خط میں نے تیرے نام لکھا

شمشاد نے کہا:
عمار بھائی آپ کو ایک بات بتاتا چلوں اور وہ یہ کہ سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں فقیر کی گالی اور ہجڑے کی تالی کا برا نہیں ماننا چاہیے۔

محب اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ میرے پیر بھائی ہیں۔

شمشاد بھیا! یہ کس بات پر کہا ہے؟؟؟ :cry: کچھ سمجھ نہیں سکا میں!
 
شمشاد نے کہا:
عمار بھائی آپ کو ایک بات بتاتا چلوں اور وہ یہ کہ سلسلہ یوسفیہ کے پیر و مرشد فرماتے ہیں فقیر کی گالی اور ہجڑے کی تالی کا برا نہیں ماننا چاہیے۔

محب اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ میرے پیر بھائی ہیں۔

شمشاد میں پیر بھائی تو ہوں مگر ذرا عمار کو بتا دیں کہ کس بات پر آپ نے یہ وضاحت دی ہے ویسے ایک خط میں عمار کو بھی گھسیٹ ہی لیں۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ عمار بھائی بار بار عبد اللہ صاحب کو سمجھانے لگ جاتے ہیں، اس بات پر کہا تھا۔ اب یہ نہ پوچھیئے گا کہ عبد اللہ صاحب کون ہیں۔

میں ابھی تھوڑی دیر میں مزید وضاحت دوں گا۔
 
محب علوی نے کہا:
شمشاد میں پیر بھائی تو ہوں مگر ذرا عمار کو بتا دیں کہ کس بات پر آپ نے یہ وضاحت دی ہے ویسے ایک خط میں عمار کو بھی گھسیٹ ہی لیں۔ :wink:
جی ہاں! خوشی سے گھسیٹئے۔ جب ہم یہاں باتمیز کو خط لکھ سکتے ہیں تو آپ کیوں مجھ نازک سے جان پر رحم کھائیں :wink:
ویسے محب بھائی! یہ دعوت آپ شمشاد بھائی کو کیوں دے رہے ہیں؟ خود اٹھائیں نا یہ بیڑا۔۔۔
اور شمشاد بھائی کی وضاحت کا تو مجھے بھی بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔ دیکھتے ہیں۔۔۔۔!
 
شمشاد نے کہا:
یہ عمار بھائی بار بار عبد اللہ صاحب کو سمجھانے لگ جاتے ہیں، اس بات پر کہا تھا۔ اب یہ نہ پوچھیئے گا کہ عبد اللہ صاحب کون ہیں۔

میں ابھی تھوڑی دیر میں مزید وضاحت دوں گا۔
میں سمجھ گیا اچھی طرح۔۔۔ ہاں! آپ کی “مزید وضاحت“ کا انتظار بہرحال رہے گا۔
اصل میں شمشاد بھائی! تھوڑی بہت کوشش تو کی جاسکتی ہے نا؟ خیر آپ یہاں مجھ سے پہلے کے ہیں سو لوگوں کو آپ مجھ سے بہتر سمجھ سکتے ہیں لیکن مجھے لگا کہ میں بھی اپنے دل کی آواز ان تک پہنچا کر دیکھ لوں۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب، فاروق (فضلو) کا جواب آ چکا ہے۔ جلدی سے آ جاؤ۔ میں نے اس پریم کہانی کا انجام دیکھنا ہے۔ :p

نام بھی کیا چُنا ہے محب نے فضلو :lol: سبزی بیچنے والا تو نہیں یہ فضلو :wink: دیکھ لینا انجام ماوراء اس پریم کہانی کا انجام کل :p یہ فضلو پنڈ گیا تھا سب رپورٹ ہے لیتی ہوں خبر جلد ہی فضلو کی :wink:

آنکھیں ہیں کہ بٹن ، فیضو جیسے خوبصورت نام کو کیا بنا دیا گلابو نے ۔
او ہاں۔۔۔۔فیضو تھا۔۔۔ :oops: :oops:
 
ماوراء

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہممم یہ توواقعی بہت خوب سلسلہ شروع کیاہے باجو، آپ نے کوشش کروں گاکہ ہم بھی اس میں کچھ ہاتھ بٹائیں لیکن کیونکہ ابھی نہیں لیکن انشاء اللہ ضرورباضرور لکھیں گے یہاں بھی۔

ابھی تک اس دھاگہ کوپوری طرح پڑھانہیں لیکن جتناپڑھاخوب مزے لئے ہیں۔ باجو، سیفی بھائی، نبیل بھائی،باتمیزبھائی، سسٹرامن ایمان، بہت خوب۔ بہت اچھے۔

والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام

جاوید بھائی، یہ سلسلہ سیفی نے شروع کیا ہے۔ :?
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
محب۔۔>>>محب، ماوراء نے خط تو بہت مزے کا لکھا تھا بس وہ تھوڑی سی کنفیوژن کی وجہ سے میں زیادہ انجوائے نہیں کرسکی تھی۔۔۔اگر میں اُس کا جواب دیتی تو پھر میری اور ماوراء کی لڑائی پکی تھی۔ :lol: ۔۔
بس مجھے بھی یہی ڈر تھا کہ تمہاری اور ماورا کی لڑائی نہ ہو جائے۔ :)
اف۔۔۔شکر ہے میری اور امن کی لڑائی نہیں ہوئی۔ ورنہ امن کی باتیں سن کر تو مجھ لگ رہا تھا کہ امن نہ صرف مجھ سے لڑائی بلکہ میری پکی دشمن بھی بن جائے گی۔ (حالانکہ میں نے صرف تنگ کرنے کے موڈ میں سب لکھا تھا۔) :lol:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
نبیل نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
بدتمیز۔۔>> بہت شکریہ۔۔بس سارا کمال تو سیفی صاحب کا ہے اُن کا خط ہی اس قدر مزے کا تھا کہ میں جواب دیے بغیر رہ ہی نہیں سکی۔ہمممم نبیل کو خط تو میں لکھ دوں۔۔۔لیکن پہلے آپ کیوں نہیں لکھتے۔۔۔؟؟؟ آپ تو انھیں سب سے زیادہ جانتے ہیں۔۔۔

:shock: امن ، یہ بات تو ہم نے بہت چھپائی ہوئی تھی، آپ کو کیسے پتا چلی؟

نبیل بھائی یہ امن گزشتہ دنوں اسی مشن پر ہی تو گئی ہوئی تھی۔
ہاہاہاہا۔
ویسے آجکل امن ایک اور مشن پر نکلی ہوئی ہے۔ :D
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
جناب پوسٹ ماسٹر صاحب
ڈاک خانہ خط تیرے نام کا
محلہ اردو محفل

میں اس خط کے ذریعے آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ آپ کے اس ڈاک خانے کے توسط سے محلہِ اردو محفل میں کچھ ایسی خط وکتابت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ جس سے یہاں کے رہنے والے ہر مکین کے دل میں ہیجان انگیزی کے اثرات مرتب ہوگئے ہیں ۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ خطوط لفافوں کی قید سے بلکل آزاد ہیں جس کی وجہ سے خط کا متن ہر خاص و عام میں پڑھا جا رہا ہے ۔ ‌۔ کچھ حسینوں کی خط کی نوعیت ایسی ہے کہ سبزی والا بھی پان والے سے لڑ رہا ہے کہ یہ خط اسے لکھا گیا ہے ۔ انتشار اور بے چینی کی کیفیت ہر اس مکین میں پائی جاتی ہے ۔ جو پہلے ہی سے اذدواجی عذاب جھیل رہا ہے ۔ مگر پھر بھی بضد ہے کہ “ صنم نے ہم کو خط لکھا “ ۔۔۔ یا پھر اپنے چھوٹے بچے کی انگلی پکڑے ہوئے ۔۔ گنگنا رہا ہے کہ ،“ ہم نے صنم کو خط لکھا “ ۔۔۔ کئی بچوں کی شکایت پر کئی گھروں میں تنازعات بھی کھڑے ہوگئے ہیں ۔ جن کے بیھٹنے کے دور دور تک کوئی آثار نہیں ۔۔۔ اگر‌انتشار اور افراتفری کی یہی کیفیت رہی تو ایک دن ممکن ہے کہ کوئی خط اپنا کام ہی کر جائے ۔ اور اس محلہ کو ایک نہیں بلکہ دو مکینوں سے ہاتھ دھونے پڑیں ۔ بے شک وہ اپنی شادی میں ہاتھ ملتے ہوئے کچھ مکینوں کو دعوت بھی دے ڈالیں ۔ مگر محلہِ اردو محفل ‌ کو ان کی جدائی کا سوگ اس وقت تک منانا پڑے گا ۔ جب تک وہ دونوں مکین اپنے کیے پرتوبہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خطوط واپس کرکے ‌محلے میں لوٹ نہ آئیں ۔

آپ سے گذارش ہے کہ ایسے خطوط کی ترسیل پر پابندی لگائی جائے یا پھر ان خطوط کو ان کے صیح وارثوں تک پہنچانے کا معقول انتظام کیا جائے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ایلزبیتھ ۔۔۔ حاجی امام دین کی زوجہ بن جائے یا زیبدہ ۔۔ ہیرا لال سے منسوب ہوجائے ۔

امید ہے آپ میری اس عرضی پر اپنی اکلوتی آنکھ سے نظر ڈالیں گے ۔۔ کہ سنا ہے کہ آپ سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں
وسلام

فقط
ایک مکین
محلہ اردو محفل
زبردست ظفری۔ اب میں تو اس کا جواب نہیں دے رہی۔ :D
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ عمار بھائی بار بار عبد اللہ صاحب کو سمجھانے لگ جاتے ہیں، اس بات پر کہا تھا۔ اب یہ نہ پوچھیئے گا کہ عبد اللہ صاحب کون ہیں۔

میں ابھی تھوڑی دیر میں مزید وضاحت دوں گا۔
شمشاد بھائی، عبداللہ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ :p
 
شمشاد

لائبریرین
عربی میں ‘عبد‘ کا مطلب ‘بندہ‘ ہے اور اللہ اللہ ہی ہے تو ‘عبد اللہ‘ کا مطلب ‘اللہ کا بندہ‘ ہے۔
 
زیک

مسافر
میں نے سوچا کہ میں بھی اس تھریڈ پر لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہو جاؤں۔

بڑا آڑو
5 اپریل 2007

ٹو ہوم اٹ مے کنسرن:

بعد از سلام عرض ہے کہ ایک صاحب نے اپنا نام خود رکھا ہے مگر آپ کبھی اسے خدا کا غلام بناتے ہیں، کبھی اس کے نام کے متضاد سے اسے بلاتے ہیں اور کبھی اس کے پیارے سے اردو نام کے انگریزی مخفف استعمال کرتے ہیں۔ آخر نام کس لئے ہوتا ہے؟ آپ اسے کو اس کے نام سے ہی پکاریں۔ نام اچھا ہے یا برا یہ سوچنا اس کا کام ہے جس کا نام ہے آپ کو اس سے کیا۔

شکریہ
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
عربی میں ‘عبد‘ کا مطلب ‘بندہ‘ ہے اور اللہ اللہ ہی ہے تو ‘عبد اللہ‘ کا مطلب ‘اللہ کا بندہ‘ ہے۔
اچھا۔ میں سمجھ رہی تھی عبد کا مطلب، عبادت کرنے والا۔ :p
لیکن “اللہ کا بندہ“ مطلب زیادہ اچھا ہے۔ :D
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
میں نے سوچا کہ میں بھی اس تھریڈ پر لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہو جاؤں۔

بڑا آڑو
5 اپریل 2007

ٹو ہوم اٹ مے کنسرن:

بعد از سلام عرض ہے کہ ایک صاحب نے اپنا نام خود رکھا ہے مگر آپ کبھی اسے خدا کا غلام بناتے ہیں، کبھی اس کے نام کے متضاد سے اسے بلاتے ہیں اور کبھی اس کے پیارے سے اردو نام کے انگریزی مخفف استعمال کرتے ہیں۔ آخر نام کس لئے ہوتا ہے؟ آپ اسے کو اس کے نام سے ہی پکاریں۔ نام اچھا ہے یا برا یہ سوچنا اس کا کام ہے جس کا نام ہے آپ کو اس سے کیا۔

شکریہ
نبیل سے زیادہ تو آپ جاننے والے نکلے۔ :oops: :p
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی سسٹرماوراء، یہ تودھاگہ سیفی بھائي نے شروع کیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
چ۔لوجی غلطی ہوگئی ہے معافی لے لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

والسلام
جاویداقبال
 
Top