ناعمہ عزیز
لائبریرین
ناعمہ بھیا نے تم کو باجی کہہ دیا
ہی ہی ہی ہی
اب میں کیا کہوں، خود ہی اندازہ کر لو ناں
شمشاد بھیا کی باجی کو کیا کہا جائے گا
اوئےےےےےےےےےےے میں ٹیڈی کی باجی ہوں
ناعمہ بھیا نے تم کو باجی کہہ دیا
ہی ہی ہی ہی
اب میں کیا کہوں، خود ہی اندازہ کر لو ناں
شمشاد بھیا کی باجی کو کیا کہا جائے گا
مذاق میں نہیں، محاورۃً بولا ہے۔ اور ہاں آئسکریم کھائی کہ نہیں؟
تو کوئی بات نہیں آئسکریم اوپر بھجوا دیں گے۔
اوپر تو ہر قسم کے سگنل آتے ہیں اور وہاں تو لیپی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
بلاوا آ گیا کیا؟
بہت اچھا لکھا ہے ناعمہ۔بہت ہی پیارے ، معصوم ، گول مٹول آنکھوں والے ، ہینڈ سم سے میرے ذاتی ٹیڈی
آداب۔
کے بعد عرض کرتی ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور تمھاری خیریت نیک مطلوب چاہتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ تم میرے پاس آ کر ہواؤں میں اُڑنے لگے ہو ، ظاہر ہے جب روز تم نے میرا سو روپیہ آئسکریم پر لگوانا ہے تو تمھارے دل کو ٹھنڈ ہی پڑے گی نا ، میں نے تم سے بڑے ہی گلے کرنے ہیں ، ایک تو تم اتنی دیر بعد میرے پاس آئے ، میں جب بھی تم سے کھیلنے لگتا ہوں اماں حضور بڑی زرو سے مجھے دیکھتی ہیں ، اور میں سہم کر بھیگا بلا بن جاتا ہوں ، اور تو اور غضب کی بات یہ ہے کہ تم اتنے سوہنے ہو میرا دل کرتا ہے ایم اے انگلش چھوڑ کر تمھارے ساتھ سیر کرنے جاؤں ، ہم پہاڑوں پر جائیں اور وہاں جا کر ہم گول گپے کھائیں اور چونی والی پیپسی کی قلفیاں کھائیں ، اور گدھا گاڑی پر بیٹھ کر جھولے لیں ، اور جامن کے درختوں پر بندر کی طرح چڑھ کر جامن کھائیں ، اور کیریوں کو پتھر ماریں ، اور پھر کوئی ہمارے پکڑنے آئے میں بھاگ جاؤں اور تمھیں خوب مار پڑے ، پھرمیں اپنے دوپٹے سے تمھاری پٹیاں باندھوں اور تم میرے آگے کان پکڑو اور توبہ کرو کہ آئندہ کبھی تم میرے ساتھ نہیں جاؤ گے۔
لیکن مجھے لگتا ہے میں یہ سارے کے سارے ارمان دل میں لے کر شہر خاموشاں کی طرف روانہ ہو جاؤں گی ، اور تم ڈھیٹ بن کر میرے سامنے سر جھکائے بیٹھے رہو گے میری کسی بات کا جواب نہیں دو گے ۔
خیر اگر یہ پڑھنے کے بعد بھی تمھیں عقل نا آئی تو میری تمھاری کچی۔
فقط تمھاری
ناعمہ باجی
میرے کہنے یا نہ کہنے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اصل بات بلاوے کی ہے۔
اور مجھے حجاب یاد آ گئی اس دھاگے سے۔
اب ایک محجوبانہ قسم کی مسکان پر نظریں جمائے رکھیں۔میں سمجھا تمہیں حجاب آگیا اس دھاگے سے ۔۔۔ ۔
ضرور ضرور ۔۔۔۔ آج ہی میرے ریڈنگ آئی گلاسز آگئے ہیں ۔ امید ہے اس سلسلے میں بھی کام کریں گے ۔اب ایک محجوبانہ قسم کی مسکان پر نظریں جمائے رکھیں۔
اس میں خورد بینی کے بجائے دوربینی صلاحیت ہونی چاہیے!ضرور ضرور ۔۔۔ ۔ آج ہی میرے ریڈنگ آئی گلاسز آگئے ہیں ۔ امید ہے اس سلسلے میں بھی کام کریں گے ۔
سعود بھائی ۔۔۔ مسکان کہیں بھی ہو نظر آ ہی جاتی ہے ۔ اور وہ بھی محبوبانہ ہو تو پھر کسی بھی صورت چھپ نہیں سکتی ۔اس میں خورد بینی کے بجائے دوربینی صلاحیت ہونی چاہیے!