حسان خان
لائبریرین
ویسے تو یہ بیت مجھے یوں بھی درست معلوم ہو رہی ہے، لیکن صرف اطلاعاً عرض ہے کہ لغت نامۂ دہخدا میں 'حالِ دلت' کی بجائے 'حالا دلت' درج ہے، جبکہ گنجور پر درج نسخہ بدل 'حالی دلت' ہے۔ توجہ رہے کہ یہاں یہ 'حالی' بھی 'حالا' کی طرح 'اِس وقت' کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔دروغی که حالِ دلت خوش کند
به از راستی کت مشوش کند
وہ جھوٹ جو تیرے دل کے حال کو اچھا بنائے اس سچ سے بہتر ہے جو تجھے پریشان کرے۔
سعدی شیرازی