں ۔

اور رہی بات تمہارے اور حجاب کے مابین خطوط کے تبادلے کی تو بھائی ۔۔۔ کوئی محتاط نہیں ہے بس سب انتظار کر رہے ہیں کہ کب ان خطوط کے لفافوں پر اصل مہر لگتی ہے ۔۔۔ پھر دیکھنا لوگوں کے تبصرے ۔۔ بھئی لوگ ہوتے ہی ہیں تبصرہ کرنے کے لیئے ۔۔۔ مگر تم کیا سمجھو ، تم کیا جانو ۔۔۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
بدتمیز۔۔>> بہت شکریہ۔۔بس سارا کمال تو سیفی صاحب کا ہے اُن کا خط ہی اس قدر مزے کا تھا کہ میں جواب دیے بغیر رہ ہی نہیں سکی۔ہمممم نبیل کو خط تو میں لکھ دوں۔۔۔لیکن پہلے آپ کیوں نہیں لکھتے۔۔۔؟؟؟ آپ تو انھیں سب سے زیادہ جانتے ہیں۔۔۔

:shock: امن ، یہ بات تو ہم نے بہت چھپائی ہوئی تھی، آپ کو کیسے پتا چلی؟

نبیل بھائی یہ امن گزشتہ دنوں اسی مشن پر ہی تو گئی ہوئی تھی۔
 
ظفری

لائبریرین
جناب پوسٹ ماسٹر صاحب
ڈاک خانہ خط تیرے نام کا
محلہ اردو محفل

میں اس خط کے ذریعے آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ آپ کے اس ڈاک خانے کے توسط سے محلہِ اردو محفل میں کچھ ایسی خط وکتابت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ جس سے یہاں کے رہنے والے ہر مکین کے دل میں ہیجان انگیزی کے اثرات مرتب ہوگئے ہیں ۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ خطوط لفافوں کی قید سے بلکل آزاد ہیں جس کی وجہ سے خط کا متن ہر خاص و عام میں پڑھا جا رہا ہے ۔ ‌۔ کچھ حسینوں کی خط کی نوعیت ایسی ہے کہ سبزی والا بھی پان والے سے لڑ رہا ہے کہ یہ خط اسے لکھا گیا ہے ۔ انتشار اور بے چینی کی کیفیت ہر اس مکین میں پائی جاتی ہے ۔ جو پہلے ہی سے اذدواجی عذاب جھیل رہا ہے ۔ مگر پھر بھی بضد ہے کہ “ صنم نے ہم کو خط لکھا “ ۔۔۔ یا پھر اپنے چھوٹے بچے کی انگلی پکڑے ہوئے ۔۔ گنگنا رہا ہے کہ ،“ ہم نے صنم کو خط لکھا “ ۔۔۔ کئی بچوں کی شکایت پر کئی گھروں میں تنازعات بھی کھڑے ہوگئے ہیں ۔ جن کے بیھٹنے کے دور دور تک کوئی آثار نہیں ۔۔۔ اگر‌انتشار اور افراتفری کی یہی کیفیت رہی تو ایک دن ممکن ہے کہ کوئی خط اپنا کام ہی کر جائے ۔ اور اس محلہ کو ایک نہیں بلکہ دو مکینوں سے ہاتھ دھونے پڑیں ۔ بے شک وہ اپنی شادی میں ہاتھ ملتے ہوئے کچھ مکینوں کو دعوت بھی دے ڈالیں ۔ مگر محلہِ اردو محفل ‌ کو ان کی جدائی کا سوگ اس وقت تک منانا پڑے گا ۔ جب تک وہ دونوں مکین اپنے کیے پرتوبہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خطوط واپس کرکے ‌محلے میں لوٹ نہ آئیں ۔

آپ سے گذارش ہے کہ ایسے خطوط کی ترسیل پر پابندی لگائی جائے یا پھر ان خطوط کو ان کے صیح وارثوں تک پہنچانے کا معقول انتظام کیا جائے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ایلزبیتھ ۔۔۔ حاجی امام دین کی زوجہ بن جائے یا زیبدہ ۔۔ ہیرا لال سے منسوب ہوجائے ۔

امید ہے آپ میری اس عرضی پر اپنی اکلوتی آنکھ سے نظر ڈالیں گے ۔۔ کہ سنا ہے کہ آپ سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں
وسلام

فقط
ایک مکین
محلہ اردو محفل
 
شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی آپ کو ایک بات بتاتا چلوں اور وہ یہ کہ سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں فقیر کی گالی اور ہجڑے کی تالی کا برا نہیں ماننا چاہیے۔

محب اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ میرے پیر بھائی ہیں۔
 
Top