بلکہ یاد آیا 4/5 سال پہلے میرا شناختی کارڈ گم ہو گیا تھا ۔۔ کافلی تلاش کے بعد ایف آئی آر کٹوائی ، اور نیا بنوا لیا ۔۔ تقریبا 3 ماہ بعد ایک موصوف میرا کارڈ دے کر کچھ تعمیراتی سامان کرائے پر لے گئے اور وہ بھی میرے ہی علاقے سے ۔۔ ایک ماہ تک جب واپسی نہ ہوئی تو کرائے پر دینے والے صاحب پوچھتے پوچھتے میری گلی تک آ گئے ۔۔ گلی والوں نے کہلوا بھیجا کہ ابھی تو نہیں شام کو بھیج دیں گے ۔۔ شام میں ایک دوست کو "حفظ ما تقدم" کے طور پر ساتھ لیا اور جا پہنچا ۔۔ دیکھا تو میرے نام سے 12/13 سو کا بل بنا کر بیٹھے ہیں ۔۔ میں نے جب ساری صورتحال سے آگاہ کیا تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔۔
کہنے لگے آپ ہی تھے ، آپ ہی تھے ۔۔ پھر جب ایف آئی آر کا ذکر کیا اور شناختی کارڈ بننے کی تاریخ دکھائی تو ان کی سمجھ میں آیا (مگر کم از کم ایک گھنٹا سمجھانے پر( ۔۔ مگر پھر بھی اس چکر میں تھے کہ میں کچھ پیسے ادا کر کے اپنا پرانا شناختی کارڈ واپس لے لوں ۔۔ میں نے کہا رکھو جی اپنے پاس ، میں نے کیا اس ک اچار ڈالنا ہے ۔۔۔
وسلام