فری نے کہا:
جی انشاء اللہ میں کوشش کرونگی۔۔ میں نے یہ سائیٹ اپنے تمام کلاس فرینڈز کو دیا ہے،۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کو اردو ٹائپ کرنا نہیں آتا،۔۔ اب ہر کوئی تو میری طرح ایکسپرٹ نہیں ہو سکتا نا۔۔۔(مسکراتے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ میں ان کو سیکھاوں گی۔۔
لو آپ کی اردو مہارت میں تو کوئی کلام نہیں بس آپ کی کلاس ادھر آتی جائے تو آپ کو ایڈمن سے کہہ کہ “مانیٹر کم ماشٹر“ لگوا دیا جائے گا۔
اصل میں اس فورم کا مقصد خواتین کی دلچسپیوں کو قائم رکھنا تھا۔ اب اسکے لیئے آپ کیا حکمتِ عملی اخیتار کرتی ہیں۔
اردو کی ٹائیپنگ فونیٹک کی بورڈ ہونے کی وجہ سے چنداں مشکل نہیں مگر دیکھتے ہیں کچھ دلچسپی اور مسلسل محنت سے بندہ چند ہی دنوں میں رواں ہوجاتا ہے۔ مثلاُ یہ اپنی محترمہ بوچی صاحبہ چند دن پہلے یہاں تشریف لائیں، نری انگریز ہیں، اردو سے زیادہ انگزیزی میں ماہر ہیں مگر اب رواں ہوگئی ہیں اردو میں بھی کر کرا کے۔