کبھی تو خواب کبھی رت جگے سے باتیں کیں ترے گمان میں ہم نے دیے سے باتیں کیں (عدنان محسن)
جاسمن لائبریرین جنوری 10، 2020 #321 کبھی تو خواب کبھی رت جگے سے باتیں کیں ترے گمان میں ہم نے دیے سے باتیں کیں (عدنان محسن)
جاسمن لائبریرین جنوری 12، 2020 #322 وقت مہنگا ہو رہا تھا لفظ بھی کم یاب تھے شاعروں کو خواب بننے میں بھی آسانی نہ تھی (عدنان محسن)
ط طاہر شیخ محفلین جنوری 14، 2020 #323 خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیے ان میں جا کر مگر رہا نہ کرو منیر نیازی
جاسمن لائبریرین فروری 25، 2020 #324 اوپر بادل، نیچے پربت، بیچ میں خواب غزالاں کا دیکھو میں نے حرف جما کے نگر بنایا جاناں کا رئیس فروغ
جاسمن لائبریرین اگست 31، 2020 #325 ہم ہوس کی طرح عشق کرتے رہے روح بھی جسم بھی اپنی بیداریوں کا صلہ خواب ہی خواب تھا دوستو بمل کرشن اشک
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2020 #326 زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ میاں سوچتے رہیے کہ اس خواب کی تعبیر ہے کیا (احمد عطا)
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #327 لگتا ہے اتنا وقت مرے ڈوبنے میں کیوں اندازہ مجھ کو خواب کی گہرائی سے ہوا!!! (ظفر اقبال)
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #328 عاشقی میں میرؔ جیسے خواب مت دیکھا کرو باؤلے ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو احمد فراز
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #329 کچل کے پھینک دو آنکھوں میں خواب جتنے ہیں اسی سبب سے ہیں ہم پر عذاب جتنے ہیں۔۔۔ جان نثار اختر
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #330 کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئے۔۔ وہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے سلیم کوثر
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #331 ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھر۔۔۔۔ اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے عبید اللّہ علیم
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #332 بیاں خواب کی طرح جو کر رہا ہے۔۔ یہ قصہ ہے جب کا کہ آتشؔ جواں تھا حیدر علی آتش
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #333 مانا کہ سب کے سامنے ملنے سے ہے حجاب لیکن وہ خواب میں بھی نہ آئیں تو کیا کریں اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #334 یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیں!!!! انہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #335 آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام۔ اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں سراج لکھنوی
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #336 خوابوں پر اختیار نہ یادوں پہ زور ہے۔۔ کب زندگی گزاری ہے اپنے حساب میں فاطمہ حسن
سیما علی لائبریرین اگست 31، 2020 #337 اور تو کیا تھا بیچنے کے لئے،،،،،، اپنی آنکھوں کے خواب بیچے ہیں جون ایلیا
شمشاد لائبریرین اگست 31، 2020 #338 میری آنکھوں کے دام پورے دو میں نے خوابوں سمیت بیچی ہیں (نامعلوم) مدیر کی آخری تدوین: اگست 31، 2020
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 1، 2020 #339 سیما علی نے کہا: کچل کے پھینک دو آنکھوں میں خواب جتنے ہیں اسی سبب سے ہیں ہم پر عذاب جتنے ہیں۔۔۔ جان نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ
سیما علی نے کہا: کچل کے پھینک دو آنکھوں میں خواب جتنے ہیں اسی سبب سے ہیں ہم پر عذاب جتنے ہیں۔۔۔ جان نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 1، 2020 #340 ہونا تو وہی ہے جو مقدر میں لکھا ہے لیکن یہ میرے خواب میرے خواب میرے خواب