حسان خان
لائبریرین
قفقازی آذربائجانی طنزیہ شاعر میرزا علی اکبر صابر (وفات: ۱۹۱۱ء) کی مندرجۂ بالا تُرکی نظم کا منظوم فارسی ترجمہ:- یۏلداشېم، یاتمېشمېسان؟
- یۏخ، بیر سؤزۆن وارسا، بویور!
- اۏن مانات قرض ایستهرم...
- یۏخ، یۏخ، برادر، یاتمېشام!
(میرزا علیاکبر صابر)
- [اے] میرے رفیق، سو چُکے ہو کیا؟
- نہیں، اگر کوئی حَرف (بات) ہو تو فرماؤ!
- مجھے دس مانات قرض چاہیے۔۔۔
- نہیں، نہیں، برادر، مَیں سو چُکا ہوں!
- Yoldaşım, yatmışmısan?
- Yox, bir sözün varsa, buyur!
- On manat qərz istərəm...
- Yox, yox, bəradər, yatmışam!
- ای برادر، خُفتهای؟
- نه، چه میخواهی، بِگو!
- قرض خواهم ده منات...
- خُفتهام من! ای عمو!
(میرزا علیاکبر صابر)
مُترجم: احمد شفایی
- اے برادر، سو چُکے ہو؟
- نہیں، کیا چاہتے ہو، کہو!
- دس منات قرض چاہتا ہوں۔۔۔
- میں سو چُکا ہوں! اے عَمُو!
× منات = قفقازی آذربائجان کے سِکّۂ رائج کا نام
× عَمُو = چچّا
آخری تدوین: