آں جملہ رسل ہادی برحق کہ گزشتند
برفضلِ تو اے ختم رسل دادہ گواہی
(آج تک جتنے سچے رسول گزرے ہیں، ائے خاتم المرسلین ! سب نے آپ کی بزرگی کی گواہی دی ہے)
در خَلق و در خُلق توئی نیر اعظم
لاتُدرک اوصافک لم تُدر کَمَاہی
(صورت اور سیرت میں آپ آفتاب عالمتاب ہیں ۔ نہ آپ کے اوصاف کا احاطہ کیا جاسکتاہے اور نہ ہی ان کی حقیقت کو سمجھا جاسکتا ہے)
یا احسن یا اجمل یا اکمل اکرم
واللہ باخلاقک فی الملا یُباہی
(اے سب سے زیادہ حسین ! سب سے زیادہ جمیل ، سب سے زیادہ کامل ، سب سے زیادہ سخی ! ملائکہ کی محفل میں اللہ تعالی آپ کے اخلاق پر فخر کرتا ہے)
تو باعث تکوین معاشی و معادی
اے عبد الہ ہست مسلم بتو شاہی
(یارسول اللہ! دنیا اور آخرت کی تکوین کا باعث آپ ہیں ۔ اے اللہ تعالی کے برگزیدہ بندے کونین کی شاہی تجھے بخشی گئی ہے)
زآفاق پریدی و ز افلاک گزشتی
درجاتک فی السدرۃ غیر المتناہی
(آپ نے آفاق سے پرواز کی اور آسمانوں سے بھی گذر گئے۔ آپ کے درجات مقامِ سدرہ سے بھی آگے نکل گئے)
امید بکرمت کہ مکارم شیم تست
من کیستم و چیست معاصی و تباہی
(میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کرم کا امیدوار ہوں اور کرم فرمانا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پسندیدہ عادات میں سے ہے ۔ اس نوازش کے سامنے میری کیا حقیقت ہے،میرے گناہوں کی کیا حیثیت ہے )
آئس نیم از فضل تو اے روح خداوند
نظرے کہ رباید ز قمر رنج و سیاہی
(اے رحمت الہی ! میں تیرے فضل وکرم سے مایوس نہیں ۔ ایک ایسی نظر فرمائیے جو قمر سے رنج و سیاہی کو دور کردے)
از خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ۔