عرفی تومیندیش زغوغائے رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کنند، رزقِ گدارا
(عرفی)
عرفی رقیبوں کے شور و غوغا کا اندیشہ (غم) نہ کر ( کیونکہ) کتوں کی آواز (کتوں کا بھونکنا) گدا (فقیر) کے رزق میں کمی نہیں کر سکتی -
سخنور صاحب اس میں "چہ" کا اضافہ کر لیجئے۔۔ (عرفی تومیندیش زغوغائے رقیباں) ۔۔۔ عرفی توچہ میندیش زغوغائے رقیباں
السلام علیکم وارث
اتنا مفید سلسلہ شروع کرنے کا بہت شکریہ۔۔ اردو ترجمے کے ساتھ یہ اشعار مجھ جیسے فارسی سے تقریباً نابلد لوگوں کے لئے اضافی بونس ہیں
محرم کی مناسبت سے آجکل یہی شعر ذہن میں گردش کر رہا ہے
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد نداد دست در دستِ یزید
حقا کہ بنائے لاالہٰ است حسین
یہاں شیخ عثمان کی غزل کی جو درگت بنائی گئی سیدہ شگفتہ کے ارسال کردہ شعر کا جو ترجمہ کیا گیا اور عرفی شیرازی کے شعر میں جو اصلاح فرمائی گئی اسے دیکھ کر بے ساختہ ایک شعرعرض ہے گو کہ فارسی میں نہیں لکن حسب حال ضرور ہے ۔
شیخ سع۔۔۔۔دی کی غزل دُرگا میں دُرگائی گئی
فارسی پنج۔۔۔۔اب کے کھیتوں میں دوڑائی گئ۔۔ی

شاکر صاحب آپ جو بھی غلطی دیکھیں اس کی اصلاح ضرور کیجیے - یہ تو سیکھنے سکھانے کا عمل ہے - ہماری اصلاح آپ جیسے فارسی شناس کریں تو بہت اچھی بات ہوگی -