(رباعی)
در مسلخِ عشق جز نکو را نکشند
روبهصفتانِ زِشتخو را نکشند
گر عاشقِ صادقی ز کشتن مگریز
مردار بُوَد هر آنکه او را نکشند
(خاقانی شروانی)
عشق کے ذبح خانے میں نیکوں اور خوبوں کے بجز کسی کو ذبح نہیں کرتے؛ [یہاں] رُوباہ کی صفت والے بدفطرتوں کو ذبح نہیں کرتے؛ اگر تم عاشقِ صادق ہو تو ذبح سے گریز مت کرو؛ [کہ] جس کسی کو بھی [یہاں] ذبح نہ کیا جائے وہ مُردار ہے۔
× رُوباہ = لومڑی